راجن پور ( ڈسٹر کٹ رپورٹر )نئے بجٹ میں ضلع میں ترقیاتی کاموں کا جال
بچھا دیا جائے گا اور ضلع میں سیکورٹی کے حوالہ سے پولیس اور انتظامیہ کا
کردار قابل تحسین ہے ۔ ضلع کو پسماندگی کے اندھیروں سے نکال کر ترقی یافتہ
علاقوں کی فہرست میں لا کھڑا کرنے کے اقدامات اور کاوشوں میں سیاستدان
انتظامیہ کے ساتھ ہیں ۔ ان خیالا ت کا اظہار ممبر صوبائی اسمبلی و
پارلیمانی سیکریٹری برائے لٹریسی سردار عاطف خان مزاری نے ضلعی کمیٹی رو م
میں ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کر تے ہو ئے کیا ۔ اجلاس
میں ڈی سی او راجن پور ظہور حسین ، ڈی پی او زاہد محمود گوندل ،قومی و
صوبائی کے ممبران کے نمائندوں اور تمام متعلقہ افسرا ن نے شرکت کی ۔ اس
موقع پر ضلع میں جاری ترقیاتی کاموں، سیکورٹی کی صورتحال اور رمضان بازاروں
کے حوالوں سے بریفنگ دی گئی۔ ڈی سی او ظہور حسین نے اپنے خطاب میں کہا کہ
ضلع میں تجاوزات اور ملاوٹ کے خلاف بلا امتیاز آپریشن کیا جا ئے اور آئندہ
بجٹ میں ترقیاتی منصوبوں کی تعداد کو مزید برھایا جائے۔ انہوں نے مزید کہا
کہ ضلع میں جاری ترقیاتی کاموں کی رفتار کو تیز کر کے ان کو جلد از جلد
پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے۔ انہوں نے انتظامی افسران کو ہدایت کی کہ عوام
اور ان کی فصلات کو ممکنہ سیلا ب سے بچانے کے لئے ہرممکن اقدامات ترجیحی
بنیادوں پر کریں۔ سیکورٹی کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے ڈی پی او زاہد
محمود گوندل نے بتایا کہ مجموعی طور پر ضلع میں سیکورٹی کے صورتحال قابل
اطمینا ن ہے اور رمضان المبارک میں ضلع بھر میں سکیورٹی ہا ئی الرٹ ہے ۔
ضلع کی عوام کے مال و جان کی حفاظت کو ہر صورت یقینی بنا یا جا ئے گا اور
سماج دشمن عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جا ئے گا ۔ اس موقع پر موجود
متعلقہ محکموں کے افسران نے بھی اپنی اپنی کارکردگی بارے بریفنگ دی
0 comments:
Post a Comment