راجن
پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) تحریری شکایات پر وزیر اعلی پنجاب نے پریس کلب
راجن پور کے فنڈز میں مبینہ خرد برد کے الزامات کی تحقیقات کرانے کا حکم
دیا ہے ۔وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے اپنے گزشتہ دورے میں دس لاکھ
روپے پریس کلب راجن پور کو دیے تھے جبکہ غیر سرکاری شخصیات کی طرف سے اس سے
بھی دوگنا رقوم پریس کلب کو دی تھیں ۔جن کے بارے صحافیوں نے وزیر اعلی سے
تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے تحقیقات کیلئے تحریری درخواست ڈسٹرکٹ پریس
کلب راجن پور کے صدر سردار منصور خان سنجرانی کی طرف سے کیے گئے سوال کے
جواب میں وزیر اعلی نے سابق صدرپریس کلب راجن پور امجد فاروق کے خلاف دس
لاکھ کرپشن کے الزام کی تحقیقات کا حکم دےدیا
0 comments:
Post a Comment