Feature Top (Full Width)

Thursday, 30 July 2015

ود ہولڈنگ ٹیکس نہیں غنڈہ ٹیکس ہےجام فیض اللہ

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر)ود ہولڈنگ ٹیکس نہیں غنڈہ ٹیکس ہے مٹھن کوٹ کے مشوری بند اور دستی بند کی صورتحال انتہائی کمزور ہے اس ہفتے آنے والے سیلاب کا یہ مقابلہ نہیں کر سکتے ان کے ٹوٹنے سے شہر فرید کے گردونوح اور دو وارڈوں کی آبادی شدید متاثر ہوسکتی ہیں یہ بات سرائیکستان قومی اتحاد کے سربراہ خواجہ غلام فرید کوریجہ اور مرکزی سیکریٹری اطلاعات جام فیض اللہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ شہر فرید ؒ کے گرد بنائے گئے حفاظتی بند ریت کے ڈھیر ہیں جن کے خلاف انٹی کرپشن تحقیقات کر رہی ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ ہائیکورٹ کے کی اس ابزرویشن جس میں 2010 ؁کے فلڈ کا ذمہ دار پنجاب حکومت کو قرار دیا گیا تھا پر عمل درآمد کرایا جائے اور پنجاب متعلقہ محکموں کے سربراہان کو چارج شیٹ کیا جائے اب بھی پنجاب حکومت حالیہ سیلاب کی ذمہ داری قبول کر کے مستعفی ہو جائے انہوں نے کہا کہ حکومت نے اونچے درجے کے فلڈ کی وارننگ تو جاری کر دی ہے مگر ناقص انتظامات کو بہتر بنانے کی کوشش نہیں کی جا رہی لاہور میں میٹرو بس ،ٹرین منصوبے اور دیگر جدید سہولیات فراہم کرنے والے حکمران سرائیکی وسیب کو سیلاب سے بچاؤ کے منصوبے ہی دے دیں اپوزیشن ارکان اسمبلی کی رکنیت منسوخ کرنے سے سیاسی بحران جنم لے گا

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers