Feature Top (Full Width)

Thursday, 30 July 2015

کچہ جما ل کی پولیس چوکی پر چھوٹو گینگ نے قبضہ کر لیا مجاہد اقبال برمانی

را جن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) مصدقہ اطلاعات کے مطابق کچہ جما ل کی پولیس چوکی پر چھوٹو گینگ نے قبضہ کر لیا ہے اس بارے ملنے والی اطلاعات کے مطابق گذشتہ شب پولیس رات بارہ بجے کچہ جمال پکٹ نمبر 1اور2کوڈاکوؤں نے گھیر لیا اور فائرنگ شروع کر دی پولیس کے نوجوانوں نے مورچہ بند ہو کر فائرنگ کا جواب دیا اور یہ سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا تقریباً ڈھائی گھنٹے تک دونوں سائیڈوں سے فائرنگ ہوتی رہی اسی دوران پولیس حکام سے مذاکرات اور ڈیل ہوگئی اور کچے میں موجود پولیس کی نفری کو ڈیرہ موڑ کشمور پہنچنے کیلئے کہا گیا اسی طرح پورے کچے کے علاقے میں چھوٹو گینگ کا قبضہ ہو چکا ہے ذرائع نے مزید بتایا کہ پولیس کی کئی چوکیاں جھونپڑیوں پر مشتمل تھیں جو سیلابی پانی کے آنے پر خالی کی جا چکی تھیں مگر کچہ جمال اور چند دیگر چوکیوں پر ڈاکوقبضہ کرنے میں کامیاب ہوگئے ۔اس بارے رابطہ کرنے پر ایس ڈی پی او روجہا ن مجاہد اقبال برمانی کاکہنا ہے کہ کچہ میں پولیس چوکیوں پر چھوٹو گینگ کے قبضے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں یہ بے بنیاد ہیں سیلاب کا پانی آجانے کی وجہ سے خالی کی گئیں تھیں سیلاب کی صورتحال نارمل ہوتے ہی دوبارہ پولیس کی نفری تعینات کر دی جائے گی اس وقت پولیس کی نفری خشکی پر موجود ہے۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers