Feature Top (Full Width)

Sunday, 5 July 2015

راجن پور رمضا ن با زاروں میں چینی آٹے کےسٹالز کی ما نیٹرنگ کا عمل جا ری


راجن پو(ڈسٹر کٹ رپورٹر ) ڈی سی او راجن پور ظہو ر حسین نے سستا رمضان بازار کا دورہ کیا اور کہا کہ عوام کو سستی اور معیاری اشیا فراہم کی جار ہی ہیں ۔ ہر چیز وافر مقدار میں موجود ہے ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر چینی آٹے اور دیگر اشیا کی مانیٹرنگ کی جار ہی ہے ۔ اشیا کی کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا ئے گا ۔ عوام اس سلسلے میں سستا رمضان بازار سے فائدہ حاصل کریں ۔ انہوں نے کہا کہ دوکاندار بھی رضا کار انہ طور پر اپنا منافع کم کردیں ۔ انہوں نے گوشت فرشوں کو ہدایت کی کہ صفائی کو بہتر کیا جا ئے او رصاف ستھرا گوشت فراہم کیا جائے اور اردگرد کے ماحول کو بھی صاف رکھیں ۔انہوں نے راجن پور رمضان بازار میں انتظاما ت پر اطمینان کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر اے ڈی سی ارشد گوپانگ ، ای اے ڈی اے ابراہیم راشد ، ڈی او لایؤ سٹا ک ڈاکڑ افتخار اور دیگر متعلقہ افسران موجو د تھے ۔ اس موقع پر عوام نے ڈی سی او کو سستا رمضان بازار میں سہولیات بارے اطمینا ن کا اظہار کیا ۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers