Feature Top (Full Width)

Thursday, 30 July 2015

کچے کے علاقوں میں حالیہ سیلاب کے باعث پولیس چوکیوں کو عارضی طور پر ختم کیا گیا زاہد محمود گوندل

راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر راجن پور زاہد محمود گوندل نے میڈیاکو بتایا کہ کچے کے علاقوں میں حالیہ سیلاب کے باعث پولیس چوکیوں کو عارضی طور پر ختم کیا گیا ہے اور نفری کو واپس بلا کر سیلاب ڈیوٹیوں پر معمور کیا گیا ہے ۔ کچے کے دریائی علاقوں کے گھنے اور طویل جنگلات میں بد نام زمانہ چوروں کی کمین گاہیں واقع ہیں ۔ حالیہ سیلاب کی وجہ سے فائدہ اٹھاتے ہوئے یہ عناصر پولیس چوکیوں کے نزدیک موجود ہیں تا ہم مستقل بنیادوں پر ان کا قبضہ نہ ہے پانی کے بہاؤ میں کمی کے بعد پولیس کی نفری حسب سابق چوکیوں پر تعینات کر دی جائے گی اور سیلاب کے فوری بعد سابقہ تسلسل سے ان گینگز کے خلاف آپریشن شروع کیا جائے گا انہوں نے کہاکہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کی ذمہ داری پولیس کی ہے اور پولیس اپنے ادائیگی فرض میں کسی قسم کی کمی یا کوتاہی کی مرتکب نہیں ہو گی ۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers