Feature Top (Full Width)

Wednesday, 13 August 2014

حکومت اور ضلعی انتظامیہ راجن پور اپنے چکروں میں پڑگئی ،منافع خور ایک با ر پھر سرگرم ایک ہفتے کے دوران پیاز،کدو،ٹماٹراور ادرک کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

راجن پور (کرائم رپورٹر ) حکومت اور ضلعی انتظامیہ راجن پور اپنے چکروں میں پڑگئی ،منافع خور ایک با ر پھر سرگرم ایک ہفتے کے دوران پیاز،کدو،ٹماٹراور ادرک کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ شہری بلبلاء اُٹھے خودساختہ مہنگائی کیخلاف شہریوں کا شدید احتجاج تفصیلات کے مطابق طاہرالقادری اور عمران خان کے لانگ مارچ سے جہاں حکومت کی توجہ ایڈمنسٹریشن سے تقسیم ہوکر صرف احتجاج سے نمٹنے پر مرکوز ہوگئی اور تمام اضلاع کی انتظامیہ کو صرف کارکنان کی سرگرمیوں اور ان کی لاہور اور اسلام آباد آمد کو روکنے پر صرف رہی ایسے میں گراں فروشوں نے اشیاء کی قیمتوں کو آگ لگادی گذشتہ ہفتے جن سبزیوں کی قیمتیں کم تھیں اس ہفتے اُن کی قیمتوں میں دس روپے سے ایک سو روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے جن سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ان میں کدو کی قیمت میں بیس روپے کلو ،پیاز کی فی کلو قیمت میں بیس روپے ،لہسن کی فی کلو قیمت میں چالیس سے پچاس روپے ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں بیس روپے ادرک کی فی کلو قیمت میں تیس روپے کا اضافہ کیا گیا ہے اس طرح پھلوں کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ کرکے مصنوعی مہنگائی پیدا کردی گئی ہے جس سے شہریوں کا ماہانہ بجٹ شدید متاثر ہوا ہے شہریوں نے ڈی سی او غازی امان اللہ سے اس حوالے سے چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دینے اور اشیاء کی اصل قیمتوں پر فروخت کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers