راجن
پور ( ڈسٹر کٹ رپورٹر ) ڈی سی او کی سربراہی میں ضلعی کوالٹی کنٹرول
کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے ۔کمیٹی ضلعی فوڈ اتھارٹی کے طور پر ضلع بھر میں
عوام کو ملاوٹ سے پاک خالص ، معیاری اور صحت افزا اشیاء خورد و نوش کی
فراہمی یقینی بنائے گی ۔ پنجاب حکومت کی خصوصی ہدایت پر صوبہ بھر کی طرح
ضلع راجن پور میں بھی عوام کو ملاوٹ سے پاک خالص اور معیاری اشیاء خورد و
نوش فراہم کرنے کے لیئے ضلعی کوالٹی کنٹرول کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے ۔ڈی
سی او راجن پور ظہور حسین اس کے سربراہ ، اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ کنٹرولر ارشد
گوپانگ اس کے فوکل پرسن اور ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر فیاض کریم لغاری اس کمیٹی
کے سیکریٹری ہو ں گے ۔ کمیٹی میں محکمہ صحت، لائیوسٹاک، پولیس،پراسیکیوشن ،
زراعت ، خوارک سمیت دیگر محکموں کے افسران ممبران ہوں گے۔ اور ان محکمہ
جات کے افسران کو فوڈ انسپکٹر کی اضافی ذمہ داریاں سونپی جا ئیں گی ۔ کمیٹی
ضلع بھر میں عوام کو صحت افزا اور معیاری اشیاء خورد و نوش کی ملاوٹ سے
پاک فراہمی کو یقینی بنا ئے گی جبکہ فوڈ انسپکٹر مضر صحت اشیا خورد ونو ش
فروخت کرنے والوں کے خلاف فوڈ آرڈیننس کے تحت مقدمات درج اور جرمانے کرنے
کے مجاز ہوں گے۔ اس سلسلہ میں ڈی سی او ظہور حسین کی سربراہی میں ضلعی
کوالٹی کنٹرول کمیٹی کے اغراض و مقاصد اور حدود و قوانین کے یقین کے لیئے
اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے ڈی سی او نے کہا کہ ملاوٹ کو
کسی بھی دور میں بنی نو ع انسان نے قبو ل نہیں کیا ہے اور نہ ہی معاشرہ اور
دین اسلام میں اس کی کسی قسم کی گنجا ئش موجو د ہے ۔ بلکہ دین اسلام نے تو
ملاوٹ کرنے والوں کو دین سے خارج کرنے کا حکم دیا ہے ۔انہوں مزید کہا کہ
ملاوٹ کرنے والے سماج دشمن عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے اور انہیں
کسی قسم کی رعایت نہ دی جا ئے ۔ ا س موقع پر کمیٹی کے تمام ممبران بھی
اجلاس میں شریک تھے۔
0 comments:
Post a Comment