Feature Top (Full Width)

Monday, 27 July 2015

متاثرین سیلاب کو مصیبت کی اس گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑیں گے ظہورحسین

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر )متاثرین سیلاب کو مصیبت کی اس گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑیں گے ۔ ضلعی انتظامیہ اس قدرتی آفت سے نمٹنے کیلئے پوری طرح تیار ہے اور متاثرین سیلاب کو ریلیف فراہم کرنے اورسیلاب کے بعد ان کی بحالی میں کسی قسم کی کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی۔ روجھان فلڈبند میں ہونے والے معمولی کٹاؤ پر ہنگامی بنیادوں پر قابو پالیاگیا ہے اور اس کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈی سی او ظہورحسین نے روجھان فلڈبند پر امدادی کاموں اور بستی خواجہ میں خیمہ بستی کے قیام کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ تحصیل علی پور کے چھ مواضعات خیرپورپاڑہ، والوٹ، بیٹ میر احمدجھمیل، مڈسونہارا شاہ، موضع بوسن اور بیٹ باغ شاہ کے سیلاب متاثرین کو ریلیف فراہم کرنے کے ضلعی حکومت کی طرف سے بستی خواجہ میں خیمہ بستی قائم کردی گئی ہے جہاں متاثرین کے لئے صحت، پینے کے صاف پانی اور کھانے کی سہولتیں فراہم کردی گئی ہیں۔ ریسکیوٹیمیں افسران کی زیرِنگرانی سیلابی علاقوں میں موجود ہیں اور متاثرین کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ہرممکن سہولتیں فراہم کررہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ رودکوہی کے سیلاب کا کوئی خطرہ موجود نہیں ہے اور وہاں پانی کا بہاؤ معمول سے بھی کافی کم ہوگیاہے۔ ڈی سی او نے بتایا کہ تمام حفاظتی بندوں اور زمیندارہ پشتوں کی مسلسل نگرانی کی جارہی ہے اور انتظامیہ کسی بھی صورتحال کا مقابلہ کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers