راجن
پور(ڈسٹر کٹ رپو رٹر ) معذور افراد کی بحالی اور ان کو بنیاد ی سہولتیں
فراہم کرنے میں محکمہ کمیونٹی ڈویلپمنٹ اپنا فعال کردار ادا کرے ۔ضلعی
انتظامیہ معذور افراد اورنادار لوگوں کی فلاح وبہبودکے لئے تمام دستیاب
وسائل کو بروئے کار لائے گی۔ اورمزید یہ کہ لوگوں کے مسائل حل کرنے میں
ضلعی مصالحتی کمیٹی کا کردار مثالی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار ڈی سی او راجن
پور ظہور حسین نے محکمہ کمیونٹی ڈویلپمنٹ اور مصالحتی کمیٹی کے اجلاس کی
صدارت کرتے ہو ئے کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز
شریف کی خصوصی ہدایت کے مطابق معاشرے کے سپیشل افراد کی دیکھ بھال کی جا ئے
اور سپیشل بچوں کی مفت تعلیم و تربیت کے لیئے ہر ممکن سہولیتں مہیاکی جا
ئیں ۔ اس سلسلے میں کسی قسم کی کو تاہی برداشت نہیں کی جا ئے گی ۔ مصالحتی
کمیٹی کے ارکان سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ مصالحتی کمیٹی ضلع کے لوگوں کے
مسائل ان کی دیلیز پر حل کرنے کے ہر ممکن اقدامات کرے تاکہ معاشرے میں اخوت
اور بھائی چارے کی فضا کو پروان چڑھایا جا سکے ۔ انہوں نے کمیٹی کی کا
رکردگی کو مثالی قراد دیا اوریہ امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی یہ کمیٹی اپنا
موثرکردار ادا کر ے گی ۔ اس موقع پر ای ڈی او سی ڈی اصغر جلبانی ،سپرنٹنڈنٹ
دارلامان صبا زہرا،ڈی او سوشل ویلفیئرشازیہ نواز ،ڈپٹی سوشل ویلفیئر افسر
تہمینہ دلشاد،امداد باہمی کے افسران اور سپیشل ایجوکیشن سکولز کے ہیڈ
ماسٹرز، مصالحتی کمیٹی چیئر مین مولانا علی محمد صدیقی اور اراکین پروفیسر
نذیر سکھانی،امجد فاروق ، ندیم قریشی ، نعمان بزدار ، علاوا لدین مزاری
بھی موجود تھے۔
0 comments:
Post a Comment