راجن
پور( ڈسٹر کٹ رپورٹر ) نشتر گھاٹ کوٹ مٹھن کے مقام پر ممکنہ اونچے درجے
کے سیلاب سے نمٹنے کے لئے نشیبی علاقوں کے رہنے والے لوگوں کے لئے فلڈ ایمر
جنسی جاری کر دی گئی ہے ۔کسی بھی ہنگامی صورتحال میں متاثرین سیلاب کو
محفوظ مقامات اور ریلیف کیمپوں میں منتقل کر نے کے لئے پاک فوج اور ضلعی
انتظامیہ کی ٹیموں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے ۔پانی کے زیادہ بہاؤ کے پیش
نظر ضلع بھر میں مزید10ریلیف کیمپ قائم کر دیئے گئے ہیں ۔جن میں متاثرین
کو ہر ممکن صحت،پینے کے صاف پانی ، کھانا ، مویشیوں کی ویکسی نیشن اور وافر
مقدار میں چارہ فراہم کر نے کی سہولتیں مہیا کر دی گئی ہیں۔ ان خیالات کا
اظہار ڈی سی او راجن پور ظہور حسین نے سیکریٹر ی زکوٰۃ حبیب الرحمن گیلانی
کے ہمراہ بریگیڈیئر ضیا الدین کو سیلاب کے حوالے کیئے گئے اقدامات کے بارے
میں بریفنگ دیتے ہو ئے کیا ۔ انہوں نے بریفنگ میں بتایا کہ ضلع بھر میں
مختلف مقامات پر بلڈوزر اورایکسی ویٹرز کے ذریعے سرکاری حفاظتی بند وں کو
مزید مضبوط بنایا جا رہا ہے اور ان کی مسلسل نگرانی کی جار ہی ہے جبکہ عوام
کے تعاون سے زمینداراہ بندوں کی مضبوطی کے لیئے ہنگامی طور پر اقدامات کئے
جا رہے ہیں ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ضلع بھر میں گورنمنٹ ہائی سکول چک
جندو شاہ ، گورنمنٹ ہائر سکینڈری سکول کوٹ مٹھن ، یونین کونسل آفس بیٹ
سونترہ ، گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول حاجی پور ، بوائز پرائمری سکول درخواست
مسیتاں جکھڑ چوک، بوائر پرائمری سکول دین پور ، پرائمر ی سکول موچی والا
،ٹھل ہیرو، میراں پور پل، گورنمنٹ ہائی سکول بھاگسر اور کامرس کالج روجہان
میں ریلیف کیمپ قائم کر دیئے گئے ہیں جن میں متاثرین کے لئے رہائش، صحت اور
کھانے کی سہولتیں موجود ہیں ۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے پاک
فوج کے دستے اور امدادی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں موجود ہیں ۔ ہر قسم کے
حفاظتی اور یلیف انتظامات مکمل ہیں ۔اس موقع پر ڈی پی او زاہد محمود گوندل ،
اے ڈی سی ارشد گوپانگ ، ای ڈی او زراعت ملک سیف الرحمن ، ایکسئن انہار
حبیب الرحمن ،ڈی او پاپولیشن خواجہ محسن رسول اور دیگر متعلقہ افسران بھی
موجود تھے۔ بعد ازاں انہوں نے بریگیڈئر ضیا الدین اور سیکریٹری زکواۃ کے
ہمراہ نشتر گھاٹ بند اور خیمہ بستی کوٹ مٹھن کا معائنہ کیا اور پاک فوج
کے افسران نے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے کئے گئے انتظامات اور ریلیف کیمپوں
میں مہیا کی گئی سہولتوں بارے اطمینا ن کا اظہار کیااور ضلعی انتظامیہ کی
کارکر دگی کو سراہا اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے اور اس پر قابو
پانے کے لئے پاک فوج کی طر ف سے بھر پور اور بروقت ریسپانس کا یقین دلایا
0 comments:
Post a Comment