راجن
پور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)گورنمنٹ ووکیشنل ٹریننگ سنٹر برائے خواتین راجن پور کے
سرکاری فنڈز میں گھپلے ، تربیتی سامان کے پیسے سنٹر کی طالبات سے سے وصول
کرنے کاالزام ،والدین کی درخواست پر چیئر مین ٹیوٹا کی مقرر کردہ تین رکنی
ٹیم نے پرنسپل کے خلاف انکوائری مکمل کر لی،والدین کا انکوئری رپورٹ منظر
عام پر لانے اور ذمہ داروں کے خلاف فوری کاروائی کا مطالبہ۔تفصیل کے مطابق
ووکیشنل ٹریننگ سنٹر برائے خواتین عاقل پور روڈ راجن پور کو حکومت تربیتی
سامان کی خریداری کیلئے 60سے 70لاکھ روپے فراہم کرتی ہے مگر سنٹر کی
انتظامیہ کی طرف سے مذکورہ سامان کی خریداری سکول کی طالبات سے کرائی جاتی
ہے سنٹر کی طالبات کے والدین نے الزام لگایا کہ سکول میں پانی تک کا انتظام
نہ ہے ۔سکول ہذا کی پرنسپل بغیر سفارش ایڈ مشن نہیں کرتیں جبکہ حقدار
محروم رہے جاتے ہیں والدین نے چیئر مین ٹیوٹا کو اپنی تحریری درخواست میں
الزام لگایا کہ سنٹر کی پرائیویٹ ٹیچرز کو صرف سات ہزار روپے تنخواہ دی
جاتی ہے جبکہ سرکاری خزانے سے 15ہزار روپے وصول کیے جاتے ہیں ۔ والدین کی
تحریری شکایات پر چیئر مین ٹیوٹا کی مقرر کردہ میجر تسلیم،محمد نصرت اور ڈی
ایم شاہد سلیم پر مشتمل تین رکنی انکوائری ٹیم نے ان الزامات کی ا نکوائری
مکمل کر لی ہے تاہم 15دن گذرنے کے باوجود انکوائری رپورٹ کو منظر عام پر
نہیں لایا گیا ۔سکول کی پرنسپل نے طالبات کو دھمکیاں دینا شروع کر دی ہیں
کہ اس کا کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا ۔والدین نے چیئر مین ٹیوٹا سے فوراً
کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
0 comments:
Post a Comment