راجن پور ( کرائم رپورٹر )ہنر مند خواتین معاشرے کا ایک اہم حصہ ہیں تربیت حاصل کرنے
کے بعدبہترین روزگار حاصل کر سکتی ہیں۔محکمہ سوشل ویلفیئر کے ذریعے معاشرے
میں بہت تبدیلی لائی جا سکتی ہے۔ان خیالات کا اظہار ڈی۔سی۔او راجن پو ر
غازی امان اللہ نے صنعت زار محکمہ سوشل ویلفیئر میں 46تربیت حاصل کرنے والی
خواتین نے اعزازیہ کی رقم تقسیم کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ای۔ڈی ۔او
۔سی۔ڈی و فنانس اصغر جلبانی ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر ،منیجر صنعت زار
شازیہ نواز سپریننڈنٹ دارالامان صباہ زہرہ ڈپٹی سوشل ویلفیئر آفیسر تحمینہ
دلشاد بھی موجود تھے ۔ڈی۔سی۔او ۔نے کہا کہ تربیت حاصل کرنے والی خواتین
اپنے ہنر کو آگے بڑھائیں اور دوسروں کو بھی یہ سکھائیں ۔محکمہ سوشل ویلفیئر
کو چاہیئے کہ ان کا ساتھ دے اور ان کے مسائل کو حل کرے اس موقع پر ڈی۔او
سوشل ویلفیئر نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا یوتھ اکنامک امپاورمنٹ پروجیکٹ کے
تحت 46خواتین کو تین ماہ کے کورس کرایا جاتا ہے اور اس کا اعزازیہ /ٹی ۔اے
،ڈی۔اے روزانہ دیا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ اس کورس میں بیگ بنانا یونیفارم
بنانا جیسے کورس سکھا ئے جاتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ تربیت شدہ خواتین کو
عنقریب سلائی مشینیں اور سرٹیفیفکیٹ بھی بعدمیں دی جائیں گی ۔
0 comments:
Post a Comment