راجن پور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)متوقع سیلاب سے نمٹنے کے لئے ریسکیو اور تمام
متعلقہ محکمے الرٹ رہیں اور لوگوں کی جان و مال کی حفاظت کرنا ہم سب کی ذمہ
داری ہے۔سیلابی علاقوں قبل از وقت لوگوں کو آگاہ کیا جائے اور کمزور بند
اور ان کے راستوں کو مضبوط کیا جائے ان خیالات کا اظہار ڈی سی او ظہور حسین
، پاک آرمی کے کرنل جمال اور ڈی پی او زاہد محمود گوندل نے متوقع سیلاب کے
انتظامات کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر
ایکسئن رود کوہی جاوید اقبال ، ایس ڈی او ، ڈی او پلاننگ، ای ڈی او فنانس ،
ہیلتھ ،زراعت،ریسکیو 1122اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔اس موقع پر
سیلاب سے بچاؤ کے متعلق بریفننگ کے دوران بتایا گیا کہ سیلابی علاقوں میں
ریلیف کیمپ،میڈیکل اور لایؤ سٹاک کے کیمپ لگانے کے انتظامات مکمل ہیں۔اور
ادویات بھی کیمپس میں موجود ہوں گی۔ریسکیو ٹیمیں الرٹ ہیں۔مشنری اور بوٹس
،ٹریکٹرز،بلڈوزرز اور دیگر سامان حفاظتی طور پر موجود ہے۔
0 comments:
Post a Comment