راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر)پاک آرمی کے برگیڈیئر ضیاء الرحمن نے را جن پور
کا دورہ کیا اور یہاں حفاظتی بندوں کا بھی معائنہ کیا سول اور آرمی
ایڈمنسٹریشن سے انہوں نے دریائے سندھ کے کنارے حفاظتی فخر بند پر کھڑے ہو
کر بریفنگ لی فیلڈ مانیٹرنگ آفیسر ملک سیف الرحمن ،ڈی سی او چوہدری ظہور
حسین گوجر ،ڈی پی او زاہد محمود گوندل،اور اے ڈی سی جی ارشد گوپانگ اور
رینجرکمانڈنٹ نے انہیں بریف کیا برگیڈیئر ضیاء الرحمن بریفنگ سے مطمئن نہ
ہوئے انہوں نے اس موقع پر متعلقہ حکام کو احکامات جاری کیے کہ آج شام چھ
بجے تک تحصیل جام پور ،راجن پور اور روجہان تحصیلوں میں 200کلو میٹر کی
حدود میں تین ایسے ہنگامی فائر الارم پوائنٹ بنائے جائیں جہاں حفاظتی بند
کمزور ہو اور پانی کا چڑھاؤ زیادہ ہو انہوں نے ان پوائنٹس پر
بلڈوزر،ایکسویٹر،500بھرے ہوئے سیڈ بیگ،5عدد ٹریکٹر ،ڈیزل سے بھرے ہوئے کم
ازکم 2بیرلیں،ریسکیو ٹیم بمعہ ٹارچ مکمل کٹ موجود ہوں۔
0 comments:
Post a Comment