راجن
پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر)وکیل چور پکڑوانے تھانے گیا ،پولیس اور ایم این اے کے
کارندوں نے مل کر پٹائی کر کے وکیل کو جیل میں ڈال دیا ڈسٹرکٹ بار کے
عہدیدار وں نے تھانہ مٹھن کوٹ پہنچ کر وکیل کو رہائی دلوائی۔تفصیل کے مطابق
زاہد نذیر ایڈووکیٹ کی تین ماہ قبل چوری ہوئی جس کا انہوں نے تھانہ مٹھن
کوٹ میں تین ملزمان کوڑا میکن،نذر میکن اور وسایامشوری کے خلاف نامزد پرچہ
درج کرا دیا تھادوران تفتیش اس واردات میں ایم این اے کے دست راست مہر
عبدالمالک کے بھتیجے مہر شبیر اور ابراہیم مشوری کے عزیز ملوث پائے گئے فون
کے ڈیٹا سے بھی اس کی تصدیق ہو گئی جس کی وجہ سے پولیس لیت ولعل سے کام لے
رہی تھی اور ملزمان کو گرفتار نہ کیا گذشتہ روز زاہد نذیر ایڈووکیٹ نے
شبیر مہر کو تھانے میں دیکھا تو اس کو گرفتار کرانے کیلئے تھانے چلا آیا
ملزم نے گالی گلوچ شروع کر دی جس پر وکیل نے طیش میں آکرملزم کو تھپڑ رسید
کردیا جس پر ملزمان پارٹی نے وکیل کی پٹائی شروع کر دی پولیس نے بھی ملزم
پارٹی کا ساتھ دیتے ہوئے اپنا حصہ ڈالتے ہوئے وکیل کی پٹائی کر کے جیل میں
ڈال دیا اطلاع ملنے پر ڈسٹرکٹ بار راجن پور کے تما م عہدیدار صدر بار
چوہدری نعیم ثاقب،نائب صدر سردار اکرم خان دریشک ،جمن خان بزدار ایڈووکیٹ
،رانا مختیار احمد ایڈووکیٹ ،آفتاب شاہین ایڈووکیٹ ودیگر وکیلوں کے ساتھ
تھانے پہنچ گئے اور اپنے وکیل بھائی کو رہا کرانے میں کامیاب ہوگئے ۔
0 comments:
Post a Comment