راجن
پور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ود ہولڈنگ ٹیکس نے ثابت کیا ہے کہ حکومتی رویہ ٹیکس
لگانے میں جارحانہ ہوتا جا رہا ہے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کر کے
حکمرانوں نے اپنا امیج بہتر بنا لیا تھا ۔تاجر برادری بھر پور مزاحمت کرے
گی ان خیالات کا اظہار ضلعی صدر انجمن تاجران راجن پور عبدالرشید ساجد نے
میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مہنگائی کا
طوفان آیا ہوا ہے دوسری طرف ٹیکسوں کی بھر مار نے عوام کو بد حال کر دیا ہے
ود ہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ سے ہنڈی کو عروج حاصل ہو گا اور پاکستان کا بنکاری
نظام مفلوج ہو کر رہ جائے گا ۔تاجر برادری کسی بھی قیمت پر ایسا نہیں ہونے
دے گی اس سے حکومت کے بارے نفرت بڑھی ہے ٹیکس کا دائرہ بڑھانے کی بجائے
حکومت صرف تاجروں کو ہی نشانہ بنا رہی ہے اور ہر سال ان پر مزید بوجھ ڈال
دیا جاتا ہے ۔حکمرانوں کو پیپلز پارٹی کی حکومت سے سبق سیکھنا چاہیے انہوں
نے کہا کہ تاجر برادری جو اقدام کرے گی راجن پور کے تاجر ان کے شانہ بشانے
کھڑے ہونگے انہوں نے شریف برادران سے مطالبہ کیا کہ ٹیکس نیٹ ورک بڑھایا
جائے صرف تاجروں پر ٹیکس کے نفاظ سے خوشحالی نہیں آسکتی بلکہ حکومت کی نیک
نامی ختم ہو رہی ہے ۔
0 comments:
Post a Comment