Feature Top (Full Width)

Tuesday, 7 July 2015

رودکوہی کے آبی راستوں میں موجود سائیفن کی فوری طور پر مرمت کے احکا ما ت ظہور حسین

راجن پور( ڈسٹرکٹ رپورٹر)رودکوہی کے سیلابی ریلوں سے ان علاقوں میں رہنے والے لوگوں کی جان و مال اور ان کے گھروں کی حفاظت کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔متوقع سیلاب سے قبل تمام انتظامات مکمل ہونے چاہیں ۔ان خیالات کا اظہار ڈی سی او راجن پور ظہور حسین نے رودکوہی کے سیلابی علاقوں کا تفصیلی دورہ کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے اس سلسلے میں داجل کینال ،کاہا سلطان اور رودکوہی کی تمام آبی گذرگاہوں کا معائنہ کیا۔انہوں نے ایکسئن رودکوہی کو ہدایت کی کہ رودکوہی کے آبی راستوں میں موجود سائیفن کی فوری طور پر مرمت کی جائے۔تاکہ سیلابی پانی کو اپنے راستوں سے گزارا جائے اور لوگوں کی فصلات اور مکانات کو نقصان سے بچایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ممکنہ رود کوہی سیلاب آنے سے قبل لوگوں کو پیشگی اطلاع پہنچانا ممکن بنایا جائے۔انہوں نے ریسکیو اور تمام متعلقہ افسران کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ۔ اس موقع پر اے ڈی سی ، ایکسئن رودکوہی، کمانڈنٹ بی ایم پی،ای ڈی او زراعت اور دیگر متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers