راجن پور(ڈسٹڑ کٹ رپورٹر ) ڈی سی او راجن پورچوہدری ظہور حسین گجر نے رمضان
بازار کا دورہ کیا اوربہت سے سٹالز کی حالت زار پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا
انہوں نے رمضان بازار کی کارکردگی کو بہتر بنانے کی ہدایت کی تفصیل کے
مطابق راجن پور کے نئے ڈی سی او چوہدری ظہور حسین گجر نے مٹھن کوٹ کے رمضان
بازار میں آئے تو انہیں پہلی ہی دوکان خالی نظر آئی ڈی سی او کے استفسار
پر دوکاندار نے بتایا کہ ہمیں کوئی سبسڈی نہیں دی جا رہی اسی طرح محکمہ
ایگریکلچر کے سٹال پر ڈی سی او کی موجودگی کے باوجود روزہ داروں کو ان کی
ڈیمانڈ کے مطابق اشیاء نہیں دی گئیں ۔اسی طرح رمضان بازار میں ملٹی نیشنل
کمپنیوں کے برانڈز بھی موجود نہیں تھے ڈی سی او نے دیگر بھی کئی باتوں کا
نوٹس لیتے ہوئے انہیں دور کرنے کی ہدایت کی ۔اس موقع پر اے ڈی سی جی ارشد
گوپانگ،اسپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ زاہد محمود مزاری، ایس ایچ او ایاز
پتافی،شبیر احمد مستوئی،احسن فرید اکبر، طا رق حسین چشتی ،راؤ چراغ علی
کاشف نائب صدر انجمن تاجران اللہ ڈتہ ملتانی،سیکریٹری اطلاعات رانا ریاض
قیوم و دیگر موجود تھے۔
0 comments:
Post a Comment