راجن پور (کرائم رپورٹر ) سابق اُمیدوار صوبائی اسمبلی پی پی پی محمد یوسف
خان گبول نے کہا ہے کہ موجودہ حکمران مہنگائی ،بے روزگاری اور لوڈ شیڈ نگ
پر ڈیڑھ سال گذرنے کے باوجود قابو نہ پاسکے پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں
شریف برداران بلند وبانگ دعوے کرتے تھے پی پی پی نے پانچ سالہ کٹھن دور میں
مفاہمت کی سیاست کی اور ہمیشہ جمہوری اقدار کو فروغ دیا ہمارے دور میں
طاہر القادری نے احتجاجی دھرنا دیا مگر ہم نے سب کو اجازت دی اور کسی کو
جلسے یا احتجاج کرنے سے نہیں روکا کیونکہ جلسے اور احتجاج جمہوریت کا حسن
ہیں ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے ایک ملاقات کے دوران کیا اُن کا کہنا تھا
کہ عوام لوڈ شیڈ نگ اور مہنگائی سے عاجز آچکے ہیں مگر حکمرانوں پر کوئی
اثر نہیں ہورہا شریف برداران کو پاکستان بھر میں صرف لاہور نظر آتا ہے جتنے
فنڈز صرف لاہور میں خرچ کئے جارہے ہیں اگر یہ برابری کی بنیاد پر صوبہ بھر
میں خرچ ہوتے تو آج پنجاب کے تمام شہر ترقی یافتہ ہوتے اُن کا کہنا تھا کہ
اٹھارہ کروڑ عوام صرف دووقت کی روٹی اور امن چاہتے ہیں انہوں سڑکوں اور
میٹرو منصوبوں سے کوئی غرض وغایت نہیں اب بھی حکمرانوں کے پاس وقت بچا ہے
کہ وہ عوامی فلاح پر توجہ دیں
0 comments:
Post a Comment