را جن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر )رود کوہیوں کا سیلاب تھم گیا ہے،دریائے سندھ میں
چند دن یہی صورتحال برقرار رہنے کے بعد پانی کی سطح کم ہونا شروع ہو جائے
گی یہ بات ڈی سی او راجن پور چوہدری ظہور حسین گجر نے سیلاب زدہ علاقوں کے
دورے کے بعد مٹھن کوٹ میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران بتائی انہوں نے کہا کہ
رود کوہیوں کے سیلابی پانی کے راستوں کو صاف کرانے کے ایک منصوبہ پر جلد
کام شروع کر دیا جائے گا جس پر 16ملین روپے خرچ آئیں گئے انہوں نے کہا کہ
از خود حفاظتی بندوں کو توڑنے والے افراد کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی
اس سلسلے میں بعض شر پسند عناصر کے خلاف پولیس نے کاروائی کی ہے تمام
معاملات کو ضلعی انتظامیہ کے نوٹس میں دینا چاہیے ہمیں زندہ قوم کی طرح
قدرتی آفات کا مقابلہ کرنا چاہیے ۔اس وقت درمیانے درجے کا سیلاب ہے تاہم
ہرحالت کا مقابلہ کرنے کی تیاری مکمل ہے انہوں نے کہا کہ راجن پور میں
سیلاب سے بچاؤ اور تباہ کاریوں کو کم کرنے کیلئے منصوبہ بندی کریں گئے
۔انہوں نے امدادی کاموں کا بھی جائزہ لیا اور ایک کشتی میں بیٹھ کر دریا
سندھ کے کناروں پر آباد لوگوں کے نقصانات کا جائزہ لیا۔اے ڈی سی جی ارشد
خان گوپانگ بھی ان کے ہمراہ تھے
0 comments:
Post a Comment