راجن پور( ڈسٹرکٹ رپورٹر) ماہ رمضان صبر و تحمل اور پرہیز گاری کا درس دیتا
ہے ۔خدا کا شکر ہے کہ ضلع راجن پور میں تمام مکاتب فکر کے علماء کرام میں
اخوت ،باہمی اتحاد اور بھائی چارے کی فضا پائی جاتی ہے۔یہ ضلع امن کے حوالے
سے ایک مثالی ضلع ہے۔یہ باتیں ڈی سی او ظہور حسین نے ضلعی امن کمیٹی کے
اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہیں۔انہوں نے کہا کہ عید کے موقع پر انتظامیہ کی
طرف سے سیکیورٹی پلان ترتیب دے دیا گیا ہے ۔دہشت گرد ملک اور قوم کے دشمن
ہیں ان پر کڑی نظر رکھیں تاکہ لوگ دہشت گردی کی لعنت سے محفوظ رہیں۔تمام
علماء کرام نے ضلعی انتظامہ کے ساتھ اپنے تعاون کا بھی یقین دلایا۔ انہوں
نے کہا کہ ضلع راجن پور کے علماء کرام کا ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ہمیشہ
تعاون رہا ہے۔راجن پور کے لوگ پر امن ہیں اور یہ امن کی مثال ہمیشہ قائم
رہے گی۔اس موقع پر عبد الصمد درخواستی ،احسن شمسی ، قاری نور الحسن،قاری
محمودقاسمی،مولانا ابو بکر،موسیٰ رضا،شمشیر حیدر نے بھی اپنے اپنے خیالات
کا اظہار کیا۔اس اجلاس میں ایم پی ایز اور ایم این ایز کے نمائندہ گان کے
علاوہ اے ڈی سی ، ڈی اوسی،اسسٹنٹ کمشنرز،پی اے،ای ڈی او زفنانس و زراعت و
تعلیم ،ریسکیو 1122اور دیگر متعلقہ افسران نے بھی شرکت کی۔
0 comments:
Post a Comment