را جن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر ) پنجاب پولیس نے ضلع راجن پور کے سیلاب زدہ
علاقوں سے چار ہزار افراد کو ریسکیو کیا ہے ۔درمیانے درجے کا سیلاب ہے
متاثرہ علاقوں میں مقیم لوگوں کو وہاں سے نکلنے کیلئے انفورس نہیں کیا جا
رہا ان خیالات کا اظہار ڈی پی او راجن پور زاہد محمود گوندل نے متاثرہ
علاقوں کے دورے کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ
ایمر جنسی کی صورت میں دس ہزار افراد کو چند گھنٹوں میں ریسکیو کرنے کی
صلاحیت موجود ہے اس وقت چالیس موٹر بوٹس زیر استعمال یا ایمر جنسی سے نمٹے
کیلئے موجود ہیں انہوں نے کہا ضلعی انتظامیہ کی صورت حال پر مکمل گرفت ہے
شہری علاقے محفوظ ہیں کچے کے علاقے میں سیلابی کیفیت پائی جاتی ہے ۔حفاظتی
بندوں کی مسلسل مانیٹرنگ اور انہیں مضبوظ بنایا جا رہا ہے لوگوں کا تعاون
بھی قابل تعریف ہے فی الحال سیلاب سے زیادہ خطرہ نہیں ہے اس موقع پر ایس
ایچ او ایاز پتافی ،ملک عاشق فریدی ،شعیب حسن سومرو،مختیار احمد بھٹی و
دیگر موجود تھے۔
0 comments:
Post a Comment