راجن
پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر) راجن پور مارکیٹ کمیٹی کے اہلکاروں اور دوکانداروں کی
ملی بھگت اشیائے خوردونوش کے ریٹ لسٹ میں گھپلے ۔ تفصیلات کے مطابق شہزاد
احمد شہباز عالم علی رضا عابد حسین عبدالرحمان قاصر علی غلام مصطفیٰ ملک
بشیر احمد غلام رسول و دیگر شہریوں نے پریس کلب را جن پور میں آکر اخبار
نویسوں کو بتایا کہ مارکیٹ کمیٹی کے اہلکاروں نے دوکانداروں سے ملی بھگت کر
لی ہے مارکیٹ کمیٹی فروٹ سبزی گوشت انڈہ دودھ دہی وغیرہ کی لسٹیں فراہم کر
دیتے ہیں مارکیٹ کمیٹی کے اہلکار روزمرہ کی اشیاء کے نرخ لاہور اسلام آباد
اور کراچی کے معیار کو مدنظر رکھ کر بناتے ہیں حالانکہ سیب کیلا آم کھجور
سبزی آلو پیاز ٹماٹر وغیرہ کسی بھی چیز کی کوالٹی کو مدنظر نہیں رکھا جاتا
ضلع راجن پور میں دو نمبر اشیاء تو کیا یہاں فروٹ سبزیوں وغیرہ کی کوالٹی
دس نمبر ملتی ہے مارکیٹ کمیٹی جو اول نمبر کا ریٹ دیتی ہے وہ یہاں راجن پور
مین آ ج تک نہین لائی گئی زہریوں نے حکام بالا سے اصلاح کا مطالبہ کیا ہے
اور کہا کہ اگر ان کے مطالبہ پر نوٹس نہ لیا گیا تو شہری راست اقدام کرنے
پر مجبور ہو جائیں گے جس کی تمام تر زمہ داری ضلعی انتآامیہ پر ہوگی ۔
0 comments:
Post a Comment