Feature Top (Full Width)

Wednesday, 8 July 2015

ضلع میں جاری ترقیاتی کاموں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کر نیکی ہد ایت

راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر ) نئے مالی سال 2015-16ء میں ترقیاتی کاموں کی منصوبہ بندی کرتے وقت اس بات کا خصوصی خیال رکھا جا ئے کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ فائدہ ہو ۔ ضلع میں جاری ترقیاتی کاموں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جا ئے ۔ ان خیالات کااظہار ڈی سی او راجن پور ظہور حسین نے ترقیاتی کاموں کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہو ئے کیا ۔انہوں نے افسران پر زور دیا کہ وہ عوام الناس کے لئے اپنے دروازے ہر وقت کھلے رکھیں اور ان کو سہولیات پہنچانے میں کسی قسم کی تاخیر اور روکاوٹ نہ بنیں ۔ انہوں نے ضلع میں جاری ترقیاتی کاموں کو جلد از جلد تکمیل تک پہنچانے کے عزم کا بھی اعادہ کیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ ترقیاتی کاموں کی تکمیل میں کسی قسم کی غفلت کو برداشت نہیں کیا جا ئے گا اس موقع پر ڈی او سی ،اے ڈی سی ،ای ڈی او ز اور دیگر ضلعی افسران بھی مو جو د تھے

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers