را
جن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر )پنجاب فاریسٹ آرڈیننس قبول نہیں کریں گئے یہ
سرائیکی عوام کو اقلیت میں تبدیل کرنے کا منصوبہ ہے شہباز شریف کا دورہ
مٹھن کوٹ صرف میڈیا کوریج کیلئے تھا ان کے دورے سے کسی کو کچھ نہیں ملا ۔ان
خیالات کا اظہار سرائیکستان قومی اتحاد کے سربراہ خواجہ غلام فرید کوریجہ
نے نماز جمعہ کے بعد دربار فرید ؒ پر پابندیوں کے خلاف دھرنے کے شرکاء سے
خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا میاں برادران لوہے کے تاجر ہیں حفاظتی
بندوں میں لوہے کا استعمال نہ ہونے کی وجہ سے انہیں اس سے کوئی دلچسپی نہیں
پاکستان میں جوئے خانے ،شراب خانے ،ڈانس کلب کھلے ہیں مگر دربار فریدؒ کو
رات ہوتے ہی تالے لگا دیے جاتے ہیں تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء راؤ محمد
حاکم ایڈووکیٹ نے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہا حکمرانوں کی آئین شکنی عیاں
ہے سرائیکی وسیب کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کے ازالے کیلئے سرائیکی صوبہ
کا قیام ضروری ہے۔جام فیض اللہ نے کہا کہ دربار فریدؒ پر پابندیوں سے
خواجہ فرید کی فکر کو روکا نہیں جا سکتا۔شعیب پنوار نے خطاب کرتے ہوئے کہا
کہ سرائیکی وسیب سے ہمیشہ امتیازی سلوک ہوا ہے۔اس موقع پر دربار فرید پر
پابندیوں ،سرائیکی صوبہ کے قیام ،اور سیلاب زدگان کی امداد کے حق میں
قراردادیں بھی منظور کی گئیں۔
0 comments:
Post a Comment