Feature Top (Full Width)

Saturday, 23 August 2014

راجن پور ،ضلعی حکومت کا قطب کینال کنارے قائم اسکولز کے مرکزی گیٹس دوسری جانب منتقل کرنے کا فیصلہ

 راجن پور (کرا ئم رپورٹر )راجن پور ،ضلعی حکومت کا قطب کینال کنارے قائم اسکولز کے مرکزی گیٹس دوسری جانب منتقل کرنے کا فیصلہ ،ٹی ایم اے اور محکمہ ریونیو کو ہدایت جاری تفصیلات کے مطابق راجن پور شہر کے وسط سے گذرنے والی قطب کینال کے دونوں کناروں پر متعدد پرائیویٹ سکولز اور کالجز موجود ہیں ان سکولز اور کالجز کے چھٹی کے اوقات میں ٹریفک کے شدید رَش کے باعث بچوں کوسخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس پر ضلعی حکومت نے ایسے تمام پرائیویٹ اسکولز اور کالجز کے مرکزی دروازوں کی نہر سے دوسری سمتوں میں منتقلی کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ٹریفک کے رش کے باعث بچوں کو چھٹی میں کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ ہو ضلعی حکومت کی ہدایت پر محکمہ ریونیو کے فیلڈ اسٹاف نے مالکان کو انتظامیہ کے فیصلے سے آگاہی دینے کا کام شروع کردیا ہے

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers