را
جن پور( ڈسٹر کٹ رپورٹر) پانی میں گھرے افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر
دیا گیا ہے ۔ریلیف کیمپوں میں موجود سیلاب متاثرین کو صحت،پینے کے صاف
پانی اور کھانا بروقت فراہم کیا جا رہا ہے۔ان خیالات اظہار سیکریٹری عشر
زکواۃ پنجاب حبیب الرحمان گیلانی نے ڈی سی او ظہور حسین کے ہمراہ سیلاب سے
متاثرہ علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت
کے مطابق سیلاب زدگان کی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔خیمہ بستیوں میں موجود
سیلاب زدگان کو علاج اور مویشیوں کے لئے چارے کا انتظام بھی کیا گیا
ہے۔انہوں نے کہا کہ متاثرین کے گھروں کو واپسی تک ریلیف سرگرمیاں جاری رہیں
گی اور اس سلسلے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی۔بعد ازاں انہوں نے
سیلاب سے متاثرہ بیٹ سونترہ کے علاقے میں پچاس کے قریب گھرانوں میں خشک
راشن کے تھیلے تقسیم کئے۔جس میں آٹا، دال ،چاول،گھی،خشک دودھ کے علاوہ
ضروریات زندگی کی تمام بنیادی اشیاء موجود تھیں۔قبل ازیں گذشتہ رات
سیکریٹری عشر زکواۃ پنجاب حبیب الرحمان گیلانی نے کوٹ مٹھن میں واقع ریلیف
کیمپ کا بھی دورہ کیا اور اس میں فراہم کی جانے والی سہولتوں کا جائزہ لیا
۔انہوں نے خیمہ بستی میں موجود متاثرین سیلاب سے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے
مہیا کی گئی سہولتوں بارے دریافت کیا ۔متاثرین نے انتظامات اور سہولتوں پر
اطمینا ن کا اظہار کیااور ان کا شکریہ ادا کیا ۔اس کے بعد انہوں نے انتظامی
افسران کے ہمراہ نشتر گھاٹ کوٹ مٹھن پر پانی کے بہاؤ کا جائزہ لیا اور
ضلعی حکومت کی طرف سے کئے گئے اقدامات پر ان کی کار کردگی کو سراہا۔
0 comments:
Post a Comment