راجن پو( ڈسٹرکٹ رپورٹر) رمضان بازاروں میں اشیاء خورد نوش کی وافر فراہمی
اور صفائی ستھرائی کو مزید بہتر بنایا جائے۔پھلوں ، سبزیوں اور گوشت کو
جالی سے ڈھانپ کر رکھیں۔ ان خیالات کا اظہار ڈی سی او راجن پور ظہور حسین
نے فاضل پور رمضان بازار کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر انہوں نے
رمضان بازار کے مختلف سٹالز کا معائنہ کیا۔آٹے کے معیار کو چیک کیا اور
انہوں نے سی سی ٹی وی کنٹرول روم کا بھی دورہ کیا ۔انہوں نے کنٹرول روم
انچارج کو ہدایت کی کہ آنے جانے والے افراد پر کڑی نظر رکھیں۔اس موقع پر اے
ڈی سی ،اے سی راجن پور اور ای ڈی او زراعت بھی ان کے ہمراہ تھے۔
0 comments:
Post a Comment