Feature Top (Full Width)

Tuesday, 7 July 2015

راجن پور مین ماہ رمضان کا تقدس پامال، احترام رمضان آرڈیننس کا کھلم کھلا مذاق اڈایا جا رہا ہے مولانا عبدالعزیز یزدانی

راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر)راجن پور مین ماہ رمضان کا تقدس پامال، احترام رمضان آرڈیننس کا کھلم کھلا مذاق اڈایا جا رہا ہے متعلقہ محکموں اور ضلعی انتظامیہ کے اہلکاروں کے تعاون سے ہوٹل کھلے ہوئے ہیں اور ان ہوٹلوں میں سارا دن گھٹیا اور یر معیاری کھانے پینے کی اشیاء فروخت ہورہی ہیں اور قانون کا کھلم کھلا مذاق اڈایا جا رہا ہے راجن پور کی سیاسی و مساجی شخصیات جمعیت علمائے اسلام پنجاب کے ترجمان مولانا عبدالصمد درخواستی مولانا غلام مصطفیٰ حیدری مولانا عبدالعزیز یزدانی مولوی فاروق احمد قریشی اور دیگر نے صحافیوں کو بتایا کہ ضلع بھر میں احترام رمضان آرڈیننس کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی جا رہی ہے مریضوں اور مسافروں کے نام پر جگہ جگہ ہوٹل اور کینٹین کھلی ہوئی ہیں جہاں شہر بھر کے آوارہ منش نشہ پتہ کرنے والے اور روزہ خور ماہ مقد س کا مذاق اڈا رہے ہٰن کوئی پوچھنے والا نہین ہے کیونکہ بھتہ لیکر متعلقہ اہلکار خاموش ہیں ضلعی انتظامیہ کی بے حسی قابل افسوس ہے اور قابل مذمت ہے انہوں نے احترام رمضان آرڈیننس کی کھلم کھلا خلاف ورزی کرنے والوں اور ان کی حوصلہ افزائی کرنے والے سرکاری اہلکاروں کے خلاف فوری کاروائی کرنے اک اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے اور خاص طور پر راجن پور مین تعنات ہونے والے ڈی سی او سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers