Feature Top (Full Width)

Saturday, 23 August 2014

راجن پور ،ریشنلائزیشن پالیسی کے تحت خواتین اساتذہ کے گھروں سے دور تبادلے

راجن پور (کرا ئم رپورٹر ) راجن پور ،ریشنلائزیشن پالیسی کے تحت خواتین اساتذہ کے گھروں سے دور تبادلے ،پالیسی کے تحت خواتین اساتذہ سے سکولوں کی چناؤ بارے بھی مشاورت نہیں کی گئی گرمیوں کی چھٹیوں میں خاموشی کیساتھ ریشنلائزیشن پالیسی کے تحت تبادلوں کی لسٹ جاری کردی گئی سینکڑوں خواتین اساتذہ کی تبادلوں کیخلاف درخواستیں تفصیل کے مطابق ریشنلائزیشن پالیسی کیخلاف سینکڑوں خواتین اساتذہ نے خلاف پالیسی ومیرٹ تبادلہ جات کے خلاف ڈیڑھ ماہ قبل درخواستیں گذاریں مگر ڈیڑھ ماہ گذرنے کے باوجود محکمہ تعلیم نے ان درخواستوں پر تاحال کوئی کاروائی نہ کی ہے جبکہ گرمیوں کی چھٹیاں گذرنے کے بعد اب سکول کھل گئے ہیں ایسی تمام متاثرہ خواتین اساتذہ شدید پریشانی سے دوچار ہیں خواتین اساتذہ کا کہنا ہے کہ گھروں سے بیسیوں کلومیٹر دور دراز کے سکولوں میں تبادلے کئے گئے ہیں جہاں حاضر ہونا ناممکن ہے متاثرہ خواتین اساتذہ کا کہنا ہے کہ ہماری درخواستوں پر تاحال شنوائی کی گئی نہ ہمیں اس حوالے سے سنا گیا ہے جبکہ ہم اس پریشانی سے دوچار ہیں کہ جلد ہی ان درخواستوں پر فیصلہ ہو اور وہ اطمینان کیساتھ تدریس کا سلسلہ شروع کرسکیں ۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers