راجن پور( ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈسٹرکٹ ایڈوائزر صوبائی محتسب اعلیٰ پنجاب محمد
اسلم خان نے ڈسٹرکٹ جیل راجن پور کا دورہ کیا ۔جیل کی صفائی اور اسیران کو
فراہم کی جانے والی کھانے پینے کی اشیا کو چیک کیا ۔ جیل میں موجود ڈسپنسری
کا بھی معائنہ کیااور ادویات کو بھی چیک کیا ۔ انہوں نے اطمینان کا اظہار
کر تے ہو ئے کہا کہ جیل میں صفائی اور کھانے پینے کا نظا م بہتر ہے۔ انہوں
نے کہا کہ رمضان المبار ک میں قیدیوں کے سحراور افطار کا خاص خیال رکھا جا
ئے ۔ اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ جیل نے کہا کہ اس وقت جیل میں 261اسیران موجود
ہیں جن میں 8بچے شامل ہیں بچوں کو کمپیوٹر اور دینی تعلیم بھی دی جا رہی ہے
انہوں نے کہا کہ راجن پور جیل میں کو ئی خاتون قید ی نہیں ہے۔
0 comments:
Post a Comment