Feature Top (Full Width)

Saturday, 25 July 2015

سیلا ب متا ثرین کے گھر ڈکیتی ،40 ہزارزیو رات لئے خو اتین پر تشد د

را جن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر )چاروں طرف سیلابی پانی میں گھڑے ہوئے گھر میں مسلح ڈکیٹی ،ڈاکو گھر میں رکھے ہوئے طلائی زیورات ،اور چالیس ہزار روپے کی نقدی لے گئے مزاحمت پر اہل خانہ کی پٹائی،خاتون خانہ کا رو رو کر بڑا حال،پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کر دی ۔تفصیل کے مطابق کچے کے رب نواز نامی سیلاب متاثرہ کے گھر گذشتہ شب پستولوں سے مسلح چار ڈاکو داخل ہوئے ۔مذکورہ گھر چاروں طرف سے سیلابی پانی میں گھڑا ہوا ہے اور مکان کی حالت شکستہ ہے اہل خانہ نے گھر کا سامان کمروں سے باہر نکال کر رکھا تھا اور نقل مکانی کیلئے کسی کشتی کی تلاش میں تھے کہ گذشتہ شب چار ڈاکوؤں نے گھر میں داخل ہوکر سامان اٹھانا شروع کر دیا گھر کے افراد نے مزاحمت کی تو انہیں زدو کوب کیا گیا اور گھر میں رکھے ہوئے دو تولے سونے کی زیورات اور چالیس ہزار کی نقدی لے کر ڈاکوچلتے بنے اسی اثنا میں اہل محلہ بھی آگئے ۔ڈاکوؤں نے گھر کی دو خواتین مسماۃچنن مائی اور سراج مائی کو بھی زدو کوب کیا ۔اہل خانہ ڈی پی او راجن پور زاہد محمود گوندل کے پاس دہائی لیکر پہنچ گئے جنہوں نے پولیس کو فوری طور پر مقدمہ کا اندراج اور ملزمان کی گرفتاری کے احکامات دیے ۔مٹھن کوٹ پولیس نے چار ڈاکوؤں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers