Tuesday, 31 March 2015
را جن پور کر پٹ افیسرا ن کے لئے اینٹی کریشن کا شکنجہ تیار ہے عبدالمجید مستو ئی
را جن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر)کر یشن ،رشوت کا خا تمہ اولین ترجیح ،غریب عوام کا خو ن چو ہنے والے کر پٹ آفسیر ان کسی رعا یت کے مستحق نہیں ان خیا لا ت کا اظہا ر سر کل انچا رج محکمہ اینٹی کر یشن عبدالمجید مستو ئی نے اپنے آفس میں بر یفنگ میں کیا انہو ں نے کہا کہ رشو ت ،کر یشن نے ملک کی جڑوں کو کھو کھلا کر دیا ہے کر پٹ افیسرا ن کے لئے اینٹی کریشن کا شکنجہ تیار ہے انہوں نے کہا کہ عوام کو چا ہیے کہ و ہ کر یشن کی بر وقت نشاند ہی کر کے اچھے شہر ی ہو نیکا ثبو ت دیں اور کر یشن اور رشور کے خا تمہ کے لئے محکمہ اینٹی کر یشن کا سا تھ دیں اس مو قع پر محر ر حافظ خلیل احمد بھی موجود تھ
را جن پورصدر کے علاقہ کو جرا ئم سے پا ک کر دیا گیا ہے عبد الکر یم
را جن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) ایڈیشنل ایس ایچ او صدر تھا نہ عبد الکر یم نے کہا ہے کہ صدر کے علاقہ کو جرا ئم سے پا ک کر دیا گیا ہے گشت کے نظا م کو مو ثر بنا نے کے مثبت نتا ئج بر آمد ہو ئے ہیں اچھے اور شر یف شہر ی ہما ر ے لئے قا بل احترا م ہیں جبکہ سما ج دشمن ،غنڈہ عناصر سے ہما ی کھلی جنگ ہے انہوں نے کہا کہ تھا نہ صدر را جن پورمیں سا ئلین کو بر وقت اور میر ٹ پر انصا ف مل رہا ہے ایس ایچ او ملک جا ویداقبال کی قیادت میں صد ر پو لیس جرا ئم کے خا تمہ کے لئے اپنے تمام وسا ئل بر وئے کا رلا رہی ہے انہوں نے کہا کہ کو ئی شخص کتنا ہی با اثر کیوں نہ ہو قا نون شکنجہ سے نہیں بچ سکتا چوری ،ڈکیتی ،راہزنی ،مو ٹر سا ئیکل ڈکیتی کی وارداتوں پر قا بو پا لیا گیا ہے
راجن پور النور پبلک ہائی سکول میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات محمدآصف عظیم
راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر) النور پبلک ہائی سکول میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر راجن پور چوہدری محمد مختار ،پرنسپل گورنمنٹ کالج آف کامرس پروفیسر نذیر احمد سکھانی ،میڈیکل آفیسر ڈاکٹر شمع نور ،جیل سپرنٹنڈنٹ ملک محمدآصف عظیم ،پرنسپل النور سکول محمد عارف شبیر ،محمد امجد فاروق نے کہا کہ پاکستان کے مستقبل کو تابناک بنانے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر علم کی شمعیں روشن کرنا ہوں گی سوسائٹی کا ہرفرد سکولوں سے باہر بچوں کو نزدیکی سکولوں میں داخل کراکر اپنا فرض ادا کرے گورنمنٹ کے ساتھ ساتھ پرائیویٹ اسکولز بھی تعلیم کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کررہے ہیں پوزیشنیں حاصل نہ کرنے والے طلباء وطالبات مایوس نہ ہوں بلکہ مزید محنت کریں اس موقع پر جماعت اول سے دہم تک فسٹ ،سکینڈ اور تھرڈ پوزیشنیں حاصل کرنے والے طلباء وطالبات میں مہمانوں نے انعامات اور سرٹیفکیٹ تقسیم کئے قبل ازیں پرنسپل النور پبلک ہائی سکول محمد عارف شبیر نے النور سکول کے پندرہ سالہ سفر کی داستان شرکاء کے گوش گذار کی تقریب میں والدین ،طلباء وطالبات سمیت سیاسی وسماجی شخصیات بھی شریک ہوئیں آخر میں محنتی اسٹاف میں کیش ایوارڈز اور اسناد تقسیم کئے گئے ۔
راجن پورکمیونٹی ایڈ کے زیراہتمام تعلیم کے فروغ میں والدین میں شعور وآگاہی کی فراہمی کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد
راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر) کمیونٹی ایڈ کے زیراہتمام تعلیم کے فروغ میں والدین میں شعور وآگاہی کی فراہمی کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد ،چیف گیسٹ پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی وسابق ضلع ناظم بیرسٹر علی رضا دریشک تھے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر علی رضا خان دریشک،پرنسپل گورنمنٹ کالج آف کامرس پروفیسر نذیر سکھانی ،ای ڈی او فنانس اینڈ پلاننگ ملک غلام اصغر جلبانی ،ایگزیکٹو ڈائریکٹر کمیونٹی ایڈ نعیم اکبر خان جسکانی کا کہنا تھا کہ ضلع راجن پور میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں مگر یہاں کے طلباء وطالبات وسائل کی کمی کا شکار ہیں حکومت پنجاب صوبے کے جنوبی علاقوں میں زیادہ سے زیادہ تعلیمی ادارے قائم کرکے یہاں کے بچوں کو تعلیمی سہولیات کی فراہمی میں اپنا کردار ادا کرے کامرس کالج کی طالبات نے صوبہ بھر میں ٹاپ کرکے ضلع راجن پور کا نام روشن کردیا پنجاب اسمبلی میں ضلع کے تعلیمی بجٹ میں اضافہ کے لئے ارکان اسمبلی آواز بلند کریں گے قبل ازیں تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا تقریب میں سول سوسائٹی سے مردوخواتین کی کثیر تعداد شریک ہوئی اس موقع پر ضلع بھر کی مختلف یونین کو نسلوں سے آئے شرکاء نے اپنی اپنی یونین کونسلز میں تعلیمی اداروں کو دَرپیش مشکلات سے شرکاء کو آگاہ کیا ۔
پنجاب حکومت کی ہدایت پر لوگوں کو سستی اور میعاری اشیاء کی فراہمی کے لئے سستے اتوار بازار لگا دئیے گئے ہیں چوہدری مختار
راجن پور ( ڈسٹر کٹ رپو رٹر ) پنجاب حکومت کی ہدایت پر لوگوں کو سستی اور میعاری اشیاء کی فراہمی کے لئے سستے اتوار بازار لگا دئیے گئے ہیں جہاں پر گھی اور آئل پندرہ روپے کم ریٹ پر فروخت کیا جا رہا ہے۔یہ باتیں اے سی راجن پور چوہدری مختار نے اتوار بازار کے معائنہ کے دوران کہیں۔انہون نے کہا کہ عوام کی سہولت کے لئے پنجاب حکومت کوشاں ہے۔
ضلع راجن پو ر میں محکمہ مال کا ریکارڈ بہت جلد کمپیوٹرائزڈ ہو جا ئے گاغازی امان اللہ
راجن پور ( ڈسٹر کٹ رپو رٹر ) ڈی سی او غازی امان اللہ نے کہا ہے کہ بہت جلد ضلع راجن پو ر میں محکمہ مال کا ریکارڈ بہت جلد کمپیوٹرائزڈ ہو جا ئے گا اور یہ کام 90فیصد مکمل ہو چکا ہے اور 31مارچ تک95فیصد تک مکمل کر لیا جائے گا ۔ اس سلسلے میں کمپیوٹرسنٹر تحصیل لیو ل پر جس میں انتقال ،ریکارڈ اور فرد ملکیت وغیرہ باآسانی لوگ حاصل کر سکیں گے ۔ اور لوگ کو اپنا ریکارڈ معلوم کر سکیں گے ۔ اس موقع پر انچارج چوہدری وکیل احمد ،تینوں تحصیلوں کے اے سی اورتحصیلدارموجود تھے۔ ڈی سی او نے ہدایت کی کہ ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کرنے کے لئے تمام تر کوششیں کی جا ئیں تاکہ لوگ آسانی سے ریکارڈ حاصل کر سکیں
راجن پور 13 اپریل سے شروع ہو نے والی مہم کو ہرصورت کامیاب بنایا جا ئے غازی امان اللہ
راجن پور (ڈسٹر کٹ رپو رٹر ) ڈی سی او غازی امان اللہ نے پولیو کے سلسلے میں انتظامات کا جائزہ لیتے ہو ئے کہا ہے کہ 13اپریل سے شروع ہو نے والی مہم کو ہرصورت کامیاب بنایا جا ئے ۔ متعلقہ افسران کے علاوہ علما کرام سے کہا کہ وہ اپنے جمعہ کے خطابات میں بچوں کو اس موذی مرض سے بچاؤ کے لئے لوگوں کو قطرے پلانے کی ہدایت کریں یا لوگ کو محکمہ صحت کی ٹیموں کے ساتھ تعاون کی ہدایت کریں تاکہ بچے معذوری سے بچ سکیں ۔ انہوں پولیس اور بی ایم پی کو ہدایت کی کہ پولیو مہم کے دورا ں محکمہ صحت کی ٹیموں کو سیکورٹی فراہم کی جا ئے ۔ ہرشخص مہم کوذمہ داری سے نبھائے ۔ اس موقع پر ای ڈی ا وصحت، ڈی ایچ او ، ڈپٹی ڈی ایچ او ، اے سی راجن پور و روجہان، پولٹیکل اسسٹنٹ ، پی آر ایس پی کے انچارج ،ڈی ایس پی اور متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔ اس موقع پر ای ڈی او صحت نے بتایا کہ یہ تین روزہ مہم 13اپریل سے شروع ہو گی جس کے دوران 3لاکھ سے زائد پانچ سال تک کے بچوں کو 973ٹیمیں قطرے پلائیں گی ۔ اس دوران833موبائل ٹیمیں کام کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ والدین کے چایئے کے وہ بچوں کو قطرے پلانے میں تعاون کریں ۔
راجن پور دفعہ144کے تحت تمن گورچانی ، تمن دریشک اور تمن مزاری میں قدرتی جھاڑیوں کو کاٹنے پر پابندی عائد کر دی ہے غازی امان اللہ
راجن پور(ڈسٹر کٹ رپو رٹر ) ڈی سی او غازی امان اللہ نے دفعہ144کے تحت تمن گورچانی ، تمن دریشک اور تمن مزاری میں قدرتی جھاڑیوں کو کاٹنے پر پابندی عائد کر دی ہے یہ علاقے نایاب پرندے تلور کی پناہ گا ہیں ہیں ۔ قدتی جھاڑیاں مثلاََ کریں وغیرہ کاٹنے سے ان پر برے اثرات ہونے کا اندیشہ ہے۔ یہ پابندی فوری طور پر لاگو کر دی گئی ہے ۔ حکم کی خلاف ورزی کرنے والے شخص کے خلاف قانونی کاروا ئی کی جا ئے گی ۔
راجن پور پولیو کے دوران اچھا کام کر نے والوں میں تعریفی اسناداورشیلڈ تقسیم غازی امان اللہ
راجن پور(ڈسٹر کٹ رپو رٹر )ڈی سی او راجن پور غازی امان اللہ نے ضلع راجن پور میں پولیو کے دوران اچھا کام کر نے والوں میں تعریفی اسناداورشیلڈ تقسیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع راجن پور میں اچھی اور محنتی ٹیم کی وجہ سے پولیو کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔اور یہ ٹیم مزید محنت کرے ان کو اور ایوارڈ بھی دئیے جائیں گے ۔ یہ باتیں ڈی سی او راجن پور غازی امان اللہ نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال راجن پور میں تقریب تقسیم ایوارڈ کے موقع پر کہیں اس تقریب میں ڈی پی او راجن پور زاہد محمود گوندل ،ای ڈی او صحت ڈاکٹرفیاض لغاری،ڈی ایچ او ڈاکٹر عبداللہ جلبانی،ڈی او پلاننگ ملک سیف الرحمن ،ای ڈی او فنانس اصغر جلبانی ،ضلعی آفسران ،ڈاکٹر حضرات،معززین اور پولیو سیکٹر انچارج اور ہیلتھ ورکر ز بھی موجود تھیں۔ ڈی اسی او نے کہا ہے کہ محنتی اور دیانتدارملازمین اپنے ادارہ کا ایک اثاثہ ہیں ان کی حوصلہ افزائی کرنے سے ادارہ مزید ترقی کرے گا۔
Sunday, 29 March 2015
آفیسر کالونی راجن پور کی پرانی عمارت کی جگہ پر نئی مسجد کی تعمیر کا سنگ بنیاد
راجن پور ( ڈسٹر کٹ رپورٹر ) ڈی سی او راجن پور غازی امان اللہ نے آفیسر کالونی راجن پور کی پرانی عمارت کی جگہ پر نئی مسجد کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھتے ہو ئے کہا کہ مسجد جدید اور خوبصورت تعمیر کی جا ئے گی ۔ اس موقع پر چیئر مین مصالحتی کمیٹی مولانا علی محمد صدیقی ،عبدالصمد درخواستی،قاری محمود الحسن ، اور ڈی او پلاننگ ملک سیف الرحمن موجود تھے۔ ڈی سی او نے کہا ہے کہ یہ مسجد جلد مکمل کی جا ئے گی ۔یہ جامع مسجد ہو گی اور اس میں جمعہ اور عیدین کی نمازیں بھی ادا ہوسکیں گی ۔ مولانا علی محمد نے دعا کر ائی۔
ضلع راجن پور میں موجود سرکاری سکولوں میں تمام بنیادی سہولیات فوری طور فراہم کی جا ئیں غازی امان اللہ
راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر ) ڈی سی او راجن پو ر غازی امان اللہ نے کہا ہے کہ ضلع راجن پور میں موجود سرکاری سکولوں میں تمام بنیادی سہولیات فوری طور فراہم کی جا ئیں اور تعمیر شدہ بلڈنگ پر میٹر لگا کر فوری طور پر بجلی فراہم کی جائے۔ ان سے متعلق تمام سکیمیں مکمل کی جا ئیں ۔ وہ اس سلسلے میں منعقدہ ایک اجلاس کی صدارت کر رہے تھے جس میں متعلقہ محکموں کے سربراہان نے شرکت کی ۔ انہوں نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کی کہ اپنی کار کردگی کو مزید بہتر بنائیں
Wednesday, 25 March 2015
راجن پورپہلا راؤنڈ بزدارکلب ، دوسرا راؤنڈاظہار عثمانی کلب اور فائنل راؤنڈ بزدار کلب نے جیت لیا آصف عظیم
راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر)ڈسٹرکٹ بیڈمنٹن (ڈبل) کا فائنل مقابلہ بزدار کلب اور اظہار عثمانی کلب کے درمیان ہوا اس کے مہمان خصوصی سپرٹینڈنٹ جیل آصف عظیم تھے ۔ اس مقابلے میں تین راؤنڈ ہوئے۔پہلا راؤنڈ بزدارکلب ، دوسرا راؤنڈاظہار عثمانی کلب اور فائنل راؤنڈ بزدار کلب نے جیت لیا۔ اس طرح بیڈمنٹن کا فائنل میچ بزدارکلب نے اپنے نام کرلیا ۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر فیصل ہمایوں ،اے ڈی ایل جی یعقوب شیروانی اور دیگر موجود تھے ۔ یہ میچ ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے زیرانتظام ہوا ۔اس موقع پر ڈی او سپورٹس فیصل ہمایوں نے کہا کہ نوجوانوں کی صحت کیلئے ضلع بھر میں مختلف گیمز کروائی جارہی ہیں ۔ اور آخر میں جیتنے والے کھیلاڑیوں میں مہمان خصوصی نے ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کئے ۔
ایم این اے ڈاکٹر حفیظ الر حما ن خا ن در یشک نے ضلع را جن پور کی تعمیروتر قی میں ہمیشہ نما یا ں اہم کر دار ادا کیا ڈاکٹر عبد الر حمن ارا ئیں
را جن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر )ایم این اے ڈاکٹر حفیظ الر حما ن خا ن در یشک نے ضلع را جن پور کی تعمیروتر قی میں ہمیشہ نما یا ں اہم کر دار ادا کیا ان خیا لا ت کا اظہا ر یو نین کو نسل ونگ کی سیا سی وسما جی شخصیت ڈاکٹر عبد الر حمن ارا ئیں نے اپنے ایک بیا ن میں کیا انہوں نے کہا کہ ضلع را جن پور کی عوام کوڈا کٹر حفیظ کی صور ت میں ایک مخلص لیڈ ر مل گیا ہے جو ان کے ہر دکھ درد میں شر یک ہو تا ہے انہوں نے کہا کہ ضلع را جن پور میں تر قیا تی کا مو ں کا جا ل بچھا دیا گیا ہے اربو ں رو پے کے تر قیا تی کا موں کا مکمل ہو تے ہی علا قہ میں خو شحالی کا ایک نیا با ب شر وع ہو گا آیندہ الیکشن میں بھی ڈاکٹر حفیظالر حما ن در یشک کے نامزد امید وار کا میا ب ہو نگے
در خت قدرت کا انمول تحفہ ،ما حول آلو دگی سے بچا نے کے لئے زیا دہ سے زیا دہ در خت لگا ئے جا ئیں غلا م فا رو ق علوی
را جن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر ) در خت قدرت کا انمول تحفہ ،ما حول آلو دگی سے بچا نے کے لئے زیا دہ سے زیا دہ در خت لگا ئے جا ئیں ان خیالات کا اظہا ر ڈسڑکٹ ایجو کیشن آفسیر سیکنڈ ری را جن پور غلا م فا رو ق علوی نے گور نمنٹ ہا ئی سکو ل کو ٹلہ نصیر میں شجر کا ری مہم کا افتتا ح کر تے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ در خت ما حول میں خو بصور تی پید اکر تے ہیں اور ما حول کو آلو دہ ہو نے سے بچاتے ہیں در خت قد رت کا احسن اور انمول تحفہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظا میہ شجر کا ری کو کا میا ب بنا نے کے لئے دن را ت کو شا ں ہے درخت لگا کر سو ئے ہو ئے بخت کو جگا یا جا سکتا ہے اس مو قع پر ہیڈ ماسٹر ہا ئی سکول کوٹلہ نصیر میاں امتیا ز رسول ودیگر افرادبھی مو جو دتھے
را جن پور قا نون شکن عناصر سے آ ہنی ہا تھو ں سے نمٹا جا ئیگا فضل الر حما ن
را جن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر ) سا ئلین کو بر وقت کی فر اہمی ہما رے فر ائض میں شا مل ہے قا نون شکن عناصر سے آ ہنی ہا تھو ں سے نمٹا جا ئیگاجر ائم کی رو ک تھام کے لئے گشت کا نظام انتہا ئی موثر بنا دیا گیا ہے ان خیالا ت کا اظہا ر ڈی ایس پی سر کل رو جھان فضل الر حما ن نے میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا انہوں نے کہاکہ امن وامان کی صو ر تحال یقینی بنا نے کے لئے کسی بھی اقدام سے گر یز نہیں کیا جا ئے گا انہوں نے ایک سوال کے جوا ب میں کہا کہ عوام کو میر ٹ اور بر قت انصا ف فر اہم کر نا ہما رے پیشہ وارا نہ فر ائض میں شامل ہے اس سلسلے میں غفلت اور نا اہلی کے مرتکب پو لیس اہلکا روں کے خلا ف سخت کا روا ئی عمل میں لا ئی جا ئیگی انہوں نے کہا کہ کو ئی بھی شخص کتنا ہی با اثر کیوں نہ ہو قانون سے بالاتر نہیں شر یف اور قا نون کا احتر ام کر نیو الے شہر ی ہما رے قا بل احتر ام ہیں جبکہ قا نون شکن ،شر پسند عناصر کے خلا ف شکنجہ تیا ر ہے اس سلسلہ میں کو ئی دبا ؤ یا سفا رش قبول نہیں کی جا ئیگی انہوں نے کہا کہ سر کل رو جھان میں جرا ئم کی روک تھام اور امن واما ن کے قیا م کے لئے گشت کے نظام کو موثر بنا دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ پو لیس ہر قسم کے خطر ات سے نمٹنے کے لئے تیا ر اور چو کنا ہے اہم مقاما ت ریلو ے ٹر یک ،مسا جد ،امام بارگا ہوں کی سیکورٹی غیر معمو لی طو رپر بڑ ھا دی گئی ہے
یوم پاکستان وطن عزیز کے لئے ایک اہمیت رکھتا ہے ارشد گوپانگ
راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر ) یوم پاکستان وطن عزیز کے لئے ایک اہمیت رکھتا ہے جس کی بنیاد اسلام اور دو قومی نظریئے پر تھی ۔ آج پاکستان کو ایک متحد قوم کی ضرورت ہے جو آگے بڑھ کر ملک کی ترقی میں کردار ادا کرسکتی ہے ان خیالا ت کااظہار اے ڈی سی ارشد گوپانگ نے یوم پاکستان کے سلسلے میں صنعت زار میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہو ئے کیا ۔ اس موقع پر معززین ، علما کرام ،صحافی ، سماجی و سیاسی شخصیا ت کے علاوہ ڈی او سی آفتاب احمد ، ای ڈی او فنانس اصغر جلبانی، اے ڈی ایل جی یعقوب شیروانی، پروفیسر نظیر سکھانی ، مشتاق رضوی و چیئرمین مصالحتی کمیٹی علی محمد صدیقی ، منصور احمد سنجرانی نے بھی اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور قرار داد پاکستان کے مقاصد اور اہمیت کے بارے میں نوجوانوں کو آگاہ کیا ۔ مقررین نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ آج ہم ان شہیدوں کو سلاپ پیش کر تے ہیں جنہوں نے وطن کے لئے اپنی قربانی دی ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں وہ کام کرنا چایئے جو آنے والی نسلیں بھی یاد رکھیں ۔ آزادی ایک نعمت ہے اللہ کا شکر ادا کرنا چایئے۔ آخر میں مولانا علی محمد صدیقی نے دعا کرائی ۔ قبل ازیں اے ڈی سی ارشد گوپانگ نے دارلامان میں مقیم خواتین میں پھل اور مٹھائی اور بچوں میں دودھ کے ڈبے تقسیم کیئے اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ صبا زہرا موجو د تھیں۔
را جن پور میں سا لا نہ اصلا حی و رو حا نی اجتما ع بسلسلہ میں 75حفا ظ کر دستا ر بند ی کی گئی مفتی ارشا د احمد حقا نی
را جن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) جمعیت علما ء اسلام (ف) تحصیل را جن پور کے امیر مفتی ارشا د احمد حقا نی نے میڈیا کو بتلا یا کی جا معہ عبد اللہ بن عمر گلشن فا روق اعظم و مد رسہ نعما ن بن ثا بت متصل جا مع مسجد نمر ہ ضیا ء شہید رو ڈرا جن پور میں سا لا نہ اصلا حی و رو حا نی اجتما ع بسلسلہ دستا ر بند ی منعقد ہو ا جس میں 75حفا ظ کر دستا ر بند ی کی گئی اور اس سے خطا ب کر تے ہو ئے جا معہ خیر المد ارس ملتا ن کے شیخ الحد یث مو لا نا منظور احمد نے کہا کہ انسا ن کی دنیا و آخر ت کی کا میا بی کے لیے حضور اکر م ﷺاورقر آن سے محبت اور تعلق بہت ضر روی ہے اور یہ دو نوں چیز یں کسی سکو ل کا لج میں نہیں بلکہ مد رسہ سے طلبا کو بطور وراثت ملتی ہیں اور مدارس سے امت کو امن پیا را اور محبت کا درس ملتا ہے اور جا معہ المدارس ملتا ن کے ر ئیس دارالا فتا حضر ت مولا نا مفتی محمد عبد اللہ نے کہا کہ مد ارس اسلا م کے داعی اور مر کز ہیں ان کا دہشت گر دی جیسی لعنت سے کو ئی تعلق نہ ہے اور جمعیت علما ء اسلا م (ف) کے ضلعی امیر اور مد رسہ ہذا کے مہھتم مو لا نا غلا م یسین شا کر نے کہا کہ مد ارس نہ امت کو قر آن سے جو ڑ نے کا جو عہد کیا تھا وہ بنھا رہے ہیں اور ہماراو عدہ ہے کہ ہم اس درس قر آنی سے پو ری دنیا میں امن قا ئم کر یں گے اگر امت قر آن سے بڑ گئی تو ہمیشہ ظلم کی چکی تلے پستی ر ہے گی انہو ں نے جامعہ ملتا ن کے اکا بر ین حضر ت مو لا نا شبیر الحق کشمیر ی اور حضر ت مولا نا رشید احمد شا ہ جما لی ،حضر ت مفتی عبد الحکیم ملتا نی ،مو لا نا عبد الر حمن ڈیر وی ،مو لا نا عبد العز یز خیر آبا دی،مو لا نا ابو بکر عبد اللہ جا مپو ری ،مو لا نا قا ری محمود قاسمی کا حوصلہ افزا ئیپر شکر یہ ادا کیا اس جلسہ میں کثیر تعداد میں علماء کرا م مو لا نا شبیر عثما نی ،مو لا نا عبد المجید سا قی ،مولا نا حماد اللہ حید ری ،مو لا نا عمر فا روقی خلیفہ مو لا نا جلیل احمد ،مو لا نا طا ہر القا سمی گو پا نگ ،مو لا نا خلیل الر حمن ،قا ری ہد ایت اللہ سمیت کئی حضر ات اور عوام اور الناس نے شر کت کی آخر میں حضر ت مو لا نا منظور ی احمد نے دینی مد ارس اور ملکی سلا متی کے لیے خصو صی دعا کر وائی
را جن پورآل پاکستان مسلم لیگ ملک کو تمام بحرانوں سے نکالنے کیلئے دن رات کوشاں ہے ڈاکٹر غلام یٰسین ملک
را جن پور(ڈسٹرکٹ رپورٹر )آل پاکستان مسلم لیگ ملک کو تمام بحرانوں سے نکالنے کیلئے دن رات کوشاں ہے پرویزمشرف کی قیادت میں ملک میں جلد حقیقی تبدیلی رونما ہونے والی ہے ملک کو دہشتگردوں اور جرائم پیشہ افراد سے مکمل پاک کرنے کی ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار اے پی ایل ایم راجن پورکے ضلعی صدر ڈاکٹر غلام یٰسین ملک نے یہاں ضلعی میڈیاایڈوائزر محمد اسلم شاد کے ہمراہ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کے دوران کیا ہے انہوں نے کہا کہ سابق صدر ریٹائرڈ جنرل پرویزمشرف ملکی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں جلد ہی وہ قومی سیاست میں اہم رول ادا کر یں گے اور آل پاکستان مسلم لیگ عوام کو کرپشن بد امنی مہنگائی لوڈ شیڈنگ سے نجات دلانے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی اور کرپٹ حکمرانوں کا خاتمہ نا گزیر ہو چکا ہے دہشتگردی کے خلاف جاری جنگ میں پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اس موقع پر محمد وسیم ،ذوالفقار احمد،غلام شبیر،محمد مظفر ودیگر موجود تھے
حکومت بلدیاتی الیکشن جماعت بنیادیوں پر کرائے پیپلزپارٹی بلدیاتی الیکشن میں بھرپور طریقے سے حصہ لے گی سرور عباس ایڈووکیٹ
را جن پور(ڈسٹرکٹ رپورٹر )حکومت بلدیاتی الیکشن جماعت بنیادیوں پر کرائے پیپلزپارٹی بلدیاتی الیکشن میں بھرپور طریقے سے حصہ لے گی ان خیالات کا اظہار پیپلزپارٹی کے ڈویثرنل صدر سرور عباس ایڈووکیٹ نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا ہے انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی یونین کونسل تک تنظیم سازی کا کام مخدوم سید احمد محمود صدر پی پی جنوبی پنجاب کی ہدایت پر30اپریل تک مکمل کر دیا جائے گا پیپلزپارٹی عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے 4اپریل کو ذوالفقار علی بھٹو شہید کی برسی میں بھرپور شرکت کریں گے ۔
ے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ضلع راجن پور کی ہزاروں غریب رجسٹرڈخواتین 8 ماہ سے امدادی فارموں سے محروم
را جن پور(ڈسٹرکٹ رپورٹر )بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ضلع راجن پور کی ہزاروں غریب رجسٹرڈخواتین 8 ماہ سے امدادی فارموں سے محروم گھروں میں فاقے حکمرانوں کو بد دعائیں تفصیل کے مطابق ضلع راجن پور کی ہزاروں غریب بیوہ خواتین جوکہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے امدادی ماہانہ قسط لے رہی تھیں جن خواتین کے اے ٹی ایم بے نظیر کارڈ نہیں بن سکے تھے ان کو ڈاکخانوں میں فارموں کے ذریعے امدادی رقم مل رہی تھی 8ماہ سے امداد بند ہے غریب خواتین مالی مشکلات کا شکار ہیں عوامی سماجی حلقوں سردار حمید اللہ خان ،محمد حسین،مجاہد حسین ،غلام اکبر و دیگر نے حکومت سے امداد کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے
Tuesday, 24 March 2015
سابق ناظم کما ل فرید مرحوم کی پہلی برسی کے موقع پر دربار فریدؒ پر ایک سیمینار منعقد ہوا
را جن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر)سابق ناظم کما ل فرید مرحوم کی پہلی برسی کے موقع پر دربار فریدؒ پر ایک سیمینار منعقد ہوا جس میں ضلع بھر کی سیاسی ،سماجی،مذہبی شخصیات کے علاوہ سابق اور موجودہ ارکان اسمبلی شریک ہوئے اور مرحوم کمال فرید ملک کو خراج تحسین پیش کیا ۔سابق وزیر اعظم سردار میر بلخ شیر مزاری نے کہا کہ کمال فرید کی خدمات کو راجن پور کے عوام بھول نہیں پائیں گئے پیپلز پارٹی کے ٹکٹ ہولڈر خواجہ کلیم الدین کوریجہ نے کہا کہ کمال فرید ملک نے فیوڈل ازم کے خلاف دلیری اور ثابت قدمی سے جدوجہد کی ۔تحریک انصاف کے ایم پی اے سردار علی رضا خان دریشک نے کہا کہ کمال فرید کا تعلق مڈل طبقہ سے تھا مگر انہوں نے وڈیروں اور عام لوگوں کے دلوں پر حکمرانی کی ،ڈگری کالج کے پرنسپل،شاعر اور محقق پروفیسر شکیل پتافی نے کہا کہ اس پسماندہ علاقے کی قسمت تبدیل کرنے کیلئے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد کیا جائے گا کمال فرید نے سیاست کو ایک نئی جہت دی،وہ سیاست میں انسانی عظمت کے قائل تھے وہ جان کی پرواہ کئے بغیر اس ظالمانہ نظام کے خلاف سینہ سپر رہے۔ سابق ممبر قومی اسمبلی سردار میر دوست خان مزاری نے کمال فرید ملک کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ راجن پور کی ضلعی سیاست اس کے گرد گھومتی تھی ،عوامی تحریک کیایڈیشنل سیکریٹری جنرل خواجہ عامر کور یجہ نے کہا کہ شہر فرید ؒ کیلئے کمال فرید کی کوششوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔ ،پیپلز پارتی کے سابق ایم پی اے سردار امان اللہ خان دریشک،سردار عدیل خان گورچانی نے کہا کہ کمال فرید جیسی شخصیت صدیوں بعد پیدا ہوتی ہے راجن پور کے سیاسی کلچر کو انہوں نے وڈیروں کے ڈرائینگ روم سے تبدیل کر کے عام لوگوں تک اس کی رسائی ممکن بنائی ۔اس موقع پر سردار رحیم یار خان مزاری،سابق چیئر مین راؤ محمد صدیق ایڈووکیٹ،سابق ناظم مرغائی سید منور حسین شاہ بخاری،سردار عبدالرحمن خان دریشک،مولانا موسی رضا جسکانی ،سردار قدیر خان ،اختر ملک سمیت ہزاروں کی تعداد میں لو گ موجود تھے۔
ٹی ایم اے را جن پور غیر قا نو نی ہا و سنگ کا لو نیئر ،بغیر منظوری نقشہ تعمیرا ت کر نے وا لوں کے خلا ف سخت ایکشن لینے اور کا روا ئی کا فیصلہ ہے
را جن پور( ڈسٹر کٹ رپورٹر)ٹی ایم اے را جن پور غیر قا نو نی ہا و سنگ کا لو نیئر ،بغیر منظوری نقشہ تعمیرا ت کر نے وا لوں کے خلا ف سخت ایکشن لینے اور کا روا ئی کا فیصلہ ہے تفصیلا ت کے مطا بق ٹی ایم اے را جن پور نے بغیر منظوری یبلڈ نگز تعمیر کر نے والوں اور غیر قا نو نی ہا وسنگ کا لو نیئر کے خلا ف سخت قا نو نی کا رو ائی کر نے کا فیصلہ کر لیا ہے ان خیا لا ت کا اظہا ر ٹی ایم اے کے انفور سیمنٹ انسپکٹر ذوالفقا ر علی انجم نے کیا ہے غیر قانو نی ملبہ جا ت ر کھنے وا لوں کو جرما نے بھی لگا ئے گئے ہیں نیز بغیر منظوری تعمیر ات عما رت وا لوں کو نوٹس بھی جا ری کیے گئے نوٹس عدم تعمیل کی صو رت میں لو کل گو ر نمنٹ آرڈنینس کی دفعہ 154 مقد ما ت کا اند را ج بھی عمل میں لایا جا ر ہا ہے ۔
مو جو دہ حا لا ت کے پیش نظر ضلع کی سیکو رٹی ہا ئی الر ٹ کر دی گئی ہے حا جی نذ ر حسین خا ن
را جن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر) سیکو رٹی انچار ج ڈی پی او آفس را جن پور حا جی نذ ر حسین خا ن سنجر انی نے کہا ہے کہ مو جو دہ حا لا ت کے پیش نظر ضلع کی سیکو رٹی ہا ئی الر ٹ کر دی گئی ہے مشکوک گا ڑیوں اور مشکو ک افرا د کی چیکنگ 24گھنٹے جا ر ی ہے انہوں نے کہا کہ پو لیس عوا م کے جا ن وما ل کی محا فظ ہے اور امن وامان کے قیا م کے لئے اپنے پیشہ وارانہ فر ائض با احسن طر یق انجام دے رہی ہے انہوں نے کہا کہ D.P.Oزا ہد محمود گو ندل کی دلیرانہ قیا دت میں پو لیس جرا ئم کے خا تمہ کے لیے کو شا ں ہے اہم تر ین مقا ما ت ریلو ے ٹر یک ،امام با رگا ہو ں ،مسا جد کی سیکو رٹی غیر معمو لی طور پر بڑھا دی گئی ہے مو با ئیل گشت ٹیمیں 24گھنٹے پو رے علا قہ کا گشت کرر ہی ہیں
سما ج دشمن عناصر معا شر ہ کا نا سور ہیں سخت کا رو ائی عمل میں لا ئی جا رہی ہے فضل الر حما ن
را جن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) جر ائم کی سر کو بی کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھا ئیں گے سما ج دشمن عناصر معا شر ہ کا نا سور ہیں سخت کا رو ائی عمل میں لا ئی جا رہی ہے ان خیالا ت کا اظہا ر D.S.Pسر کل رو جھان فضل الر حما ن نے میڈیا کے نما ئند وں سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ پو لیس اپنے پیشہ وارانہ فر ائض کی ادا ئیگی با احسن طر یق انجام دے رہی ہے جر ائم پیشہ عناصر کی سر کو بی کے لیے ہر ممکن اقدا م اٹھا ئینگے اور اس سلسلے میں کو ئی دبا ؤ سفا ر ش قبول نہیں کی جا ئینگی انہوں نے کہا کہ جر ائم کا قلع قلع کر نے کے لیے پو لیس24گھنٹے جد وجہد میں مصر وف عمل ہے مو با ئیل گشت ٹیمیں د ن را ت مشکوک گا ڑیوں ،مشکوک افرا دکی چیکنگ میں مصر وف ہیں منشیا ت اور جو ا ء کے خلا ف بھی پو لیس کا اپر یشن کلین اپ جا ر ی ہے انہوں نے کہا کہ لا ؤڈ سپیکر کے غلط استعما ل ،فر قہ وارا نہ ،تقا ریر،لٹر یچر پر پا بند ی ہے خلا ف ورزی کر نے والے قا نون شکن شر پسند عنا صر سے آ ہنی ہا تھوں سے نمٹا جا ئیگا پو لیس ،حکو مت اور پا ک فو ج کے شا نہ بشا نہ ہر قسم کے ممکنہ خطر ات سے نمٹے کے لیے پو ری طر ح تیا ر ہے انہوں نے کہاکہ ملک نا ز ک تر ین حالا ت سے دو چا ر ہے ایسے میں علما ء کر ام اور میڈ یا پر بھا ری ذمہ دار ی عا ئد ہو تی ہے علما ء کر ام اپنی تقا ر یر اور خطا ب میں عوام النا س کو اخو ت اور بھا ئی چا رے کا در س دیں فر قہ وارانہ کشیدگی سے گر یز کیا جا ئے
پٹو اریوں کے حقوق کا تحفظ ہما را نصب العین ہے محمود فر ید سیا ل
را جن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) پٹو اریوں کے حقوق کا تحفظ ہما را نصب العین ہے پٹو اری معا شر ہ کاا ہم حصہ ،حیثیت اوراہمیت تسلیم کی جا ئے ان خیالا ت کا اظہا ر صدر انجمن پٹو ارماں را جن پور محمود فر ید سیا ل نے اخبار نو سیوں سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا انہوں نے کہاکہ پٹو اری بر داری نے ہمیشہ ملک وقوم کے لئے بہتر ین خد ما ت سر انجام دیں اور ہمیشہ ملکی مفا د کے لیے صف اول کا کر دار ادا کیا محمو د فرید سیا ل نے مزید کہا کہ کمپیوٹر ائز ز سسٹم کی وجہ سے مسا ئل پید اہو گئے ہیں اور پٹو اری بر داری کو اس پر تحففا ت ہیں لہنداپٹوا یوں کے مطا لبا ت تسلیم کر تے ہو ئے کمپیو ٹر ا ئز ز یشن نظام فی الفور ختم کیا جا ئے تا کہ پٹو ار یوں میں پیدا ہو نیو الی بے چیی ختم ہو سکے اس موقع پر سینئر نا ئب صد ر ملک وا جد اقبال جھر ڑ ،اشفا ق قریشی اوردیگر پٹو اری بھی مو جو د تھے ۔
مسیحی برادری کے ساتھ یک جہتی کے علاوہ ملک کی ترقی کے لیئے دعا کی گئی عبدالرشید قریشی
راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) سانحہ لاہور کے سلسلے میں مسیحی برادری کے ساتھ اظہار یک جہتی اور ہمدردی کے لیئے مصالحتی کمیٹی راجن پور کا اجلاس چیئر مین علی محمد صدیقی منعقد ہوا ۔ اجلاس میں مسیحی برادری کے ساتھ یک جہتی کے علاوہ ملک کی ترقی کے لیئے دعا کی گئی اور مطالبہ کیا ہے کہ دہشت گردوں کو گرفتار کیا جا ئے۔ اجلاس میں ای ڈی او سی ڈی و فنانس اصغر جلبانی ، احسن شمسی ، عبدالصمد درخواستی ، قاری محمود قاسمی، قاری نور احمد ، عبدالرشید قریشی ، انجمن تاجران اور دیگر مختلف مکاتب فکر کے علماکرام نے شرکت کی ۔ اجلاس میں مقررین نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ دہشت گردوں کا کو ئی مذہب نہیں یہ ملک کے دشمن ہیں ۔پاک آرمی کی طرف سے جاری ضرب عضب کی کامیابی اور دہشت گردوں کے خلا ف کاروائی کو سراہا گیا
راجن پور تمام سرکاری سکولوں کو فوری طور پر میٹرلگاکر بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے غازی امان اللہ
راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر )ڈی سی او راجن پور غازی امان اللہ نے محکمہ واپڈ اکو ہدایت کی کہ تمام سرکاری سکولوں کو فوری طور پر میٹرلگاکر بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور ترکش ماڈل ویلج میں بھی لوگوں کی سہولت کیلئے بجلی کے منصوبے پر عمل کیا جائے تاکہ لوگ اپنی ضروریات کو پورا کرسکیں ۔ ڈی سی او نے محکمہ صحت کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے بھی کہا ہے کہ وزیراعلیٰ کے روڈمیپ پر وگرام کے تحت لوگوں کو طبی سہولت فراہم کی جائیں اور تمام ہسپتالوں میں ہرقسم کی ادویات موجود ہونی چاہیں ۔ اس سلسلے میں ایک کمیٹی بنائی گئی ہے جس کے چیئر مین ڈی سی او ،مقامی ایم پی اے سردارعاطف خان ممبر،ای ڈی او اور ڈی ایچ او بھی ممبر ہونگے۔ یہ کمیٹی ہفتہ وار میٹنگ کرے گی جس کی روپورٹ پرونشل کمیٹی کودی جائے گی ۔ اس موقع پر اے ڈی سی ارشد گوپانگ ،اے سی راجن پور چوہدری مختار،ڈی او پلاننگ ملک سیف الرحمن ،ای ڈی او فنانس ملک اصغر جلبانی ،ڈی او بلڈنگ طارق لغاری،ای ڈی او صحت،ڈی ایچ او،ایکسین واپڈا بھی موجود تھے ۔ڈی سی او نے کہا کہ ہسپتال کا دورہ کرونگا اور حکومت پنجاب چاہتی ہے کہ لوگوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات ملنی چاہیں۔مزید انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں آنے والے مریضوں کے ساتھ خندہ پیشانی کے ساتھ ان کا طبی معائنہ کریں اور ایمرجنسی وارڈ پرخصوصی توجہ دی جائے ۔ اجلاس میں ڈی سی او نے کہا کہ آنے والی خریداری گندم سے پہلے تمام مراکز کو صاف ستھرا کیا جائے تاکہ گندم کو محفوظ کیا جائے۔
تجدید لائسنس کیلئے ٹریننگ راجن پور میں دی جائے گی محمد الیاس رضا کلاچی
راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر )پیسٹی سائیڈ ڈیلر ٹریننگ کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے یہ بات ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت پیسٹ وارننگ محمد الیاس رضا کلاچی نے یہاں صحافیوں کو بتائی انہوں نے کہا کہ تحصیل لیول پر ڈیلر لائسنس کے اجراء کی ٹریننگ دی جائے گی ۔درخواستیں اس ماہ کی 31تاریخ تک وصول کی جائیں گی درخواستوں کی چھان بین اور جانچ پڑتال 1تا2اپریل تک کی جائے گی جبکہ فیس3 تا 7اپریل تک جمع کرائی جا سکے گی انہوں نے کہا کہ نئے لائسنس کیلئے جام پور ، راجن پور اور روجہان تحصیلوں کیلئے 8اپریل سے 22اپریل تک ٹریننگ دی جائے گی جبکہ تجدید لائسنس کیلئے جام پور تحصیل کیلئے 23تا 25اپریل ہو گی جبکہ راجن پور اور روجہان 27تا29اپریل تک راجن پور میں ہو گی انہوں نے بتایا کہ روجہان کے امیدوار وں کونئے اور تجدید لائسنس کیلئے ٹریننگ راجن پور میں دی جائے گی ۔جبکہ جام پور کے امیدواروں کو جام پور میں ٹریننگ دی جائے گی۔
گزشتہ روز فریج،ائیر کنڈیشن،اور تھری فیس ورکشاپ یونین کا قیام عمل میں لایا گیا عبدالرشید ساجد
راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر )گزشتہ روز فریج،ائیر کنڈیشن،اور تھری فیس ورکشاپ یونین کا قیام عمل میں لایا گیا اس سلسلے میں ایک تقریب منعقد ہوئی ۔تقریب کا آغاز چوہدری محمد طارق نے تلاوت قران سے کیا ۔بعد میں متفقہ طور پر درج ذیل عہدیداروں کا انتخاب عمل میں لایا گیا صدر حاجی امتیاز ، نائب صدر چوہدری زاہد اقبال، جنرل سیکریٹری اظہر شاہ ،فنانس سیکریٹری چوہدری محمد انورمنتخب ہوئے ۔بعد ازاں نو منتخب عہدیداروں کو مرکزی انجمن تاجران کی طرف سے چائے کی دعوت پر مدعو کیا گیا ۔اس موقع پر مرکزی انجمن تاجران کے سر پرست اعلی عبدالرشید ساجد نے کہا کہ تاجر برادری کا اتحاد ملک وقوم کے وسیع مفاد میں ہے مسائل کے حل کیلئے ہمیں یکجہتی کا مظاہرہ کرنا چاہیے انہوں نے کہا کہ تاجر برادری کو موجودہ حالات میں حکومت فعال کردار ادا کرنے کا موقع فراہم کرے کیونکہ ملک وقوم کو در پیش بیشتر مسائل کو تعلق اس شعبہ سے ہے اور تاجر مثبت کردار ادا کر سکتے ہیں خصوصاً مہنگائی،ذخیرہ اندازی اور ملاوٹ سے نمٹنے کیلئے ان کا کردار اہم ہو گا تاجر برادری ملک وقوم کیلئے ہر قسم کی قربانی دے گی اس موقع پر نو منتخب صدر حاجی امتیاز نے کہا کہ وہ تاجر برادر ی کی مشاورت سے مستقبل کے فیصلے کریں گئے ۔ تقریب کے اختتام پر بلال کھوکھر نے ملک وقوم کی بقاء اور سلامتی کیلئے اجتماعی دعا کرائی مرکزی انجمن تاجران کے عہدیداروں نے نو منتخب عہدیداروں کو ہار پہنائے۔ اس موقع پر مرکزی انجمن تاجران کے نائب صدر میاں ریاض ثاقب، استاد نصیر،استاد ارشد،چوہدری عبدالرزاق،سردار یوسف خان گبول،چوہدری زبیر احمد،چوہدری عتیق الرحمن،عبید گبول،چو ہد ری محمد طارق کے علاوہ تاجر برادری کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔
دربار فریدؒ کی سیکورٹی فول پروف بنانے کیلئے ہر ممکن اقدام کئے گئے ہیں ملک غلام صابر
را جن پور( ڈسٹر کٹ رپورٹر)دربار فریدؒ کی سیکورٹی فول پروف بنانے کیلئے ہر ممکن اقدام کئے گئے ہیں اہل علاقہ بھی اپنا کردار ادا کریں ان خیالات کا اظہار سیکورٹی انچارچ دربار فریدؒ ملک غلام صابر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں سیکورٹی خدشات پائے جاتے ہیں مساجد ،امام بارگاہیں،چرچ اور مزارات کو دہشت گرد خصوصی نشانہ بنا رہے ہیں کیونکہ عبادت کے اوقات کار میں یہاں لوگوں کی بڑی تعداد موجود ہوتی ہے دہشت گرد صرف خون کی ہولی کھیل کر اپنے ناپاک عزائم کو پورا کرتے ہیں ۔ان حالات میں اجتماعی کردار ادا کرنے کی اہم ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ پولیس نے کم وسائل کے باوجود سیکورٹی کو فول پروف بنایا راجن پور میں دہشت گردی کی کئی کوششوں کو ناکام بنایا جا چکا ہے سیکورٹی انچارچ نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف قومی یکجہتی خوش آئند ہے لوگوں کے فعال کردار ادا کرنے کی اشد ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس بارے تجاویز کا خیر مقدم کیا جائے گا
نا جا ئز تجا وزات کا خا تمہ ضر روی ہو گیا محمد ار شد خا ن گو پا نگ
را جن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) نا جا ئز تجا وزات کا خا تمہ ضر روی ہو گیا گر اں فر وش ملک وقوم کے دشمن ان خلا ف انتظا میہ سخت ایکشن لے رہی ہے ان خیالا ت کا اظہا ر ڈسٹر کٹ آفسیر کو ارڈی نیشن را جن پور محمد ار شد خا ن گو پا نگ نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوام النا س کو ریلیف دینے کے لئے بہتر ین پا لیساں بنا ر ہی ہے محد دو وسا ئل میں رہتے ہو ئے انتظا میہ عوام کے مسا ئل کے حل کے لئے دن را ت کو شاں ہیں انہوں نے کہاکہ نا جا ئز تجا وزات کے خاتمہ کے لیے ٹیمیں تشکیل دی جا چکی ہیں جس کے بہت جلدثمر ات ملیں گے انہوں نے کہاکہ گر اں فر وش اور ذخیر ہ اند وزوں کے خلا ف کو ئی ر عا یت بہیں بر تے جا ئیگی حکومت کی طر ف اشیا ئے سر ف کی قیمتوں میں کمی کے با وجودجو لو گ گر اں فر وشی کر رہے ہیں ان کے خلاف انتظا میہ سخت ایکشن ے ر ہی ہیں پنجا ب حکو مت کی واضح ہد ایا ت کے مطا بق عوام الناس کو ریلیف دینے کیلئے انتظا میہ24گھنٹے آن لا ئن ہوکر جد وجہد کر رہی ہے تا ہم اگر کسی کو کو ئی مسئلہ در پیش ہو تو وہ مجھے ڈائر یکٹ دفتر آکر ملے انشا ء اللہ عوام کی شکا یا ت کا ازالہ ہو گا
دہشت گر دی کی رو ک تھا م کے لئے ٹھو س اقداما ت کئے جا ئیں چو ہد ری محمد نعیم ثا قب
را جن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) دہشت گر دی کی رو ک تھا م کے لئے ٹھو س اقداما ت کئے جا ئیں اقلیتوں کا تحفظ اسلا م کا اہم رکن ہے مجر ما ن کو قرا ر وا قعی سز ادی جا ئے ان خیالا ت کا اظہا ر صد ر ڈسٹر کٹ با ر را جن پور چو ہد ری محمد نعیم ثا قب نے اپنے ایک بیا ن میں کیا انہوں نے کہا کہ دہشت گر دی نے پوری قوم کو یر غمال بنا یا ہو ا ہے پا ک فو ج دہشت گر دوں کے خا تمہ کے لئے ٹھو س قدم اٹھا ئے قوم پا ک فو ج کا مکمل ساتھ دے گی انہوں نے کہاکہ وکلا برداری متحد ہو کر با ر اور بنچ کے تقد س کے لئے مثبت اور معیا ری کر دار ادا کر رہی ہے وکلا معا شرہ کا اہم حصہ ہے اور غر یب نا دار عوا م کو انصاف فر اہمکر نے کے لئے 24گھنٹے کو شاں ہیں انہوں نے کہا کہ ملک میں آزادعد لیہ کے قیا م میں وکلا کی قر با نیوں کو فر امو ش نہیں کیا جا سکتاانہوں نے کہاکہ یو حنا آبا د کے گر جا گھر وں پر حملہ میں ملوث ملز ما ن اور عوام کو زند ہ جلا نے وا لے ملزمان کو عبر تنا ک سزادی جا ئے عوا م کو تحفظ فراہم کر نا حکومت وقت کی ذمہ داری ہے اس موقع پر چو ہد ری محمد یو سف ،محمداکر م دریشک ودیگر بھی مو جو د تھے
پو لیس آفسیر ان سا ئلین سے رو یہ بہتر اپنا کر عوا م میں اعتما د بحا ل کر یں زاہد محمود گو ندل
را جن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) پو لیس آفسیر ان سا ئلین سے رو یہ بہتر اپنا کر عوا م میں اعتما د بحا ل کر یں عوا م کو بر وقت انصا ف کی فرا ہمی سے معا شر ہ میں بڑ ھتے ہو ئے بگا ڑ کو ختم کیا جا سکتا ہے ان خیالا ت کا اظہا ر ڈسٹر کٹ پو لیس آفسیررا جن پور زاہد محمود گو ندل نے میڈ یا سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا انہوں نے کہاکہ معا شر ہ میں بگا ڑ اس وقت پیدا ہو تا ہے جب بر وقت انصا ف فر اہم نہ کیا جا ئے انہوں نے ایس ایچ اوز کو ہد ایا ت جا ری کر تے ہو ئے کہا کہ وہ سائلین کے سا تھ بہتر رو یہ اپنا ئیں اور پہلی فر صیت میں انہیں انصا ف فر اہم کر یں بہتر رو یہ کے ذر یعے پو لیس اور عوا م کے درمیا ن را بطہ بحال کیا جا سکتا ہے انہوں نے کہا کہ پر امن معا شرہ کی فر اہمی پو لیس کی اولین فر ائض میں شا مل ہے ایس ایچ اوز اپنے اپنے متعلقہ علا قوں میں انصا ف کی فر اہمی میر ٹ پر یقینی بنا ئیں تا کہ عوام میں پو لیس کا کھو یا ہو ا اعتما د دوبا رہ بحا ل ہو ینگے ہم عوا م کے خا دم ہیں نہ حکمر ان انہوں نے کہا کہ دہشت گر دی اس وقت پو رے ملک کا مسئلہ بن چکی ہے پو لیس جو ان پا ک فو ج کے شا نہ بشا نہ مثبت کر دار ادا کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ علما ء کر ام اور میڈ یا کا کر دار قا بل تحسین ہے اس مو قع پر ڈی ایس پی صد ر محمد آصف ر شید و دیگر ایس ایچ او ز بھی مو جو د تھے
کھچی کینال کی تکمیل سے بلوچستان کا سینکڑوں ایکڑ رقبہ سیراب ہو گا ڈاکٹر ثاقب عزیز
راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈاکٹر ثاقب عزیز نے کہا ہے کہ کھچی کینال کی تکمیل سے بلوچستان کا سینکڑوں ایکڑ رقبہ سیراب ہو گا ۔جس سے ملک میں زرعی انقلاب برپا کرنے میں مدد ملے گی ۔ اس پراجیکٹ کو جلد سے جلد مکمل کیا جئے انہوں نے یہ باتیں کھچی کینال کے دورے کے معائنہ کے دوران کہیں ۔کمشنر نے ضلع راجن پو ر دولی مقام سے لے کر بلوچستان کے ڈیرہ بگٹی و سوئی اور اوزمان ، فرید ائر بیس اور دیگر مقامات پر جا کر کھچی کینال کے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا ۔ اس موقع پر رینجرز کے افسران ، اے ڈی سی ارشد گوپانگ، پی اے ،چیف انجینئر و پراجیکٹ منیجر طاہر کھوسہ ، ایس ای کھچی کینال ، ایکسین دلبر علی بزدر ، ایس ڈی او اور دیگر متعلقہ افسران موجو دتھے ۔ کمشنر نے کہا ہے کہ کھچی کینال میں تعمیراتی کام کرنے والے انجینئر اور دوسرے سٹاف کو سیکورٹی فراہم کی جا ئے گی ۔ قبل ازیں کمشنر ڈیرہ غازیخان نے رینجرز افسران کے ہمراہ گوٹھ مزاری میں سرکاری ہسپتال کا بھی دورہ کیا اور وہاں پر رینجر ز کی طرف سے فری میڈیکل کیمپ کا بھی معائنہ کیا ۔ اس موقع پر گوٹھ مزاری کے عوام کو رینجرز کی طرف سے خشک راشن کے پیکٹ بھی تقسیم کیئے ۔ کمشنر نے ڈاکٹر وں کو ہدایت کی کہ عوام کو طبی معائنہ کے بعد فری دوائیاں بھی دی جا ئیں ۔ کمشنر نے ہسپتا ل کے اچھے کے انتظامات کو دیکھ کر ڈی سی او محکمہ صحت کے افسران کی کار کردگی کو سراہا ۔
دانش سکول کے طلباء و طالبات اعلیٰ صلاحیتوں کے مالک ہیں محمد اکرم تمغہ امتیاز
راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر) دانش سکول کے طلباء و طالبات اعلیٰ صلاحیتوں کے مالک ہیں، ان خیالات کا اظہار میجر(ر) محمد اکرم تمغہ امتیاز ملٹری نے دانش سکول گرلز میں طالبات کی تیار کردہ تصویری نمائش کا دورہ کرنے کے دوران کہی، انہوں نے کہا کہ طالبات نے اپنی تیار کردہ تصاویر میں نہایت خوبصورتی سے منظر کشی کی ہے۔ ان کی تیار کردہ تصاویر سے ان کی صلاحیتوں کا اظہار ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دانش سکول میں اعلیٰ معیار کی تعلیم و تر بیت دی جارہی ہے۔ طلبا نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں میں بھر پور حصہ لیتے ہیں جس سے ان کی خداداد صلاحیتوں کو نکھار ملتا ہے، اساتذہ کرام نہایت محنت اور توجہ سے طلبا کی کردار سازی میں اپنا کردار ادا کررہے ہیں، اس موقع پر پرنسپل گرلز میڈم زرقا سہیل رانا نے بتایا کہ تصویری نمائش جماعت ششم اور ہفتم کی طالبات کے فن پاروں پر مشتمل ہے، طالبات نے اپنی آرٹ ٹیچر کی نگرانی میں کام کیا ہے ، اس سطح پر طالبات کا ایسا کام قابل صد تحسین ہے، مجھے اپنی بچیوں پر ناز ہے۔ انشاء اللہ دانش سکول تعلیمی افق پر ایک چمکتا ہو تارا بن کر ابھر رہا ہے اس کے طلبا و طالبات ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے۔
راجن پور سماج دشمن عناصر کے خلاف مسلسل مصروف عمل ہے
را جن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) 10 چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کر کے مالکان کو واپس کرنے پر سول سوسائٹی نے ڈی پی او راجن پور زاہد محمود گوندل اورڈی ایس پی صدر آصف رشید چوہدری فیاض الحق کو ہار پہنائے اور پولیس افسران کو مٹھائیاں پیش کیں ۔راجن پور میں یہ دوسرا موقع ہے کے راجن پور پولیس نے دوسری مر تبہ چوری اور ڈکیتی کے دوران چھینے گئے موٹر سائیکلوں کی بڑی کھیپ برآمد کر کے مالکان کو لوٹائے قبل ازیں 17موٹر سائیکل مالکان کے حوالے پولیس کر چکی ہے ۔اس موقع پر ڈی پی او راجن پور زاہد محمود نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک ٹیم ورک کے نتیجے میں پولیس کوکامیابیاں ملی ہیں انہوں نے کہا کہ راجن پور سماج دشمن عناصر کے خلاف مسلسل مصروف عمل ہے راجنپور میں چند ماہ کے دوران سینکڑوں خطر ناک اشتہاری ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا ہے ان کامیابیوں کے باعث پولیس کا مورال بہت بہتر ہوا ہے انشاء اللہ اس کارکردگی میں مزید بہتری لائیں گئے ۔اس موقع پر ڈی ایس پی آصف رشید ،ایس ایچ اوماڈل تھانہ سٹی راجن پور چوہدری فیاض الحق اور دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے۔
رشو ت اور کر یشن کا خا تمہ ہما را ما ٹو ،لوٹ مار میں ملو ث ملا ز مین کے خلا ف انٹی کر یشن کا شکنجہ تیا ر ہے عبد المجید خا ن مستو ئی
را جن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) رشو ت اور کر یشن کا خا تمہ ہما را ما ٹو ،لوٹ مار میں ملو ث ملا ز مین کے خلا ف انٹی کر یشن کا شکنجہ تیا ر ہے ان خیالا ت کا اظہا ر انچا ر ج محکمہ انٹی کر یشن کے سر کل را جن پور عبد المجید خا ن مستو ئی نے اپنے آفس میں صحا فیوں سے گفتگو کر ت ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ رشو ت خو ر آفیسرا ن جو عوام کو لو ٹ رہے ہیں ان کے خلا ف سخت کا رو ائی عمل میں لا ئی جا ری ہے انہوں نے کہا کہ جب تک عوام کر یشن کے خلا ف آواز بلند نہیں کر تے معا شر ہ سے کر یشن کا خا تمہ ممکن نہیں میڈ یا اور سا ئلین کی بر وقت نشا ند ہی سے محکمہ انٹی کر یشن لیڈ وں کے خلا ف تحقیقا ت کر رہا ہے انہوں نے ایک سوال کے جو اب میں کہا کہ رشوت اور کر یشن نے معا شر ہ میں بگا ڑ پیدا کر دیا ہے ایسے افراد کسی رعا یت کے مستحق نہیں ہیں محکمہ انٹی کر یشن بلا امتیا ز اور کسی دبا ؤ کو خاطر میں لائے بغیر کر یشن کے خلا ف جہا د کر رہا ہے اس موقع پر را ؤ محمد خا لد ودیگر بھی مو جو د تھے
قا نو ن سب کے لیے بر ابر ،جرا ئم پیشہ افرا د ملک وقوم کے دشمن ہیں فضل الر حما ن
را جن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) قا نو ن سب کے لیے بر ابر ،جرا ئم پیشہ افرا د ملک وقوم کے دشمن ہیں ان سے کو ئی رور عا یت نہیں بر تی جا ئیگی ان خیا لا ت کا اظہا ر سر کل رو جھان ڈی ایس پی فضل الر حما ن نے میڈ یا سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ کو ئی شخص کتنا ہی با اثر کیوں نہ ہو قانو ن کی گر فت سے نہیں بچ سکتا جرا ئم پیشہ افرا د آ ہنی ہا تھو ں سے نمٹا جا ئیگا انہوں نے کہا کہ کچہ کے علا قہ قا نون کی با لا دستی کے لئے جر ائم پیشہ عنا صر کو سختی سے کچل دیا گیا ہے علا قہ کو امن کی جگاہ بنا دیا گیا ہے منشیا ت ،جو اء ،ڈکیتی ،نا جا ئز اسلحہ ،را ہز نی ،مو ٹر سا ئیکل ڈکیتی کے خلا ف پو لیس کا گر ینڈ اپر یشن جا ری ہے انہوں نے کہا کہ سا ئلین کو برو قت اور میرٹ پر انصا ف فرا ہم کیا جا رہا ہے تا ہم اگر کسی کو کو ئی در پیش ہو تو وہ مجھے ڈائر یکٹ آفس آکر ملے عوام کی شکا یا ت کا ازالہ کر نا ہما رے فر ائض میں شا مل ہے انہوں نے کہا کہ اہم مقا ما ت ریلو ے ٹر یک ،امام با ر گا ہوں ،مسا جد ،سکو لز ،کا لجز کی سیکو رٹی ٹا ئٹ کر دی گئی ہے عوام کو چا ہیے کی وہ سما ج دشمن عناصر پر کڑی نظر رکھیں اور مشکوک شخص کو دیکھتے ہی اس کی اطلا ع فو ری طو رپر پو لیس کودیں میر ے دروازے عوام کے لئے 24گھنٹے کھلے ہیں
راجن پور پولیس نے ایک بڑی کاروائی کرتے ہوئے40لاکھ روپے کی 61کلو گرام چرس برآمد کر لی
را جن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) راجن پور پولیس نے ایک بڑی کاروائی کرتے ہوئے40لاکھ روپے کی 61کلو گرام چرس برآمد کر لی، بین اضلاعی منشیات فروش گینگ کا اہم رکن گرفتار کر لیا گینگ کے دیگر دو ممبران ماں بیٹاکی پولیس نے تلاش شروع کر دی ۔ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیاگیا،گروہ کے دیگر ارکان کی گرفتاری کیلئے ایف آئی آر کو سیل کر دیا گیا۔تفصیل کے مطابق ڈی پی او راجن پور زاہد محمود گوندل نے اپنے دفتر میں اس خبر کو بریک کرتے ہوئے ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ پولیس کو کچھ عرصہ قبل ایک بین الاضلاعی منشیات فروش گروپ کی طرف سے راجن پور میں بڑے پیمانے پر منشیات کی فروخت اور اس سلسلے میں کام کرنے والے گینگ کی اطلاع موصول ہوئی جس کو انتہائی خفیہ رکھتے ہوئے ڈی ایس پی آصف رشید کی قیادت میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی جس نے انتہائی منظم طریقے سے اس گینگ کی تلاش شروع کی ۔پولیس کو پتہ چلا کہ بلوچستان کے ضلع پشین سے برآستہ رکنی،فورٹ منرو بڑے پیمانے پر راجن پور میں منشیات اسمگل کی جا رہی ہے قبائلی علاقہ میں بھی اس گینگ کا نیٹ ورک موجود ہے ۔گزشتہ شب ہی پولیس کو اطلاع ملی کہ منشیات کی ایک بڑی کھیپ پشین سے راجن پور لائی جا رہی ہے ڈی ایس پی آصف رشید اور ماڈل تھانہ سٹی راجن پور کے انچارج چوہدری فیا ض الحق نے نگرانی شروع کر دی جونہی منشیات راجن پور پہنچی ملزم محمد حسین ارائیں کو پولیس پارٹی نے 61کلو گرام چرس سمیت پولیس لائن کے قریب موقع پر اس وقت پکڑ لیا جب وہ ایک گاڑی کیری ڈبہ سے منشیات اپنے ڈیرے میں شفٹ کر رہا تھا ملزم محمد حسین ارائیں کو گرفتار کر لیا گیا ۔ ملزم کا تعلق راجن پور سے بتایا گیا ہے جو ایک سماجی تنظیم کے ہاں ملازمت بھی کرتا ہے مقامی طور پر اس گینگ کے دیگر دو ممبران رضیہ نامی عورت اور اس کا بیٹا کاشف کے ملوث ہونے کے شواہد پولیس کو ملے ہیں پولیس ان کی گرفتاری کیلئے بھی مصروف عمل ہے ۔
ماڈ ل تھا نہ سٹی پو لیس کا ایک اور شا ندار کا ر نامہ اختر وہا ئی را ہز نی ومو ٹر سا ئیکل چور ی گینگ کو پکڑ کر دس موٹر سا ئیکل بر آمد کر لیے
را جن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر ) ماڈ ل تھا نہ سٹی پو لیس کا ایک اور شا ندار کا ر نامہ اختر وہا ئی را ہز نی ومو ٹر سا ئیکل چور ی گینگ کو پکڑ کر دس موٹر سا ئیکل بر آمد کر لیے اور مد عی ما لکا ن کو موٹر سا ئیکل دینے پر اور شہر میں امن وامان کی فضا ء قا ئم ہو نے پر شہر ی کا پو لیس پر اعتما د میں آضا فہ تفصیلا ت کے مطا بق را جن پور کچھ عر صہ پہلے موٹر سا ئیکل چوری را ہز نی کی وارداتوں میں آضا فہ ہو نے پر ڈی پی او زاہد محمود گو ندل نے خصو صی ہد ایا ت پر موٹر سا ئیکل چور گینگ کو ٹریس کر نے کے لیے ڈی ایس پی صد ر محمد آصف رشید اور ایس ایچ او سٹی چو ہدری فیا ض الحق کو مقر ر ہ کیا جس پر پولیس آفیسر ان نے دن را ت کو ششوں پر اختر وہا ئی ،راہز نی مو ٹر سا ئیکل چو ر ی گینگ کو ٹر یس کر کے گر فتا ر کیا اور ان کے قبضہ سے دس موٹر سا ئیکل بر آمد کیے بر آمد ہ ہو نے والے مو ٹر سا ئیکلوں کی چا بیا ں اصل ما لکا ن کے حوالے کی گئی جن میں عبدا لر حیم ولد طا ر ق الہی ،بلا ل تبسم ولد خد ابخش ،محمد افضل ولد عا شق علی ،محمد یا مین ولد خو شی محمد ،محمد رفیق ولد غلا م فر ید ،عمر فاروق ،سجا د حسین یعقو ب فر ید ،سا جد حسین ،آزادشا مل ہیں اس کے علا وہ منشیا ت فر وش گر وپ کو بھی گر فتا ر کر کے 4کلو گرامچر س بر آمد کی گئی جس پر ضلع راجن پور کی عوا می وسما جی شخصیت حا جی عبد الستا ر رحما نی ،مر کزی انجمن تا جرا ن عبد الر شید سا جد ضلع نا ئب تا جرا ن میا ں ریا ض ثا قب،عبد ا لصبوررحما نی ،حسنین عباس سو نترہ ،عا شق فر ید ،میا ں خوا جہ اشفا ق احمد ،ریا ض آصف نے پو لیس کی کا ر کر دگی کو سر اہا اور کہا ر اجن پو ر پو لیس آئند ہ بھی اپنی پیشہ وارنہ صلا حیتوں کر بر و ئے کا ر لا تے ہو ئے جرا ئم کی سر کو بی کیلئے ہمہ وقت رہے گی
را جن پورجرائم پیشہ افراد کی سر کوبی کیلئے کریک ڈاؤن تیز کر دیا ہے آصف رشید
را جن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر )ڈی ایس پی صدرراجن پورآصف رشید بیٹ سونترہ یونین کونسل میں لوگوں کی کھلی کچہری سے خطاب کر تے ہوئے کہا ہے کہ ڈی پی او راجن پورزاہد محمود گوندل کی سربراہی میں جرائم پیشہ افراد کی سر کوبی کیلئے کریک ڈاؤن تیز کر دیا ہے اور علاقے سے چوری ڈکیتی سمیت دیگر وارداتوں اور جرائم کے خاتمے کیلئے پولیس گشت کو موثر بنانا اولین ترجیح ہے جرائم پیشہ عناصر کو نشان عبرت بنا دیں گے پولیس محدود وسائل کے باوجود بھی لوگوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے کوشاں ہیں عوام جرائم پیشہ افراد کی نشان دہی کریں اور حقائق پر مبنی درخواستیں دیں سائلین کو بروقت بلاامتیاز انصاف فراہم کیا جائے گااس موقع پر انہوں نے مختلف سائلین محمد اسماعیل،سیف اللہ،خالد حسین ،زاہد ،ذوالفقار حسین ودیگر کی درخواستوں پر فوری عمل درآمد کے احکامات جاری کئے اس موقع پر ایس ایچ او ملک محمد اصغر،مرکزی صدرانجمن تاجران راجن پور علاؤدین خان مزاری،چیئرمین چوہدری ریاض احمد،رانامحمد ارشد،شاہد اقبال،فتح محمد ودیگر موجود تھے۔
)ایف ڈبلیو او نے شہید بے نظیر برج کی تعمیر مکمل کر لی ،شہید بے نظیر برج کے گائیڈڈ بنکس کی تعمیر شروع کر دی گئی
را جن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر )ایف ڈبلیو او نے شہید بے نظیر برج کی تعمیر مکمل کر لی ،شہید بے نظیر برج کے گائیڈڈ بنکس کی تعمیر شروع کر دی گئی اس میں ناقص میٹریل کے استعمال کا انجنیئرزکی ایک ٹیم نے نوٹس لیتے ہوئے پتھروں کو ناقص قرار دے دیا جس کے بعد ان پتھروں کو گائیڈڈ بنکس سے اکھاڑا جا رہا ہے تفصیل کے مطابق شہید بے نظیر برج کی تعمیر ایف ڈبلیو او نے مکمل کر لی ہے دریا کا رخ موڑنے کا کام شروع کر دیا گیا ہے جس کیلئے دونوں کناروں پر گائیڈڈ بنکس کی تعمیر بھی شروع کر دی گئی ہے بتایا گیا ہے کہ گذشتہ دنوں انجینئرزکی ایک ٹیم نے تعمیراتی کا م کا جائزہ لیا تو انہوں نے اس میں استعمال ہونے والے چھوٹے پتھروں کا نوٹس لے لیا اور ان کو اکھاڑ کر ان کی جگہ کم ازکم 70کلو وزنی پتھر نصب کرنے کی سختی کے سات ہدایت کی ہے جس کے بعد بڑی تعداد میں ان چھوٹے پتھروں کو اکھاڑا جا رہا ہے ۔ مزید برآں فیز تھری میں مٹھن کوٹ سے انڈس ہائی وے تک 8کلو میٹر روڈ کی تعمیر کا کام بھی تیزی سے شروع کر دیا گیا ہے ۔
اساتذہ کے تبادلوں میں کرپشن کی شکایت پانچ ہزار روپے فی کس لینے کا الزام
را جن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر )اساتذہ کے تبادلوں میں کرپشن کی شکایت پانچ ہزار روپے فی کس لینے کا الزام ،سیاسی و سماجی حلقوں نے حکومت سے تحقیقات کرا کر ملوث افراد کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے تفصیل کے مطابق ضلع راجن پور میں محکمہ تعلیم میں وسیع پیمانوں پر اساتذہ کے تبادلوں کا سلسلہ جاری ہے ۔تبادلوں کی لسٹیں ڈی سی او آفس میں مرتب کی جا رہی ہیں بتایا گیا ہے کہ صرف ان اساتذہ کے تبادلے کئے جا رہے ہیں جو کئی سالوں سے دور افتادہ علاقوں میں ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں تاہم اساتذہ اور سیاسی و سماجی حلقوں نے شکایت کی ہے کہ ایجنٹوں کے ذریعے پیسے لیکر تبادلے کئے جا رہے ہیں زیادہ تر خواتین اساتذہ کے بغیر رشوت تبادلے نہیں کئے جاتے ۔محمد اسلم،نواز احمد،محمد طارق،جمیل احمد اور رسول بخش نے کہا کہ محکمہ تعلیم میں اس سلسلے میں کوئی شنوائی نہیں ہو رہی پیسے کے بغیر کوئی بھی بات نہیں سنتا ای ڈی او آفس کے اہلکار وں کا کہنا ہے کہ تبادلے ڈی سی او آفس میں ہو رہے ہیں وہاں رابطہ کریں انہوں نے الزام لگایا کہ پانچ ہزار روپے فی کس رشوت لی جاتی ہے اور پیسے نہ دینے والوں کے تبادلے دور دراز کے علاقوں میں کئے جا رہے ہیں انہوں نے کمشنر ڈیرہ غازی خان سے مطالبہ کیا کہ اس کی روک تھام کرائی جائے تمام تبادلے کینسل کر کے میرٹ پر کئے جائیں
شتر گھاٹ کے مقام پر بہہ جانے والے اسٹیل کے پل کا 1800سو فٹ میٹریل چوری ہو چکا ہے
راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر )نشتر گھاٹ کے مقام پر بہہ جانے والے اسٹیل کے پل کا 1800سو فٹ میٹریل چوری ہو چکا ہے میٹریل کی تلاش کیلئے ابھی تک کسی قسم کی کاروائی نہیں ہوئی اور نہ ہی کوئی مقدمہ درج کرایا گیا چوری ہونے والے اس میٹریل کی قیمت کروڑوں روپے ہے ۔یہ بات نشتر گھاٹ فیری سروس کے پراجیکٹ منیجر محمد عباس نے صحافیوں کو بتائی انہوں نے تسلیم کیا کہ گزشتہ سال اسٹیل پل کا 3600سو فٹ میٹریل موجود تھا اس کا نصف 1800سو فٹ گزشتہ سال کے آخر تک غائب کر دیا گیا جن لوگوں کی کسٹڈی میں سامان تھا وہ ہی اس کے ذمہ دار ہیں ۔امسال 3600سو فٹ تک اسٹیل پل بنانے کا سامان موجود تھا اور جو پل بہہ گیا ہے اس کی لمبائی 930فٹ تھی اس میں چند سو فٹ میٹریل دریا برد ہوا ہے جن میں زیادہ تر ریکور کر لیا جائے گا مزید برآں آل پاکستان پی ڈبلیو ڈی کے سابق چیئر مین رسول بخش فریدی نے الزام عائد کیا ہے کہ کرپشن پر پردہ ڈالنے کیلئے پل کو دریا برد کرایا گیا اب بھی چاچڑان شریف اور مٹھن کوٹ کے علاوہ کچے کے کئی علاقوں میں پل کا میٹریل زنگ آلودہ ہو رہا ہے ۔افسران بالا اس کرپشن میں برابر کے ذمہ دار ہیں جنہوں نے ضلعی انتظامیہ سے بھی ساز باز کر رکھی ہے۔راجن پور کے سرکاری اداروں کی کرپشن کا نوٹس نہ لیا گیا تو سب کچھ فروخت کر دیا جائے گا کروڑوں روپے کا میٹریل غائب کر دیا گیا مگر ابھی تک سرکاری طور پر اس کا نوٹس تک نہیں لیا گیا ۔صوبائی حکومت نوٹس لے اور اس بڑے واقع کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچائے۔
تھانے سے نکلتے ہی مخالفین نے فائرنگ کر دی ،ملزمان فرا
راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر )تھانے سے نکلتے ہی مخالفین نے فائرنگ کر دی ،ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ،پولیس نے تلاش شروع کر دی حکام سے تحفظ کا مطالبہ۔ تفصیل کے مطابق خادم حسین ولد اللہ یار سکنہ بستی پھلی ایک انکوائری کے سلسلہ میں تھانہ مٹھن کوٹ آیا ہوا تھا ۔انکوائری ختم ہونے کے بعد وہ موٹر سائیکل پر اپنے ساتھیوں محمد رمضان،غلام قادر، محمد حسین ،زاہد حسین،اللہ داد،خلیل احمد کیہمراہ گھر جارہا تھا چند میٹر دور خواجہ فرید پارک کے نزدیک ملزمان بشیر احمد،صدیق نے دیگر دعو ساتھیوں کے ہمراہ جو پہلے موجود تھے نے فائرنگ کر دی تاہم کوئی جانی نقصان نہ ہوا ۔ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے لوگوں کی بڑی تعداد موقع پر جمع ہو گئی ۔اطلاع ملنے پر پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے کوششیں شروع کر دی ہیں۔خادم حسین نے ڈی پی او راجن پور سے اپیل کی کہ اسے تحفظ فراہم کیا جائے ۔وہ ملزمان کے خلف مقدمہ میا8 مدعی ہے اور اسے کاروائی سے روکنے کیلئے دہشت پھیلائی جا رہی ہے انہوں نے نکہا کہ وہ انتہائی غریب آدمی ہے اور محنت مزدوری کرتا ہے اس کے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں اور وہ ان کا واحل کفیل ہے
نشتر گھاٹ کا 930فٹ طویل اسٹیل پل مکمل طور پر دریا میں بہہ گیا
راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر )نشتر گھاٹ کا 930فٹ طویل اسٹیل پل مکمل طور پر دریا میں بہہ گیا جس سے دوکروڑ روپے مالیت کے 28یونی فلوٹ سمیت چار کروڑ کی مالیت کا میٹریل دریا برد ہوگیا جس میں پانچ سو پھٹے بھی شامل ہے جبکہ دیگر میٹریل ایک کلو میٹر دور کم گہرے پانی میں پھنسا ہوا ہے جس کو کنارے پر لانے کیلئے آرمی کی بوٹس استعمال کی جا رہی ہیں دریا برد ہونے والے میٹریل کی تلاش کا کام ابھی تک شروع نہیں کیا گیا۔تفصیل کے مطابق دو ماہ قبل 80لاکھ روپے کی لاگت سے نشتر گھاٹ کے مقام پر بننے والا اسٹیل کا عارضی پل اب مکمل طور پر دریا میں بہہ گیا ہے اورپل کی جگہ پر اب کوئی بھی اس کا نام ونشان باقی نہیں بچا صرف ناقص تاریں ہی وہاں پڑی ہیں ۔پل ناقص میٹریل کے سبب ٹوٹابتایا گیا ہے پل پر پانی کے تیز بہاؤ کو برداشت کرنے کیلئے 24ایم ایم کی تا ر لگائی جاتی ہے جبکہ 12ایم ایم کی تار لگائی گئی تھی ایک یونی فلوٹ کو اپ سٹریم پر 170فٹ کے فاصلے پر 24ایم ایم کی تار لگا کر محفوط کیا جاتا ہے جبکہ ٹوٹنے والے پل پر یہ تار سو فٹ کے فاصلے پر لگائی گئی تھی ۔ڈاؤن سٹریم پر بھی اسی کلیہ کو نظر انداز کیا گیا بلاک بھی مقررہ وزن کے نہیں تھے جبکہ تار بھی ہر یونی فلوٹ پر لگانے کی بجائے دسویں پر لگائی گئی۔بہہ جانے والے دیگر میٹریل کو جو کم پانی میں پھنسا ہوا ہے کو واپس لانے کیلئے ایف ڈبلیو او کی موٹر بوٹس استعمال کی جا رہی ہیں بتایا گیا ہے کہ پل کو دوبارہ بنانے کیلئے مہینوں لگ سکتے ہیں ۔مسافروں اور گاڑیوں کو موٹر بوٹس کے ذریعے دریا پار کرایا جا رہا ہے اوور لوڈنگ کے سبب کوئی بھی حادثہ رونما ہو سکتا ہے مسافروں نے شکایت کی کہ بھاری کرایے بھی وصول کئے جا رہے ہیں سیاسی و سماجی حلقوں نے اس افسوسناک واقعہ کی شدید مزمت کرتے ہوئے وزیر اعلی میاں نواز شریف سے اپیل کی کہ وہ اس کی تحقیقات کرائیں اور ضلع بھر میں ہونے والی کرپشن کو نوٹس لے کر ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچائیں۔
را جن پور ٹر یفک قوانین کی پا سداری کر کے حا دثا ت سے بچا جا سکتا ہے محمد خالد تر ین
را جن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) احتیا ط ہی بہتر آیشن ہے کبھی نہ پہنچنے سے دیر سے پہنچنا بہتر ہے ٹر یفک قوا نین کا احترا م کر کے اچھے شہر ی ہو نیکا ثبو ت دیں ان خیالا ت کا اظہا ر انچا ر ج ٹر یفک پولیس راجن پور محمد خالد تر ین نے اپنے ایک اخبا ر ی بیا ن میں کیا انہوں نے کہا کہ ٹر یفک قوانین کی پا سداری کر کے حا دثا ت سے بچا جا سکتا ہے ا چھے شہر ی کی یہ پہچا ن ہے کہ وہ قا نون کا احتر ام کر تے ہیں انہوں نے کہاکہ ٹر یفک قوانین کا احترام پر شہر ی پر لازم ہے انہوں نے کہا کہ مشکوک اور بغیر نمبر گا ڑ یو ں کی چیکنگ جا ری ہے انہوں نے کہا کہ کم سن ڈرائیورزکے خلا ف بھی کا روائی جا ری ہے بغیر لا ئسنس گا ڑیوں کے چالا ن کئے جا ر ہے ہیں انہوں نے کہا کہ ٹر یفک پو لیس ر اجن پور کا عملہ ایما نداری سے اپنے فر ائض سر انجام در رہاہے اس موقع پر محر ر عبد الستا ر ودیگر اہلکا ران بھی مو جو د تھے
جرا ئم کی رو ک تھام کے لئے صد ر پو لیس اپنے تما م وسا ئل کو بر وئے کا ر لا رہی ہے ملک محمد اصغر
را جن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ایس ایچ او صدر تھا نہ را جن پور ملک محمد اصغر نے کہا ہے کہ جرا ئم کی رو ک تھام کے لئے صد ر پو لیس اپنے تما م وسا ئل کو بر وئے کا ر لا رہی ہے منشیا ت فر وشوں اور جرا ئم پیشہ افراد کے خلا ف پو لیس کا کر یک ڈاؤن جا ری ہے انہوں نے کہا کہ D.P.O را جن پور زاہد محمود گو ندل کی نڈر اور بے با ک قیا دت میں پو لیسز دن را ت جد وجہد میں مصر وف ہے انہوں نے کہا کہ چور ی ،ڈکیتی ،را ہر نی کی وار داتوں پر کنٹرول حا صل کر لیا گیا ہے انہوں نے جرا ئم پیشہ افراد کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ایسے لو گ معا شر ہ میں بگا ڑ پیدا کر رہے ہیں انہوں نے کہا میر ی کو شش ہو تی ہے کہ سا ئلین کو بر وقت انصا ف مہیا کیا جا ئے
کر یشن اور رشو ت خو ری کے خلا ف محکمہ انٹی کر یشن کا رو ائی عمل میں لا رہا ہے عبد المجید مستو ئی
را جن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) کر یشن اور رشو ت خو ری کے خلا ف محکمہ انٹی کر یشن کا رو ائی عمل میں لا رہا ہے کر پٹ افراد کا قبلہ درست کر ینگے ان خیالا ت کا اظہا ر سر کل انچا ر ج محکمہ انٹی کر یشن عبد المجید مستو ئی نے میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ کر پٹ ما فیا نے پوری قوم کو یر غمال بنا ر کھا ہے کر یشن کے خلا ف کا روا ئی کر کے معا شرہ کو پا ک صا ف ہما رے فر ائض میں شا مل ہے انہوں نے کہا کہ سا ئلین کی در خو استوں پر بلا متیا ز اور میر ٹ پر شنو ائی کی جا رہی ہے عوام کو دو نوں ہا تھوں سے لو ٹنے والے کسی رعا یت کے مستحق نہیں انہوں نے کہا کہ مو جودہ دور میں میڈیا کو خا ص اہمیت حا صل ہے صحا فی معا شر ہ کا آنکھ اور کان ہو تے ہیں انہوں نے کہا کہ قا نون کی گر فت سے کو ئی نہیں بچ سکتا ۔انشا ء اللہ ضلع را جن پور سے کر یشن کا خا تمہ کر ینگے
کچہ کے کاشتکار ہی اپنی مدد کے تحت پل کو دوبارہ بنا رہے ہیں راؤ شوکت علی
راجن پور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)نشتر گھاٹ فیری سروس کریک نمبر 1کا اسٹیل پل ٹوٹنے پرضلعی انتظامیہ کا کوئی افسر یا اہلکار موقع پر نہ آیا ڈیڑھ لاکھ روپے خرچ کر کے پل کو دوبارہ بنایا ۔تیسری بار اس پل مقامی کاشتکار اپنے خرچ پر بنا رہے ہیں،پل کے فنڈز سرکاری خزانے سے نکال کر نجانے کہاں خرچ ہوتے ہیں ہزاروں زائرین اور مسافروں کو کھانا بھی کھلایاان خیالات کا اظہار کسان ویلفیئر سوسائٹی مٹھن کوٹ کے صدر راؤ شوکت علی نے مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی انہوں نے کہا کہ پل بند ہونے پر انتظامیہ کی بے حسی قابل مذمت ہے محکمہ ہائی وے کی بجائے پل کی تعمیر و مرمت کا کام سول ڈیفینس کو سونپ دیا گیا ہے جس کی وجہ سے ٹیکنیکل افراد کی مدد کے بغیر پل بنایا گیا انہوں نے موقع پر صحافیوں کو کہا کہ وہ دیکھ لیں کہ پل کو بنانے کیلئے کوئی بھی سرکاری اہل کار موقع پر موجود نہیں ہے اور نہ ہی ٹیکنیکل رہنمائی حاصل ہے صرف کچہ کے کاشتکار ہی اپنی مدد کے تحت پل کو دوبارہ بنا رہے ہیں انہوں نے بتایا کہ امسال تیسری بار پل بند ہوا ہے جس کا مکمل خرچہ ان کی تنظیم ہی برداشت کر رہی ہے اگرچہ سرکاری طور پر اس پل کیلئے فنڈز جاری کئے جاتے ہیں مگر وہ کہیں اور خرچ کئے جاتے ہونگے۔انہوں نے بتایا کہ لاکھوں ایکڑ کچے کی اراضی قابل کاشت ہے اور وہاں کی فصلیں منڈی تک لے جانے کیلئے ان کے پاس صرف یہی گذر گاہ ہے مقامی کاشتکاروں کی اجناس کو پھر بھی مشکل سے یہاں سے گذرنے دیا جاتا ہے ضلعی انتظامیہ نے پل سول ڈیفنس کے ایک کانسٹیبل کے ہینڈ اوور کر رکھا ہے جس کی صوابدید پر لاکھوں روپے کے فنڈز خرچ ہوتے ہیں اور وہ مقامی کاشتکاروں کیلئے ہمیشہ مشکلات پیدا کرنے کا سبب بنتا رہتا ہے انہوں نے پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ یہاں اصلاح احوال کیلئے اقدامات کرے۔
راجن پور بجلی کے کھمبے میں کرنٹ آجانے سے 5لاکھ روپے کے مویشی ہلاک
راجن پور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)بجلی کے کھمبے میں کرنٹ آجانے سے 5لاکھ روپے کے مویشی ہلاک اہل محلہ نے صبح سویرے فون کر کے کرنٹ آنے کی نشاندہی میپکو آفس میں کر دی تھی مگر 10گھنٹے گذر جانے پر بھی کوئی اقدام نہ کیا گیا ،قبل ازیں بھی ایک 7سالہ بچی اور 12سالہ بچہ سمیت متعدد جانور ہلاک ہو چکے ہیں ۔اہل محلہ کا اجتجاج اور ذمہ داروں کے خلاف فوری کاروائی کا مطالبہ ۔تفصیل کے مطابق روجہان روڈ پر واقع ایک کھمبے میں کرنٹ آنے کی اطلاع اہل علاقہ نے میپکو آفس کو علی الصبح کر دی۔مگر روایتی بے حسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اصلاح احوال کیلئے کئی گھنٹے تک کوئی کاروائی نہ کی گئی ۔بعد نماز عصر یہاں سے گزرنے والی سابق کونسلر محمد اسلم فریدی کی دو بھینسیں اور ایک گائے مذکورہ کھمبے سے ٹکراتے ہی موقع پر جاں بحق ہو گئیں۔جن کی مالیت 5لاکھ روپے بتائی گئی ہے ۔اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ قبل ازیں دو انسانی جانوں سمیت کئی مویشی جاں بحق ہو چکے ہیں ۔میپکو آفس کو متواتر اطلاع کی جاتی رہی مگر کسی قسم کی کاروائی نہ کی گئی جس کے نتیجے میں یہ واقع پیش آیا ۔سماجی کارکنوں اللہ بخش،رفیق احمد اور محمد سجاد کا کہنا ہے کہ چالیس سال پرانے کھمبوں اور تاروں کے سبب کئی جانی نقصان ہو چکے ہیں اور نہ جانے کتنے مزید ہونگے ارباب اختیار کو قیمتی جانوں کی ذرا بھی فکر نہیں دریں اثناء ہلاک ہونے والی بھینسوں کے مالک نے کہا کہ وہ اس واقعہ کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے عدالت جائیں گئے ۔
دریائے سندھ میں طغیانی نشتر گھاٹ فیری سروس کے صرف دو ماہ قبل 80لاکھ روپے کی لاگت سے بننے والے دو اسٹیل پل ٹوٹ گئے دو اسٹیل کی کشتیاں بھی ڈوب گئیں
راجن پور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) دریائے سندھ میں طغیانی نشتر گھاٹ فیری سروس کے صرف دو ماہ قبل 80لاکھ روپے کی لاگت سے بننے والے دو اسٹیل پل ٹوٹ گئے دو اسٹیل کی کشتیاں بھی ڈوب گئیں۔ سرکاری فنڈز کے علاوہ کچہ کے کاشتکاروں سے بھی فنڈز اکھٹے کئے گئے تھے ۔متعدد افراد نے پل کی تعمیر میں ہونے والی کرپشن کے خلاف درخواستیں دی تھیں جن پر تحقیقات بھی ہو رہی ہے۔زائرین اور مسافروں کو دریا پار کرانے کیلئے پرائیویٹ موٹر بوٹس نے من مانے کرایے وصول کرنا شروع کر دئے ۔سرکاری طور پر کوئی اقدامات نہیں کئے گئے۔تفصیل کے مطابق ملک بھر میں ہونے والی بارشوں کے سبب دریاؤں میں طغیانی سے پانی کناروں سے باہرآ گیا ہے نشتر گھاٹ فیری سروس کے مقام پر کریک نمبر1اور کریک نمبر 5پر بنائی گئی اسٹیل پلیں ٹوٹ گئیں کریک نمبر 5کی دو اسٹیل کی کشتیاں بھی ڈوب گئیں ہیں جس کے سبب مسافروں اور دربار فرید ؒ پر آئے ہوئے بڑی تعداد میں زائرین پریشانی سے دو چار ہیں سرکاری طور پر کوئی بھی اقدامات نہیں کئے گئے پرائیویٹ موٹر بوٹس نے زائرین کو دریا پار کرانے کیلئے لوٹ مار کرتے ہوئے من مانے کرایے وصول کرنا شروع کر دیے ہیں دریاؤں کا پانی باہر آجانے سے سروس بند ہوچکی ہے پل دو ماہ قبل 80لاکھ روپے سے تعمیر کئے گئے تھے جبکہ دو لاکھ روپے کچہ کے زمینداروں سے بھی وصول کئے گئے تھے ۔یاد رہے کہ پل کی تعمیر میں ہونے والی کرپشن کی نشاندہی کرتے ہوئے کئی افراد نے حکومت کو تحریری شکائتیں بھی کی تھیں جن میں اس بات کی نشاندہی کر دی گئی تھی کہ معمولی طغیانی آنے سے پل ٹوٹ جائے گا جو سچ ثابت ہوا ۔عوامی و سیاسی حلقوں ریاض احمد،عاشق فرید،سیف اللہ خان،شفیق احمد و دیگر نے پنجاب حکومت سے کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
ہم اس دینی تعلیم اور قرآنی پر چم کے ذریعے پوری دنیا با محضو ص پا کستا ن کو امن کا گہوارہ بنا ئیں گے مفتی ارشا د احمد حقا نی
را جن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر ) جمعیت علما ء اسلام (ف) تحصیل را جن پور کے امیر مفتی ارشا د احمد حقا نی نے میڈ یا کو بتلا یا جا معہ عبداللہ بن عمر گلشن فا روق اعظم ومدرسہ نعمان بن نمر ہ مسجد ضیا ء شہید روڈرا جن پور میں شش ما ہی امتحان کی تعطیلا ت کے بعد ایک پر رونق تقر یر منعقد ہوئی جسکی صدارت استا دالعلما ء حضر ت مولانا یسین شا کر نے کی اس میں طلبا کرا م نے حسین انداز میں حمد نعت پیش کیا او ر اس عزم کا اعا دہ کیا کہ ہم اس دینی تعلیم اور قرآنی پر چم کے ذریعے پوری دنیا با محضو ص پا کستا ن کو امن کا گہوارہ بنا ئیں گے اس تقر یب کے مہما ن خصوصی دارالعلوم عید گا ہ کبیر والا کے مہھتم اور فاروق ا لمدارس کے مر کزی رہنما حضر ت مو لا ناار شا د احمد نے خطا ب کر تے ہو ئے کہا کہ دینی مدارس دہشت گر دی کے اڈے نہیں خیر کے مر اکز ہیں ان سے امن محبت کا درس ملتا ہے حکومت ان کو اپنا حر یف مت سمجھے اور بلا جواز علما واھل مدارس کی گر فتا ریاں اور چھا پے بند کر ے اس سے امن کے علمبر داروں کی حوصلہ شکنی ہو رہی ہے اس کے بعد مدرسہ تعلیم القر آن گا ووالی ،مدرسہ انور القر آن ونگ جا مع مسجد صد یقہ فا ضل پورو جا مع مسجد عثما نیہ میں مولا نا ارشا د احمد نے در س قر آن دیے اور دینی مدارس علما طلبا کو خصو صی دعا ؤ ں سے نواز اور ان کے لیے اور اپنے پیا رے وطن پا کستا ن کے امن کے لیے خصو صی دعا کرا ئی اور حکو مت سے مطا لبہ کیا کہ ضلع را جن پور جمعیت علما ء اسلا م (ف) کے قا ری حما د اللہ حید ری و قا ری عبد المجید سا قی کو بلا و جوا ز نظر کیا گیا ہے انکو رہا کیا جا ئے اس موقع پر ان کے سا تھ صا جنر ادہ محمد اویس مفتی غلام اکبر بھی تھے
Monday, 2 March 2015
راجن پور محکمہ جنگلات کی آراضی واگذار کرنے کے لئے 1 ماہ سے آپریشن جاری
راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) محکمہ جنگلات کی آراضی واگذار کرنے کے لئے 1 ماہ سے آپریشن جاری انتظامی آفیسران اس آپریشن کی نگرانی میں مصروف مگر عملہ ریونیو بھاری رشوت وصول کرکے کئی مربع آراضی بااثر افراد کو ’’ بخشش ‘‘ کر نے میں بھی کامیاب رہا جنگلات آراضی کی نئے سرے سے ’’حد براری ‘‘ کرائی جائے علاقہ مکینوں کا وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے مطالبہ علاقہ مکینوں محمد خان ،ظفراقبال،محمد یوسف ،واحد بخش ودیگر نے وزیراعلیٰ سمیت اعلیٰ صوبائی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ کرپٹ عملہ ریونیو نے بااثر افراد سے لاکھوں کی وصولی کر کے سرکار کو کروڑوں روپوں کا نقصان پہنچایا ہے کئی علاقوں میں ’’حد براری ‘‘ میں کئی مربع آراضی ناجائز قابضین کو ’’بخشیش ‘‘ کردی اور یوں صوبائی حکومت اور محکمہ جنگلات کو کروڑوں کے نقصان سے دوچار کیا اُنہوں نے حکام سے ملکیتی زمینوں سے ملحق جنگلات آراضی کی دوبارہ حد براری کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔
راجن پورتحصیل میونسپل ایڈ منسٹریشن کے تعمیراتی کاموں میں گھپلوں کا انکشاف
راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) تحصیل میونسپل ایڈ منسٹریشن کے تعمیراتی کاموں میں گھپلوں کا انکشاف ،ایم این اے ڈاکٹر حفیظ الرحمن دریشک اور سردار عاطف مزاری کے تجویز کردہ منصوبہ جات میں لاکھوں کی کرپشن کی گئی تحقیقات کرائی جائیں راجن پور کے شہری چوہدری عبدالمجید نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف ،سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب ،ڈائریکٹر انٹی کرپشن پنجاب کو دی گئی درخواستوں میں موقف اختیار کیا کہ راجن پور شہر اور دیہی علاقوں میں سولنگ اور نالیوں کی تعمیر کی گئی جس میں کرپٹ انجینئرز نے کنٹریکٹر زکو کرپشن کے بدلے مالی مفاد دیا اور سرکار کو کروڑوں روپوں کا جھٹکا دیا گیا ان منصوبوں کے بلز بھی کئی فی صد رشوت وصول کرکے اندھادھند پاس کئے گئے کئی علاقوں میں انٹیں اور مٹی پہلے سے موجود تھی مگر بلوں میں نئے سرے سے مٹی ڈالنا دکھا کر سرکاری خزانے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا یا گیا ہے دوسری جانب شہری کی جانب سے درخواستیں بھجوانے کے بعد ٹی ایم اے کے آفیسران جمال فرید ملک، مجاہد لشاری ،چوہدری اصغر علی میں کھلبلی مچ گئی ہے اُنہوں نے شہری کو مبینہ طور پر راضی کر نے کے لئے کنٹریکٹرز کی منتیں ترلے شروع کردیئے ہیں اس حوالے سے جب ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے سے رابطہ کیا گیا تو اُن کا کہنا تھا کہ غلط کام کر نے والے کے خلاف ضرور کاروائی کی جائیگی ۔
راجن پور امدادی چیک پر لوٹ مار میں مصروف ہیں فتح پور اور رکھ فاضل پور کے درجنوں سیلاب متاثرین کا احتجاج
راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) فتح پور اور رکھ فاضل پور کے درجنوں سیلاب متاثرین کا سماجی تنظیم ’’ہینڈز‘‘ کے خلاف احتجاج ،سماجی تنظیم کے اہلکار امدادی چیک پر لوٹ مار میں مصروف ہیں ڈی سی او ہمیں لوٹ مار سے بچائیں متاثرین کا مطالبہ فتح پور اور رکھ فاضل پور کے درجنوں متاثرین محمد نواز،محمد بلال، غلام حسین ،محمد ظفر ،اللہ بخش ودیگر نے صحافیوں کو بتلایا کہ ہینڈز کے آفیسرز سعدیہ نواز،محمد علی ودیگر متاثرین سیلاب کے نام پر ابتک کروڑوں روپوں کی کرپشن کرچکے ہیں سیلاب زدہ علاقوں میں متاثرین کو مکانات کی تعمیر کا جھانسہ دے کر اُن کا شناختی کارڈ لے لیتے ہیں اور ہیڈ آفس سے تیس ہزار روپے فی متاثر کی امداد منظور کراکر سیلاب متاثرہ سے پندرہ ہزار روپے رشوت طلب کرتے ہیں اور رقم لے کر مکان کی تعمیر کو بھی یقینی بنانے کے لئے چیکنگ کرنا ضروری نہیں سمجھتے رشوت کی رقم نہ دینے والوں کو یہ کہہ کرٹرخا دیا جاتا ہے کہ آپ کا چیک منظور نہیں ہوا ابتک راجن پور اور جام پور کی متعدد یونین کو نسلوں کے ہزاروں متاثرین سے کروڑوں روپوں کی کرپشن کر چکے ہیں متاثرین کے مطابق ای ڈی او کمیونٹی ڈویلپمنٹ کو درخواستیں گذاریں مگر انصاف نہ ملا متاثرین نے کمشنر ڈیرہ غازیخان اور ڈی سی او راجن پور سے انصاف فراہم کر نے اور لوٹی گئی رقوم متاثرین کو واپس دلانے کا مطالبہ کیا ہے ۔
پا نچ سال قبل لانگ کالونی راجن پور شہر سے موٹر سائیکل چوری اورملزم کو گرفتار نہ کیا
راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) 5 سال قبل لانگ کالونی راجن پور شہر سے موٹر سائیکل چوری ہوا سٹی پولیس نے تاحال میرے ملزم کو گرفتار کیا نہ ہی اُس سے موٹر سائیکل بازیاب کرائی آئی جی پنجاب نوٹس لیں راجن پور کے رہائشی محمد افضل ولد عاشق علی قوم عمرانی نے اخبار دفتر آکر بتلایا کہ وہ محنت مزدوری کرکے اپنا اور بچوں کا پیٹ پالتا ہے غریب ہونے کے ناطے موٹر سائیکل اُس کی کمائی کی واحد جمع پو نجی تھی 2009 ء میں وہ لانگ کالونی میں اپنی ہمشیرہ سے ملنے اُس کے گھر گیا اور اپنی موٹر سائیکل اُس کے گھر کے باہر لاک کرکے کھڑی کی دو منٹ بعد جب وہاں سے روانہ ہوا تو گھر کے باہر سے اُس کی نئی موٹر سائیکل غائب تھی تھانہ سٹی پولیس نے مقدمہ تودرج کیا اور ایک ملزم طارق شکاری کو ملزم نامزد کیا مگر پانچ سال گذرنے کے بعدملزم گرفتار ہوا نہ ہی موٹر سائیکل بازیاب کی شہری نے آئی جی پنجاب ،آر پی او ڈی جی خان سے نوٹس لینے اور انصاف فراہم کر نے کا مطالبہ کیا ہے ۔
راجن پورپولیس کابرائی کے اڈے پر چھاپہ 2مرد گرفتار
راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) راجن پور سٹی پولیس کا ٹھیڑی کالونی میں برائی کے اڈے پر چھاپہ 2مرد گرفتارذرائع کے مطابق ٹھیڑی کالو نی کے محمد باقر نامی نے ون فائیو پر اطلاع دی کہ ایک مکان میں کچھ مردو خواتین برائی کی نیت سے مشہورِ زمانہ اکبر پتھوانی کے اڈے پر جمع ہیں جس پر پولیس نے چھاپہ مارا اور وہاں سے دومردوں عامر اور صدام قوم بوہڑکو گرفتار کرنے کی تصدیق کی پولیس ترجمان کے مطابق مکان پر صرف دو مرد موجود تھے جنہیں پولیس نے گرفتار کیا ہے دوسری جانب اہل علاقہ نے ڈی پی او راجن پور سے ٹھیڑی کالونی میں قائم برائی کے اڈوں کیخلاف کریک ڈاؤن کر نیکا مطالبہ کیا ہے
راجن پور ضلع کے تین مواضعات کی 7 ہزارایکڑ زاراضی ناجائز قابضین سے واگزار کر لی گئی ہے ثاقب عزیز
راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) کمشنر ڈیرہ غازی خان ثاقب عزیز نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کے حکم پر بھر پور کاروائی اور دن رات کوششوں کے نتیجے میں ضلع کے تین مواضعات کی 7 ہزارایکڑ زاراضی ناجائز قابضین سے واگزار کر لی گئی ہے جو کہ قیام پاکستان کے بعد ایک بہت بڑا کارنامہ ہے جس کو ہر طبقہ فکر کی طرف سے تحسین کی نظر سے دیکھا جا رہا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی سی او غازی امان اللہ خان کے ہمراہ نے محکمہ جنگلات کی مقبوضہ اراضی رکھ کوٹلہ عیسن کو واگزار کرانے کے لیئے جاری آپریشن کا جائزہ لیتے ہو ئے کیا ۔ اور کمشنر ڈیرہ غازی خان نے خود زمین پر ٹریکٹر چلا کرواگزار کا آغاز کیا۔ ڈی سی او نے بتایا کہ اس آپریشن میں گزشتہ روز 80 سے زائد ٹریکٹروں نے حصہ لیا ۔ ڈی سی او نے بتایا کہ ان تین مواضعات میں کل291تعمیرات کو ختم کیا گیا اور کل 29ٹیوب ویلو ں کے بورز کو بند کر دیا گیا جو ناجائز اور غیر قانونی طور پر قائم کیئے گئے تھے ۔ انہوں نے اس عز م کا اظہار کیا کہ سرکاری اراضی ہر قیمت پر واگزار کر ا کے سرکاری مقاصد کے استعمال میں لا ئی جا ئے گی۔ اس موقع پر محکمہ جنگلات کے افسران شاہد پرویز ، امداد حسین ،طلعت عباس، اے ڈی سی محمد ارشد گوپانگ، اے سی راجن پور چوہدری مختار احمد،تحصیل دار محمد اعظم گوپانگ اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔
منشیا ت اور جوا ء کے اڈ وں کے خلا ف پو لیس کا کر یک ڈاؤ ن جا ری ہے فضل الر حمن
را جن پور ( ڈسٹر کٹ رپورٹر ) جرا ئم کا خا تمہ کے علا قہ کو امن کا گہوارہ بنا دیا ہے منشیا ت اور جوا ء کے اڈ وں کے خلا ف پو لیس کا کر یک ڈاؤ ن جا ری ہے ان خیا لا ت کا اظہا ر ڈی ایس پی سر کل رو جھان فضل الر حمن نے میڈیا کے نما ئند وں سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا۔انہوں نے کہا کہ مو جود ہ حالا ت کے پیش نظر پو رے سر کل کی سیکو رٹی سخت کر دی گئی ہے اہم مقا ما ت سکو لز ،کا لجز ،ریلو ے ٹر یفک ،مسا جد ،امام با ر گا ہوں پر سیکو رٹی پر بڑ ھا دی گئی ہے انہوں نے کہا کہ مشکو ک افراد مشکو ک گا ڑیوں کی چیکنگ جا ری ہے انہوں نے واضح طور پر کہا کہ غفلت بر تنے وا لے اہلکا روں کے خلا ف سخت ایکشن لیا جا ئیگا اشتہا ری ملز مان کی گر فتا ری کے لئے جد وجہد تیز کر دی گئی ہے جرا ئم پیشہ افرا د ملک وقوم کے دشمن ہیں ان کے سا تھ کو ئی رو رعا یت نہیں بر تی جا ئیگی انہوں نے کہا کہ کچہ کے علاقہ میں پو لیس کا سر چ اپر یشن جا ری ہے کچہ کے بعض علا قے جو عوام النا س کے لئے نو گو ایر یا بنے ہو ئے تھے انہیں مکمل طور پر کلیئر کرالیا گیا ہے
را جن پور تعلیم کے بغیر کو ئی بھی معا شر ہ تر قی سے رہمکنا نہیں ہو سکتا میاں امتیا ز رسو ل
را جن پور ( ڈسٹر کٹ رپورٹر ) ہیڈ ما سٹر ہا ئی سکو ل کو ٹلہ نصیر میاں امتیا ز رسو ل نے کہا ہے کہ تعلیم کے بغیر کو ئی بھی معا شر ہ تر قی سے رہمکنا نہیں ہو سکتا پنجا ب حکو مت تعلیم کے فر وغ کے لئے بہتر ین اور مثبت پالیسا ں مر تب کر رہی ہے انہوں نے کہاکہ ہا ئی سکول کو ٹلہ نصیر کے طلبا ء نے ہمیشہ بہتر ین نتا ئج حا صل کئے انہوں نے کہاکہ ہا ئی سکو ل میں تمام سہو لیا ت میسر ہیں طلبا ء کو زیو ر تعلیم سے آرا ستہ کر کے انہیں معا شر ہ کا اچھا شہر ی بنا نا ہما رے فر ائض میں شا مل ہے تمام اسا تذ ہ یکسد ئی اور جد وجہد کے ذر یعے سکول کا معیا ر بلند کر نے مصر و ف ہیں اس مو قع پررا جہ غلا م عبا س ،عبد الحمید اور دیگر اسا تذ ہ بھی مو جو د تھے
در یشک گر وپ ضلع را جن پور کی تعمیر و تر قی میں نما یا ں اورمثالی کر دار ادا کر رہا ہے ملک غلا م رضا کھیا را
را جن پور ( ڈسٹر کٹ رپورٹر ) در یشک گر وپ ضلع را جن پور کی تعمیر و تر قی میں نما یا ں اورمثالی کر دار ادا کر رہا ہے ایم پی اے بیر سٹر علی رضا خا ن در یشک اپنے علا قہ کو تر قی یا فتہ بنا نے کے لئے دن را ت کو شا ں ہیں ان خیالا ت کا اظہا ر دریشک گر وپ کے رہنما ملک غلا م رضا کھیا را نے اپنے ایک اخبا ری بیا ن میں کیا انہوں نے کہا کہ ضلع را جن پور کی تعمیر و تر قی کے لئے در یشک گر وپ نے ہمیشہ بہتر ین کر دار ادا کیا در یشک گر وپ کے لیڈر سر دار نصر اللہ خا ن در یشک نے اپنے ادوار حکو مت میں علا قہ کے عوام کی بھر پو ر خد مت کی مہنگا ئی اور بے روز گا ری کا خا تمہ کیا ان کے نقش قد م پر چلتے ہو ئے بیر سٹر علی رضا خا ن در یشک نے ہمیشہ ہر آڑ وقت میں عوام کی خد مت کی انہوں نے کہاکہ دریشک گر و پ آئند ہ الیکشن میں بھر پور کا میا بی حا صل کر ے گا در یشک گر وپ ضلع را جن پور میں چٹا ن کی طر ح مضبو ط ہے کا ر کنا ں متحد ہو کر علا قہ کی تعمیر و ترقی کے لئے جد وجہد کر رہے ہیں
Sunday, 1 March 2015
راجن پور شہر میں علی الصبح سے ہی گہرے بادل چھاگئے اور ٹھنڈی ہواؤں کا راج رہا
راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) راجن پور شہر میں علی الصبح سے ہی گہرے بادل چھاگئے اور ٹھنڈی ہواؤں کا راج رہا سہ پہر ہلکی بارش نے موسم سرد بنادیا ماہرین زراعت نے اس بارش کو گندم کی فصل کے لئے انتہائی مفید قرار دیا ہے محکمہ موسمیات نے آج بھی جنوبی پنجاب بھر میں بارش کی پیش گوئی کی ہے ۔
راجن پور ریونیو ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن کے لئے عملہ ریونیو دن رات مصروف ہے
راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) اسسٹنٹ کمشنر چوہدری محمدمختار نے کہا ہے کہ ریونیو ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن کے لئے عملہ ریونیو دن رات مصروف ہے انشاء اللہ آئندہ چند دنوں میں راجن پور بھر کا ریکارڈ کمپیوٹر کرلیا جائیگا اور اسے آن لائن کردیا جائیگا اب شہری انٹر نیٹ کے ذریعے اپنی زمین کا ملکیتی ثبوت حاصل کرسکیں گے یہ بات اُنہوں نے ایک ملاقات کے دوران کہی اُن کا کہنا تھا کہ ریونیو ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کا وژن ہے اور حکومت پنجاب اس پر اپنی تمام توانائیاں صرف کررہی ہے اُن کا کہنا تھا کہ ریکارڈ کمپیوٹر ائزیشن سے شہری جعلسازی سے بھی محفوظ رہیں گے ۔
راجن پورڈی او روڈز کی آسامی خالی ہونے سے دفتری امور ٹھپ ہوگئے مشکلات درپیش
راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) ڈی او روڈز کی آسامی خالی ہونے سے دفتری امور ٹھپ ہوگئے کئی ماہ سے آسامی خالی ہونے کے باعث نہ صرف کنٹریکٹرز کو بلز کی آدائیگی میں مشکلات درپیش ہیں بلکہ ضلع بھر میں روڈز کی تعمیر کے منصوبے بھی التواء کا شکار ہیں تین ماہ تک انجیئنر شفقت حسین بخاری کے پاس اضافی چارج رہا جنہوں نے اب یہ اضافی چارج چھوڑ دیا ہے جبکہ رانا نذیر احمد نے ڈی او روڈز کا چارج لینے سے انکار کردیا ہے عوامی وشہری حلقوں نے سیکرٹری ورکس اینڈ سروسز پنجاب سے راجن پور میں ایکسئن تعینات کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔
راجن پورتحصیل میو نسپل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے ہفتہ صفائی مہم منانے کا منصوبہ تیار
راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر) تحصیل میو نسپل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے ہفتہ صفائی مہم منانے کا منصوبہ تیار ،شہریوں کو گندگی کو ٹھکانے لگانے سمیت صفائی کے اصول اپنانے کی جانب راغب کیا جائیگا تفصیلات کے مطابق ضلع بھر کی تینوں ٹی ایم ایز راجن پور ،جام پور اور روجہان نے ہفتہ صفائی مہم منانے کا منصوبہ تیار کرلیا ہے جس میں نہ صرف نوآباد رہائشی کالونیوں کی صفائی کے حوالے سے اقدامات کو یقینی بنایا جائیگا بلکہ اس حوالے سے سیمینارز اور تقاریب منعقد کی جائیں گی جس میں شہریوں کو صفائی کے اصول اپنا نے بارے آگاہی فراہم کی جائیگی ۔
راجن پور سابق ڈپٹی کمشنرز ودیگر آفیسران کے زیراستعمال چار کاریں ڈی سی او کمپلیکس کے گیراج میں تباہ ہونے لگیں
راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) سابق ڈپٹی کمشنرز ودیگر آفیسران کے زیراستعمال چار کاریں ڈی سی او کمپلیکس کے گیراج میں تباہ ہونے لگیں نشئی اور آوارہ منش افراد کاروں سے قیمتی پرزے غائب کرنے لگے ڈی سی او نوٹس لیں تفصیل کے مطابق کار نمبر ی DGA9000 کار نمبر ی RP42سمیت دیگر کاریں جو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز کے زیراستعمال رہی ہیں وہ گیراج میں کھڑی کھڑی تباہ ہورہی ہیں جبکہ ان گاڑیوں کی مناسب نگہبانی نہ ہونے کی وجہ سے ان کے پرزے بھی غائب ہورہے ہیں عوامی وشہری حلقوں نے گاڑیوں کی مناسب دیکھ بھال کرنے اور انہیں قابل استعمال بنانے کا مطالبہ کیا ہے ۔
راجن پور لوکل گورنمنٹ کی زمین پر ای ڈی او زراعت کا دفتر تعمیر
راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر) لوکل گورنمنٹ کی زمین پر ای ڈی او زراعت کا دفتر تعمیر ،لوکل گورنمنٹ کے آفیسرز نے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو مذکورہ تعمیر بارے اطلاع یابی کردی تفصیلات کے مطابق ڈی سی او کمپلیکس سے ملحق لوکل گورنمنٹ کا دفتر اور آفیسرز کی رہائش گاہیں تعمیر ہیں اس دفتر کے صحن میں پہلے واٹر مینجمنٹ کا دفتر تعمیر کیا گیا پھر ڈی او پلاننگ کا دفترقائم کیا گیا جسے بعد میں سول ڈیفنس کے حوالے کیا گیا ہے اب بقایا صحن پر ای ڈی او زراعت کا دفتر تعمیر کردیا گیا ہے جبکہ اصولاً ای ڈی او زراعت کا دفتر زراعت کے دفاتر میں تعمیر ہونا تھا مگر ای ڈی او زراعت ملک سیف الرحمن جو ڈی سی او غازی امان اللہ کے قریب ترین ساتھی شمار کئے جاتے ہیں وہ لوکل گورنمنٹ دفتر کے احاطہ میں اپنا دفتر تعمیر کرانے میں کامیاب ہوگئے تاہم لوکل گورنمنٹ آفیسرز نے سیکرٹری سمیت اعلیٰ حکام کو اس تعمیر بارے اطلاع کردی ہے ۔
راجن پورریونیو وجنگلات کی ٹیموں کا مشترکہ آپریشن بااثرشخصیت کے سا منے بے بس
راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) محکمہ جنگلات کی سرکاری آراضی واگذار کرنے کے لئے ریونیو وجنگلات کی ٹیموں کا مشترکہ آپریشن بااثرشخصیت ملک رفیق بوہڑ کے قبضہ میں سرکاری زمین کو اس کی ملکیتی قرار دے دیا ڈی سی او راجن پور تحقیقات کرائیں موضع نور پور مچھی والا کے زمینداروں غلام حسن،محمد فیض ،کریم بخش ودیگر کا کہنا ہے کہ سارا علاقہ جانتا ہے کہ ملک رفیق بوہڑ مسلم لیگ ن کے ایم این اے ڈاکٹر حفیظ الرحمن دریشک کے گروپ سے تعلق رکھتا ہے اور اس نے رکھ نورپور کی کئی مربع سرکاری آراضی پرناجائز قبضہ جمارکھا ہے اب جنگلات اور ریونیو کی ٹیم نے حد براری کے دوران ملک رفیق سے لاکھوں روپے رشوت وصول کرکے سرکاری آراضی سے کئی مربع آگے حد قائم کرکے کروڑوں روپوں کی سرکاری آراضی پر بااثر شخصیت کے قبضہ کو جائز قرار دے دیا ہے زمینداروں نے کمشنر ڈیرہ غازیخان ،ڈی ایف او جنگلات اور ڈی سی او راجن پور سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔
راجن پور پولیس کی کارکردگی ،بھینس چوری کا مقدمہ پانچ سال بعد درج
راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) راجن پور پولیس کی کارکردگی ،بھینس چوری کا مقدمہ پانچ سال بعد درج ،شہری مقدمہ کے اندراج کے لئے دھکے کھاتا رہا مگر پرچہ پھر بھی عدالت کے حکم پر درج ہوا تفصیلات کے مطابق نور پور مچھی والا کے رہائشی علی سید نے عدالت کو بتلایا کہ اگست 2010 ء کے دوران سیلاب کے باعث نقل مکانی کی اس دوران ملزمان کوثر وغیرہ نے اس کی بھینس معہ بچھڑا مالیتی ساڑھے تین لاکھ روپے چوری کرلیاشہری کی درخواست پر عدالت نے تھانہ کوٹ مٹھن کو فوری طور پر مقدمہ درج کرنے اور کاروائی کرنے کا حکم سنایا تھانہ کوٹ مٹھن نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔
راجن پور15 پر کار اور موٹرسائیکل ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع پر دو شہریوں کے خلاف مقدمات درج دونوں گرفتار
راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) 15 پر کار اور موٹرسائیکل ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع پر دو شہریوں کے خلاف مقدمات درج دونوں گرفتار تفصیلات کے مطابق فاضل پور کے شہری عبدالحمید نے پولیس کو اطلاع کی کہ ملزمان اس کی کار چھین کرلے جارہے ہیں جب پولیس موقع پر پہنچی تو پتہ چلا کہ کار دبئی اسلامک بینک کراچی کی ڈیفالٹر ہے اور ریکوری آفیسر میاں امتیاز احمد نے کاروائی کر کے انڈس ہائی وے سے کار قبضہ میں لی دوسرے واقعہ میں روجہان کے شہری محمداکرم نے پولیس کو اطلاع کی کہ اس کی موٹر سائیکل نامعلوم ملزمان لے کر جارہے ہیں مگر وہ کاروائی بھی جھوٹی ثابت ہوئی پولیس نے دونوں واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ۔
راجن پور میں چوری کی دوواداتوں میں درخت اور موٹر سائیکل چوری
راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) راجن پور میں چوری کی دوواداتوں میں درخت اور موٹر سائیکل چوری ،چار مسلح افراد نے شادی شدہ خاتون کو اغواء کرلیا بداخلاقی کا نشانہ بناتے رہے ،دوواقعات میں ناکہ بندی کے دوران ناجائز اسلحہ پکڑا گیا 6 مسلح افراد نے لڑکی اغواء کرلی چوری کی نیت سے گھر میں گھسنے والے پانچ ملزمان کیخلاف مقدمات درج تفصیلات کے مطابق فاضل پور کے نازک دریشک نے پولیس کورپورٹ کی کہ وہ قریبی مسجد نماز پڑھنے گیا اس دوران ملزمان ظہور وغیرہ نے اس کی موٹر سائیکل چرا لی چوری کرنا تسلیم کرکے تاحال موٹرسائیکل واپس نہ کی ہڑند کے عطاء شکانی نے پولیس کورپورٹ کی کہ ملزمان کمال وغیرہ نے اُس کے کھیت سے درخت مالیتی ساٹھ ہزار روپے چوری کرلئے مہرے والا کی رہائشی مسماۃ پروین زوجہ سلیم دستی نے فاضل پور پولیس کورپورٹ کی کہ سجاد نامی ملزم نے ساتھیوں سمیت مجھے میری تین کمسن بچیوں سمیت یہ کہہ کراغواء کیا کہ تمہارا خاوندقتل ہوگیا ہے اس دوران نامعلوم مقام پر رکھ کر زبردستی بداخلاقی بھی کرتے رہے موقع پاکر وہاں سے فرار ہوئی میری تین بچیاں نادرہ ،صائمہ اور ثمینہ تاحال ملزمان کے پاس ہیں فاضل پور کی رہائشی نازومائی دختر اللہ والاہوت فقیر نے پولیس کو رپورٹ کی کہ 31 دسمبر کی رات ملزمان اعجاز وغیرہ نے اُس کی لڑکی صنم بی بی کواغواء کرکے ہمراہ لے گئے ہیں پولیس نے مختلف مقامات پر ناکہ بندی کے دوران زبیر نواز سے شراب تین لٹر،مزار خان سے کلاشنکوف اور پانچ گولیاں برآمد کرکے ملزمان گرفتار کرلئے تمام واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں ۔
راجن پور تحصیل میونسپل ایڈ منسٹریشن کرپشن کا گڑھ بن گئی
راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) تحصیل میونسپل ایڈ منسٹریشن کرپشن کا گڑھ بن گئی سخت سردی اور دھند کے ماہ میں جنریٹر کے تیل کا 80 ہزار روپے خرچہ ،آڈٹ آفیسر کی جانب سے کرپشن پکڑنے پر ٹی ایم او اور کلرک نے آڈٹ آفیسر کے پاؤں پکڑ لئے پانی کی ٹینکیوں کی خریداری پر کئی لاکھ روپے کا خرچ ظاہر صفائی اور ڈینگی سپرے کے نام پر ہرماہ لاکھوں روپے نکلوائے جانے لگے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب اعلیٰ سطحی تحقیقاتی ٹیم راجن پور روانہ کریں شہری عبدالمجید چوہدری کا وزیراعلیٰ پنجاب ،سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب اور ڈی جی پنجاب سے مطالبہ تفصیلات کے مطابق شہری نے اعلیٰ حکام کے نام درخواستوں میں موقف اختیار کیا ہے کہ ٹی ایم اے کے کرپٹ اہلکاروں ذوالفقار علی انجم ،زبیر پتافی اور شعبہ اکاؤنٹس نے مل کر فرضی اور بوگس بلوں کے ذریعے ٹی ایم اے کے خزانے کو خالی کردیا آج ٹی ایم اے کے پاس ملازمین کو تنخواہیں دینے کے لئے بھی فنڈز نہیں ہیں شہر میں صفائی اور ڈینگی سپرے کے نام پر لاکھوں روپے نکلوائے گئے جبکہ شہری کی غربی اور شرقی کالونیوں ،بستی سرکی ،بستی بورانی ،ٹھیڑی کالونی ،بسم اللہ بستی کے مکینوں کا کہنا ہے کہ اُن کے علاقوں میں کبھی ٹی ایم اے کی ٹیم ڈینگی سپرے کے لئے آئی ہی نہیں سابق ٹی ایم او عثمان جاوید سرویا اور حال ٹی ایم او چوہدری فرمائش علی کادست راست ذوالفقار علی انجم ہے شہری نے اعلیٰ سطحی تحقیقاتی ٹیم روانہ کر نے کا مطالبہ کیا ہے دوسری جانب ٹی ایم او چوہدری فرمائش علی سے موقف لینے کے لئے رابطہ کیا گیا تو اُن کا کہنا تھا کہ میں کوئی بیان نہیں دینا چاہتا ۔
راجن پور شجر کاری مہم ،سکول کے فروغ تعلیم فنڈ ز کی بجائے اساتذہ سے جبری طور پر دوسو سے پانچ سوروپے وصولی
راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) شجر کاری مہم ،سکول کے فروغ تعلیم فنڈ ز کی بجائے اساتذہ سے جبری طور پر دوسو سے پانچ سوروپے وصولی اساتذہ کا احتجاج نادر شاہی حکم صادر فرمانے والے آفیسرز مہنگائی کو دیکھ کر حکم صادر کیا کریں کمشنر ڈیرہ اس وصولی کا نوٹس لیں تفصیلات کے مطابق ضلع راجن پور میں سات سو سے زائد پرائمری سکولز کے اساتذہ سے شجر کاری مہم کے نام پر دو سے پانچ سورو پے فی مردوخواتین ٹیچر وصولی کا سلسلہ جاری ہے اے ای اوز نے اپنے سنٹرز کے ہیڈز کو فوری طور پر رقم اکٹھی کرکے جمع کرانے کی ہدایت کی ہے اے ای اوز کا کہنا ہے کہ ہمیں اوپر سے ہدایت ملی ہے کہ ضلع کے تمام سکولز سے فی سکول ایک ہزار روپے سے دوہزار روپے وصولی کرکے رقم جمع کی جائے تاکہ سکولوں میں شجر کاری کی جائے دوسری جانب اساتذہ نے اس جبری وصولی پر سخت احتجاج کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ مہنگائی کے اس مشکل ترین دور میں پہلے ہی قلیل تنخواہ میں گذارہ کرنا انتہائی مشکل ہو چکا ہے اوپر سے کٹوتی نے معاشی پریشانی سے دوچار کردیا ہے اساتذہ کا کہنا ہے کہ اگر سکولز پر خرچ کرنا ہے تو فروغ تعلیم فنڈز یا ایس ایم سی کے ذریعے کیا جاسکتا ہے اساتذہ نے کمشنر ڈیرہ غازیخان سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔
راجن پور سیودی چائلڈ این جی او ضلع راجن پور میں بوگس بلز بنا کر سرکاری خزانے سے رقم نکلوانے کا خدشہ
راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) سیودی چائلڈ این جی او ضلع راجن پور میں دفتر بند کرکے روانہ جاتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کو ’’خوش ‘‘ کر گئی فرینچر لیپ ٹاپ اور دیگر سامان کی نوازشیں قیمتی سامان کی ڈی سی او آفس کے اہلکاروں میں بند ربانٹ ،مذکورہ سامان کی خریداری کے لئے علیحدہ سے فرضی او ر بوگس بلز بنا کر سرکاری خزانے سے رقم نکلوانے کا خدشہ تفصیلات کے مطابق راجن پور میں ایجوکیشن ،ہیلتھ سمیت دیگر شعبہ جات میں کام کرنے والی این جی اوز انتظامیہ کی ’’گڈبک ‘‘ میں شامل ہونے کے لئے قیمتی تحفوں کی بارش برسانے لگی ہیں اس لئے جتنی بھی کرپشن کرلیں یاقواعد وضوابط سے ہٹ کر کام کریں ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے اُنہیں ڈسٹر ب نہیں کیا جاتا گذشتہ روزسیودی چائلڈ نے ضیاء شہید روڈ پر قائم اپنا دفتر بند کردیا اور راجن پور میں چلنے والے پر اجیکٹ کلوز کردیئے ایسے میں سیودی چائلڈ نے اپنی آرگنائزیشن کو مطمئین کر نے کے لئے ڈسٹر کٹ گورنمنٹ سے ’’ تعریفی لیٹر ‘‘ نکلوایا جبکہ اسی لیٹر کے بدلے ضلعی انتظامیہ کو قیمتی سامان تحفہ میں دے دیا فرنیچر کرسیاں وغیر ہ تحصیل میو نسپل ایڈ منسٹریشن کو دے دی جبکہ لیپ ٹاپ ،خوبصورت کیبن سمیت دیگر قیمتی سامان ضلعی انتظامیہ کو دے کر ڈی سی او سے وصولی لیٹر لکھوالیا ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اب یہ سامان ڈی سی او آفس کے اہلکاروں میں تقسیم کردیا گیا ہے خدشہ یہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ اب اس سامان کی خریداری ظاہر کر کے فرضی بلوں کے ذریعے سرکاری خزانے سے رقم بھی وصول کر کے خورد برد کی جائیگی دوسری جانب ترجمان ڈی سی او آفس کا کہنا ہے کہ فرنیچر اور دیگر سامان مختلف شعبہ جات کی کارکردگی میں مزیدبہتری کے لئے اُن میں تقسیم کیا جارہا ہے ۔
راجن پور ٹی ایم اے کے شعبہ ڈینگی بریگیڈ پر لاکھوں روپے خورد برد کرنیکا الزام
راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) ٹی ایم اے کے شعبہ ڈینگی بریگیڈ پر لاکھوں روپے خورد برد کرنیکا الزام شہری نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا تفصیلات کے مطابق قصبہ گبول جاگیر کے عبدالمجید چوہدری نے وزیراعلیٰ پنجاب اور ڈائر یکٹر انٹی کرپشن پنجاب کو الگ الگ درخواستیں گذاریں ہیں جن میں موقف اختیار کیا ہے کہ ٹی ایم اے کے ملازمین وانچارج ڈینگی بریگیڈ ذوالفقار انجم ،زبیرپتافی نے فرضی اور بوگس بلوں کے ذریعے ڈینگی سے بچاؤ کے لئے دفاتر اور نجی عمارات میں سپرے کر نے کے نام پر 25 لاکھ روپے کے فرضی بلز خزانے سے پاس کرائے اس طرح مذکورہ ملازمین نے سابق ٹی ایم او عثمان سرویا کے ساتھ سازباز ہوکر ٹی ایم اے کی مشینری کی مرمت اورخرید کے تین کروڑ روپے کی کرپشن کے مرتکب ہوئے ہیں پی او ایل کا انچارج ہونے کے باعث تیل کی خریداری کے فرضی بلز پاس کراکر خزانے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہر دو ملازمین کروڑوں روپوں کی کرپشن میں ملوث ہیں شہری نے وزیراعلیٰ پنجاب سے کرپٹ ملازمین کیخلاف اعلیٰ سطحی تحقیقات کرانے اور ذمہ داران کو فوری طور پر برطرف کرنے اور لوٹی گئی رقم سرکاری خزانے میں جمع کرانے کا مطالبہ کیا ہے ۔
راجن پور اشیائے خوردونوش اور ایل پی جی گیس پھرمہنگے داموں فروخت شروع کردی گئی ہے شہری
راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) پرائس کنٹرول مجسٹریٹ انتظامی ذمہ داریوں کی آدائیگی میں مصروف گراں فروش ایک بار پھر متحرک اشیائے خوردونوش کی مہنگے داموں فروخت جاری شہری تاجروں کے رحم وکرم پر زندگی گذارنے لگے تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کے لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ عمل کی بدولت راجن پور کے نائب تحصیلدار وریونیو آفیسران ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن میں مصروف ہو گئے ہیں جس کا فائدہ اُٹھا کر تاجر ایک بار پھر گراں فروشی میں مصروف ہوگئے ہیں اشیائے خوردونوش اور ایل پی جی گیس پھرمہنگے داموں فروخت شروع کردی گئی ہے تاجر مارکیٹ کمیٹی کی مقرر لسٹ سے کئی گناء زائد پر اشیاء فروخت کررہے ہیں جس سے شہریوں کا ماہانہ بجٹ شدید متاثر ہورہا ہے عوامی وشہری حلقوں نے ڈی سی او راجن پور سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔
Subscribe to:
Posts (Atom)