Feature Top (Full Width)

Monday, 13 July 2015

غریب عوام کی خدمت سے اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کی جاسکتی ہے ظہورحسین گجر

راجن پور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)سماجی تنظیم ہینڈز کی طر ف سے 80غریب خاندانوں میں راشن تقسیم کردیاگیا ۔ غریب عوام کی خدمت سے اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کی جاسکتی ہے ۔ اس خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ کوارڈی نیشن آفیسرصاحب راجن پور ظہورحسین گجرنے ہینڈز تنظیم کے زیراہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ غریب اور نادارلوگوں کی مالی امدادہمارے فرائض میں شامل ہے ۔ ہینڈز تنظیم نے پسماندہ علاقوں میں سروے کے بعد 80خاندانوں میں راشن کی تقسیم کو یقینی بنا کر اچھا کام کیا ہے۔ دیگراین جی اوز کو بھی ایسے اچھے کام کرنے چاہیں۔ ڈسٹرکٹ ایگزیکٹومنیجرسعدیہ نواز نے اس موقع پر کہا کہ ہینڈزتنظیم بلاامتیازغریب او رنادارلوگوں میں راشن تقسیم کررہی ہے تاکہ وہ بھی عیدالفطرکی خوشیوں میں شریک ہو سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ہینڈزتنظیم کا مقصد مخلوق خداکی خدمت کرناہے۔ مخلوق خداکی خدمت ہمارنصب العین ہے ۔ دریں اثناء ڈسٹرکٹ کوارڈی نیشن آفیسر راجن پور ظہورحسین گجراور فاریسٹ آفیسرراجن پور طلعت عباس نے ہینڈز تنظیم کی طرف سے بستی پولی اور یونین کونسل فتح پور کے 80غریب اور نادارخاندانوں میں راشن کے تھیلے تقسیم کئے جن میں آٹا، چینی، گھی، دالیں، صابن و دیگر ضروری اشیاء موجودتھیں۔ اور اس موقع پر محمدعامرشیخ، حق نواز ودیگرافرادبھی موجودتھے۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers