Feature Top (Full Width)

Wednesday, 13 August 2014

واپڈا گرڈ اسٹیشن راجن پور شہرکے قریب حادثہ ،سرکاری اہلکاروں کی موٹر سائیکل ٹریکٹر ٹرالی کیساتھ جا ٹکرائی ایلیٹ پولیس اہلکار جاں بحق دیگر دوساتھی لہولہان ہسپتال داخل عطاء غونث ملازم

راجن پور (کرا ئم رپورٹر) واپڈا گرڈ اسٹیشن راجن پور شہرکے قریب حادثہ ،سرکاری اہلکاروں کی موٹر سائیکل ٹریکٹر ٹرالی کیساتھ جا ٹکرائی ایلیٹ پولیس اہلکار جاں بحق دیگر دوساتھی لہولہان ہسپتال داخل تفصیلات کے مطابق ایلیٹ پولیس اہلکار اپنے دوستوں عطاء غونث ملازم ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو اور فلک شیر کے ہمراہ راجن پور شہر کی جانب آرہے تھے کہ واپڈا گرڈ اسٹیشن کے قریب تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے انہیں ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں ایلیٹ پولیس اہلکار محمد سفیان موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ ریسکیو اہلکار عطاء غونث کو شدید زخمی حالت میں ہونے کے باعث شیخ زائد ہسپتال رحیم یار خان ریفر کردیا گیا جبکہ تیسرے زخمی کی حالت نارمل بتلائی جا رہی ہے واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ سٹی شمس الدین موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال شفٹ کیا ۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers