Feature Top (Full Width)

Sunday, 5 July 2015

سرکاری گاڑیوں کے نجی استعمال کو روکا جائےرفیق احمد

راجن پور(نامہ نگار)سرکاری گاڑیوں کے نجی استعمال کو روکا جائے ۔سرکاری گاڑیوں کا زیادہ استعمال سکول سے بچوں کو لے آنے اور جانے میں ہو رہا ہے ۔سماجی کارکنوں رفیق احمد ،شفیق احمد ،محمد الیاس و دیگر نے وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ اس وقت سرکاری گاڑیوں کا زیادہ استعمال نجی مقاصد کیلئے ہو رہا ہے سرکاری افسران کی بیویوں کی شاپنگ اور ان کے بچوں کو سکول لے جانے اور لے آنے کیلئے سرکاری گاڑیوں کا ستعمال بڑی بے دردی سے ہو رہا ہے اور یہ امر کسی سے بھی مخفی نہیں ہے ۔راجن پور مارکیٹ کمیٹی کی گاڑی عرصہ پانچ سال سے نجی استعمال میں ہے اور سارا دن مٹھن کوٹ میں اس کا نجی استعمال ہوتا ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس رجحان کا فوری خاتمہ کیا جائے پاکستان مشکل ترین معاشی حالات سے گذر رہا ہے اس کرپشن کا خاتمہ کر دیا جائے تو بہت سے مسائل حل ہو سکتے ہیں

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers