Feature Top (Full Width)

Monday, 27 July 2015

جوڈیشنل کمیشن کی رپورٹ پر جشن نہ منائے جا ئیں خواجہ غلام فرید کوریجہ

را جن پور( ڈسٹر کٹ رپورٹر)میاں برادران جوڈیشنل کمیشن کی رپورٹ پر جشن نہ منائیں جسٹس باقر کی رپورٹ جس میں شہباز شریف اور ان کے وزراء کو سانحہ ماڈل ٹاؤن کا ذمہ دار قرار دیا گیا کو بھی تسلیم کریں اورہائیکورٹ کے کمیشن نے 2010 ؁ کے سیلاب کا شہباز حکومت کو ذمہ دار قرار دیا تھاان عدالتی فیصلوں کو بھی توقیر بخشیں ان خیالات کا اظہار سرائیکستان قومی اتحاد کے سربراہ خواجہ غلام فرید کوریجہ نے خواجہ نظام الدین سائیں کے سالانہ عرس کے موقع پر عوامی اتحاد کے مرکزی رہنماء پیپلز پارٹی کے این اے 174 سے ٹکٹ ہولڈر خواجہ کلیم الدین کوریجہ کے ظہرانے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا سانحہ مادل ٹاؤن میں ذمہ دار قرار دیے جانے کے بعد جے آئی ٹی بنانا عدالتوں پر عدم اعتماد کے مترادف ہے ۔خواجہ کلیم الدین کوریجہ نے کہا طبقاتی نظام سے چھٹکارہ پائے بغیر ترقی کے صرف خواب ہی دیکھے جا سکتے ہیں پاکستان میں یا تو امیر ترین یا پھر غریب ترین لوگ بستے ہیں جن کے درمیان حاکم اور محکوم کے رشتے ہیں جمہوریت کو اس تعلق کو قانونی حیثیت دینے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے ۔خاندان فرید کے درمیان قا ئم عوامی اتحاد کے رہنماؤں نے اعلان کیا کہ عوامی اتحاد بلدیاتی انتخابات میں ضلع بھر میں اپنے امیدوار کھڑے کریں گئے اور وڈیروں کے حمایتی امیدواروں کی بھر پور مخالفت کی جائے گی۔ اس موقع پر سجادہ نشین خواجہ محبوب کوریجہ،خواجہ شمس الدین کوریجہ،خواجہ عزیر کوریجہ بھی موجود تھے ایس کیو آئی کے سربراہ نے سردار اظہر خان گوپانگ،حامد خان گوپانگ،ذوالفقار خان دریشک کو عمرہ کرنے پر مبارک باد دی ،کوٹلہ نصیر میں عقیل خوجہ کی طرف سے جشن فرید کی تقریب میں شرکت اور مظفر گڑھ سے سرائیکی ادبی سنگت کے مرکزی سیکریٹری جلال محمد سلیم عظمت کی قیادت میں وفد سے ملاقات کی۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers