راجن پور (کرا ئم رپورٹر) ڈی سی او راجن پور کی ہدایت پر پرائس کنٹرول
مجسٹر یٹ زاہد محمود مزاری کا ڈی ڈی او زراعت کی ٹیم کے ہمراہ کھاد مارکیٹ
میں چھاپہ ،یوریا کھاد مہنگے داموں فروخت کر نے پر موسیٰ ٹریڈرز کا مالک
گرفتار ،10 ہزار روپے نقد جرمانہ وصول تفصیلات کے مطابق ضلع راجن پور میں
یوریا کھاد کی مہنگے داموں فروخت کرنے کی عوامی شکایات پر ڈسٹر کٹ
کوآرڈنیشن آفیسر نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹ زاہد محمود مزاری اور ڈی ڈی او
زراعت غلام شبیر احمد کو ہدایت کی کہ وہ کھاد مارکیٹ کا معائینہ کریں اور
گراں فروشوں کیخلاف کاروائی کی جائے جس پر ٹیم نے مارکیٹ میں فرضی گاہک
بھیجا مارکیٹ کے موسیٰ ٹریڈرز نے کھاد اصل قیمت 1835 کی بجائے 1860 میں
یوریا کی بوری فروخت کی جبکہ بوری پر کمپنی کی طرف سے اصل ریٹ پرنٹ ہونے کے
باوجود 20 روپے زائد قیمت وصول کی جس پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹ نے مالک
اللہ ڈتہ سومرو کو گاڑی میں بٹھا دیا اور اوور چارجنگ کے باعث تھانہ سٹی
پولیس کے حوالے کردیا اس دوران سفارشی کالز کا تانتا بندھ گیا جس پر پرائس
کنٹرول مجسٹر یٹ نے وارننگ دیتے ہوئے ڈیلر موسیٰ ٹریڈرز کو دس ہزار روپے
نقد جرمانہ عائد کرتے ہوئے رہا کردیا اس موقع پر پرائس کنٹرول مجسٹر یٹ نے
وارننگ دی کہ کھاد ڈیلرزکسانوں کو ریلیف فراہم کریں اور کسی سے مقرر قیمت
سے زائد ہرگز وصولی نہ کریں وگرنہ انتظامیہ ایسے گراں فروشوں کیساتھ آہنی
ہاتھوں سے نمٹے گی
0 comments:
Post a Comment