Feature Top (Full Width)

Sunday, 5 July 2015

رمضان بازاروں میں اشیائے خوردونوش کی وافر ترسیل کو یقینی بنایا جائے ظہور حسین

راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر) رمضان بازاروں میں اشیائے خوردونوش کی وافر ترسیل کو یقینی بنایا جائے اور ان بازاروں میں صفائی کے خصوصی انتظامات کیے جائیں۔ مزید یہ کہ میں ضلع کی ترقی میں کوئی کسر اُٹھانہ رکھوں گا۔ ان خیالات کا اظہار نئے تعینات ہونے والے ڈی سی او ظہور حسین نے چارج سنبھالنے کے بعد ضلعی افسران کے تعارفی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ضلع میں جاری ترقیاتی کاموں کو جاری رکھا جائے اور زیادہ سے زیادہ عوام کی فلاح و بہبود کے منصوبے بنائے جائیں تاکہ وزیراعلیٰ پنجاب کے عوام تک سہولتیں فراہم کرنے کے وژن کو پورا کیا جاسکے۔ میری کوشش ہوگی کہ میں ضلع راجن پور کو ترقی یافتہ شہروں کی فہرست میں لاکھڑا کروں جہاں لوگوں کو تمام ضروریاتِ زندگی میسر ہو اور انہیں کسی بھی سلسلہ میں کسی اور جگہ کا دستِ نگر نہ ہونا پڑے۔ رمضان بازاروں کے انتظامات کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رمضان بازاروں کو صاف ستھرا رکھا جائے اور تمام اشیائے خوردونوش کی سستے داموں فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور ان کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ رمضان بازاروں کو دل کش اور جاذب نظر بھی بنایا جا ئے تاکہ زیادہ لوگ خریداری کے لئے راغب ہوں اور رمضان بازار سے فائدہ اٹھا سکیں ۔ ہاؤ س کم گارڈن سکیم کے اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے انہوں نے کہا کہ فاضل پور میں پنجاب حکومت کے احکامات اور پالیسی کے مطابق آٹھ سے دس مزید ماڈل ہاؤس تعمیر کیئے جا ئیں اور تمام گھروں میں ہر ممکن سہولیات فراہم کی جا ئیں ۔ انہوں نے انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ الاٹ کیئے گھروں میں نہ رہنے والے لوگوں کی فہرستیں تیار کریں اور ان کی الاٹ منٹ منسوخ کی جا ئے اور دوبارہ ان لوگوں کو گھر الاٹ کئے جا ئیں جو یہاں رہنے کے لیئے رضا مند ہوں ۔اجلاس میں ڈی او سی آفتاب احمد ،اے ڈی سی ارشد گوپانگ ، زراعت، فنانس ،مانیٹرنگ اور انفارمیشن ڈیپارٹمنٹس کے افسران اورنیشنل رورل سپورٹ پروگرام کی نمائندہ حسینہ بلوچ نے شرکت کی ۔ بعد میں ڈی سی اوظہور حسین نے سابق ڈی سی او غازی امان اللہ اور اے ڈی سی کے ہمراہ جام پور میں نالہ سو ن اور رمضان بازار کا بھی دورہ کیا ۔ دورہ کے دوران انہوں نے کیئے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور رمضان بازار کے مختلف ا سٹالز پر صفائی بہتر کرنے کی ہدایت کی ۔ جام پور میں اسسٹنٹ کمشنر قمر الزمان قیصرانی نے انہیں رمضان بازار اور نالہ سون کے بارے میں بریفنگ دی ۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers