Feature Top (Full Width)

Monday, 27 July 2015

قادرہ کریک پر شگاف ڈالنے پر 19افراد کے خلاف مقدمہ

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر ) قادرہ کریک پر شگاف ڈالنے پر 19افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیاجبکہ امدادی ٹیمیں اور مشینری موقع پر پہنچا کرشگاف کو پُر کرکے صورت حال پر قابو پالیاگیا۔ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے جاری کردہ مراسلہ کے مطابق سب انجینئرطلائی سب ڈویژن ضلع راجن پور کی مدعیت میں قادرہ کریک پر آر ڈی 14اور آرڈی 18پر شگاف ڈالنے پرمقدمہ نمبر320/15تھانہ فاضل پور میں آٹھ نامزد اور 10-11نامعلوم افراد کے خلاف درج کرادیا گیا۔ جبکہ شگاف کے گردونواح کی آبادی اور فصلات کو بچانے کے لیے ہنگامی طور پر امدادی ٹیموں اور بھاری مشینری کے ذریعے شگاف کو پُر کرکے صورت حال کو کنٹرول کرلیاگیاہے۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers