Feature Top (Full Width)

Saturday, 25 July 2015

نشتر گھاٹ فیری سروس کے دو بحری جہازوں میں سیلابی پانی داخل ہو گیا

را جن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر )نشتر گھاٹ فیری سروس کے دو بحری جہازوں میں سیلابی پانی داخل ہو گیا یہ جہاز محکمہ ہائی وے کی ملکیت ہیں ان میں ایک جہاز انڈس کوئین نواب آف بہاولپور کی ملکیت تھا جس میں وہ خود سفر کیا کرتے تھے قیام پاکستان کے بعد یہ جہاز حکومت پاکستان کی ملکیت میں آ گیا اور طویل عرصہ نشتر گھاٹ فیری سروس پر اسے چلایا گیا تین منزلہ اس جہاز کو آگ لگ گئی کافی کوششوں اور کثیر رقم خرچ کرنے کے باوجود اس کو دوبارہ نہ چلایانہ جا سکا ۔جبکہ دوسرا جہاز جی اسٹیمر بھی یہاں کھڑے کھڑے ناکارہ ہو چکا ہے ان دونوں جہازوں کے انجن اور دیگر اشیاء چوری ہو چکے ہیں جبکہ جو کچھ باقی ہے وہ زنگ آلودہ ہو چکا ہے ۔یہ جہاز خشکی پر کھڑے تھے سیلاب کا پانی وہاں تک پہنچ گیا اور ان کے اندر داخل ہو گیا ہے۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers