را
جن پور( ڈسٹر کٹ رپورٹر)سیلاب کی صورتحال کو مانیٹر کر رہے ہیں موجودہ
صورتحال درمیانی درجہ کے سیلاب کی ہے ہر قسم کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے
انتظامات کیے ہیں یہ بات ڈی پی او راجن پور زاہد محمود گوندل نے دریائی
علاقوں کے دورے کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔انہوں نے کہا
بعض علاقوں سے متاثرین کو انفورس منتقل کرنا شروع کر دیا ہے قبل ازیں وہ
اپنی مرضی سے محفوظ پناہ گاہوں کی طرف منتقل ہوئے تھے پہلے مرحلے میں
70افراد کو ایسے دریائی علاقوں سے منتقل کیا ہے جہاں ان کیلئے خطرات تھے اب
انفورس منتقلی کا اپریشن شروع ہو چکا ہے جہاں خطرات پائے جائیں گئے وہاں
سے لوگوں کی منتقلی ہر حالت میں کی جائے گی اس مقصد کیلئے 31موٹر بوٹس کو
استعمال کیا جا رہا ہے لوگوں کو بھی چاہیے کہ وہ اپنے اور اہل خانہ کے تحفظ
کو یقینی بنانے کیلئے محفوظ مقامات پر چلے جائیں اس مقصد کیلئے انہیں موٹر
بوٹس مفت مہیا کی جائیں گی۔انہوں نے بتایا کہ پانی کی سطح کم ہونا شروع ہو
گئی ہے انہوں نے کہا کہ گذشتہ روز کی بارشوں کے بعد رود کوہیوں کے متوقع
سیلاب سے نمٹنے کیلئے اقدامات کر لیئے گئے ہیں ۔علاوہ ازیں انہوں نے سیلاب
سے متاثرہ کئی علاقوں کا دورہ کیا ۔
0 comments:
Post a Comment