راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر) مارکیت کمیٹی کو اشیائے خوردونوش کو قیمتوں پر
کنٹرول کرنا چاہیئے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کے مقرر کرنے کا واضح اسول
یا فارمولا نہیں ہے سستے رمضان بازار میں کوئی بھی چیز سستی نہیں سستی ہونا
تو دور کی بات ہے الٹا مہنگی اشیاء فروخت کر کے شہریوں کو لوٹا جا رہا ہے
ان خیالات کا اظہاراوصا ف سروے کے دوران راجن پور کے شہریوں نے کیا میاں
نوید الحسنین ایڈووکیٹ نے کہا کہ سستے رمضان بازار کے نام پر شہریوں کی لوٹ
مار کا سلسلہ دھڑلے سے جاری ہے رشید احمد نے کہا کہ مارکیٹ کمیٹی اور ٹی
ایم اے کے اہلکاروں کی بھتہ خوری کی وجہ سے اشیائے صرف ہنگی فروخت کی جا
رہی ہیں تمام اقدامات نمائشی ہیں ریحان خان شیروانی نے کاہ کہ سستے رمضان
بازار میں ناقص اور غیر معیاری اشیاء فروخت کی جا رہی ہیں ظلم یہ ہے کہ کم
تول کر پورے وزن کے پیسے لیئے جاتے ہیں دوکانداروں کے پاس برانے اور نقلی
باٹ ہین ان کی چیکنگ کا کوئی انتطام نہیں ہے چوہدری عمر زمان پچار نے کہا
کہ سستے رمضان بازار کا سرف نام ہی سستا ہے یہاں تمام اشیاء عام بازار سے
بھی زیادہ مہنگی ہیں غلام عباس ملک شاکر نے کہا کہ مہنگائی نے عوام کی کمر
توڈ دی ہے عوام کو کوئی فائدہ نہیں ہے میاں مجید احمد نے کہا کہ حکمرانوں
کو عوام کی کوئی پروا نہین ہے تمام اقدامات ہی نمائشی ہین نمائشی اقدامات
سے کبھی عوام کو ریلیف نہیں ملتا مولانا عبدالعزیز نے کہا کہ خوف خدا پیدا
کیئے بغیر بہتری کی امید نہیں کی جا سکتی تاجروں کو ماہ صیام میں غریب عوام
کی خاطر کم منافع لینا چاہیئے اس مبارک مہینہ کی برکت سے اللہ تعالیٰ کم
منافع میں بھی زیادہ برکت ڈال کر اپنے رحمتیں نازل فرماتا ہے لوگوں نے اللہ
پر یقین کرنا چھوڈ دیا ہے لوگوں کو خوف خدا دلانے کی ضروت ہے گراں فروشوں
اور زخریہ اندوزوں ملاوٹ کرنے والے کے لیےئے اللہ تعالیٰ نے درد ناک عذاب
رکھا ہے تاجر دکاندار حضرات از خود ناداروں اک احساس کریں علی احمد سید
ندیم نسیری نے کاہ کہ مہنگی اور ناقص اشیاء رمضان بازار میں فروخت ہو رہی
ہیں اس لیئے عام دکانوں پر رش ہے راؤ مہروز اختر مجاہد حسین رمضان بھٹی
محمد اقبال بھٹی نے کہا کہ سستے رمضان بازار سے عوام کو ریلیف نہین ملا
عوام کو ریلیف دینے کے لیئے جن عملی اقدامات کی ضرورت تھی وہ نہین کیئے گئے
خلیل احمد خان حافظ مھمد نواز ملک نے کاہ کہ ماہ رمضان سے پہلے ہی زخیہ
اندوزوں نے زخیرہ اندوزی کر کے مہنگائی کر دی اس لیئے رمضان بازار میں سستی
اشیاء کیسے مل سکتی ہیں نرخ مارکیٹ کمیٹی کا عملہ آدھتیوں اور تاجروں سے
مل کر کام کرتا ہے ملی بھگت سے عوام کو لوٹا جا رہا ہے مسماۃ رضیہ بی بی نے
کہا کہ رمضان بازار سے تو عام بازاری اچھے ہیں جہاں کچھ رعایت تو کروا لی
جاتی ہے دوکانداروں سے لڑ جھگڑ کر قیمت کچھ کم ہو جاتی ہے مگر یہ رمضان
بازار میں تو دکاندار گاہک کی سنتے ہی نہیں معراج بی بی نے کاہ کہ رمضان
بازار ہو یا دیگر بازار غریبوں کے لیئے کہیں بھی کوئی سستی چیز نہین ہے
نسرین بی بی نے کہا کہ حکومتی وعدے جھوٹے ہیں چیزیں کہیں بھی سستی نہیں ہیں
بلکہ عام دنوں سے زیادہ مہنگی ہیں
0 comments:
Post a Comment