راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر )پیسٹی سائیڈ ڈیلر ٹریننگ کے شیڈول کا اعلان کر
دیا گیا ہے یہ بات ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت پیسٹ وارننگ محمد الیاس رضا کلاچی
نے یہاں صحافیوں کو بتائی انہوں نے کہا کہ تحصیل لیول پر ڈیلر لائسنس کے
اجراء کی ٹریننگ دی جائے گی ۔درخواستیں اس ماہ کی 31تاریخ تک وصول کی جائیں
گی درخواستوں کی چھان بین اور جانچ پڑتال 1تا2اپریل تک کی جائے گی جبکہ
فیس3 تا 7اپریل تک جمع کرائی جا سکے گی انہوں نے کہا کہ نئے لائسنس کیلئے
جام پور ، راجن پور اور روجہان تحصیلوں کیلئے 8اپریل سے 22اپریل تک ٹریننگ
دی جائے گی جبکہ تجدید لائسنس کیلئے جام پور تحصیل کیلئے 23تا 25اپریل ہو
گی جبکہ راجن پور اور روجہان 27تا29اپریل تک راجن پور میں ہو گی انہوں نے
بتایا کہ روجہان کے امیدوار وں کونئے اور تجدید لائسنس کیلئے ٹریننگ راجن
پور میں دی جائے گی ۔جبکہ جام پور کے امیدواروں کو جام پور میں ٹریننگ دی
جائے گی۔
0 comments:
Post a Comment