Feature Top (Full Width)

Thursday, 30 July 2015

کچہ جمال چوکی پر فائرنگ شروع کر دیاسحاق جان

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر)ریلیف نہ ملنے پر کچے کے ڈاکوؤں کا اجتجاج ،پولیس چوکی پر فائرنگ ،بمعہ فیملی پناہ دی جائے ڈاکوؤں کا مطالبہ ۔ڈی پی او آفس نے کچے میں ڈاکوؤں سے متعلق تمام خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکوؤں کے خلاف سرچ اپریشن کیا جا رہا ہے ۔تفصیل کے مطابق مصدقہ ذرائع نے کنفرم کیا ہے کہ چھوٹو گینگز نے بنگلہ اچھا میں کچہ کے علاقے کچہ جمال میں پولیس چوکی پر فائرنگ کی ہے چھوٹو گینگ کے پچیس ڈاکوچار موٹر بوٹس پر آئے اور کچہ جمال چوکی پر فائرنگ شروع کر دی وہ مطالبہ کر رہے تھے ان کے خاندان کچہ میں مقیم ہیں جن کی تعداد 250کے لگ بھگ ہے انہیں پناہ دی جائے ورنہ وہ حملے کرتے رہیں گئے ایک اور ذرائع کا کہنا ہے کہ سیلاب کے پانی میں گھڑی ہوئی پولیس چوکی کو ڈاکوؤں نے گھیر رکھا ہے اور وقفے وقفے سے پولیس کے ساتھ فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے ۔ان خبروں کی پولیس نے تصدیق کرنے سے انکار کر دیا ہے ڈی پی او زاہد محمود گوندل کے ریڈر اسحاق جان نے کہا کہ ڈاکوؤں کے خلاف سرچ اپریشن شروع کیا گیا ہے پولیس چوکی پر فائرنگ کی خبروں میں کوئی حقیقت نہیں ۔اس بارے جلد پریس بریفنگ دیں گئے۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers