راجن
پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر ) معیار تعلیم اور کوالٹی کو بہتر بنانے کے لئے
اساتذہ اپنی پیشہ ورانہ صلا حیتوں کو آگے بڑھائیں ۔ سکولوں میں بچوں اور
اساتذہ کی حاضری کو سو فیصد یقینی بنایا جائے۔ سکولوں کی بنیادی ضروریات
جیسے منصوبوں کوجلد مکمل کیا جا ئے ۔ یہ باتیں ڈی سی او راجن پور ظہور حسین
نے محکمہ تعلیم کی ماہانہ کاکردگی کے جا ئزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہو ئے
کہیں ۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کے زریعے ہی تبدیلی لا ئی جا سکتی ہے اور ضلع
کی ترقی میں تعلیم کا عا م ہونا ضروری ہے ۔ ڈی سی او نے محکمہ تعلیم کے
افسران کو ہدایت کی کہ وہ سکولوں کے وزٹ چھٹیوں کے بعد باقاعدگی سے کریں
اور اپنی کارکردگی بہتر بنائیں ۔ اس موقع پر ڈی ایم او عبدالروف نے محکمہ
تعلیم کی ماہانہ کار کردگی بارے بریفنگ دی ۔ اجلاس میں ای ڈی او تعلیم
غفار لنگاہ ،ڈی او زنانہ مردانہ ،ڈپٹی ڈی ای او اور اے ای اوز نے شرکت کی۔
0 comments:
Post a Comment