Feature Top (Full Width)

Tuesday, 31 March 2015

راجن پورکمیونٹی ایڈ کے زیراہتمام تعلیم کے فروغ میں والدین میں شعور وآگاہی کی فراہمی کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد

راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر) کمیونٹی ایڈ کے زیراہتمام تعلیم کے فروغ میں والدین میں شعور وآگاہی کی فراہمی کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد ،چیف گیسٹ پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی وسابق ضلع ناظم بیرسٹر علی رضا دریشک تھے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر علی رضا خان دریشک،پرنسپل گورنمنٹ کالج آف کامرس پروفیسر نذیر سکھانی ،ای ڈی او فنانس اینڈ پلاننگ ملک غلام اصغر جلبانی ،ایگزیکٹو ڈائریکٹر کمیونٹی ایڈ نعیم اکبر خان جسکانی کا کہنا تھا کہ ضلع راجن پور میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں مگر یہاں کے طلباء وطالبات وسائل کی کمی کا شکار ہیں حکومت پنجاب صوبے کے جنوبی علاقوں میں زیادہ سے زیادہ تعلیمی ادارے قائم کرکے یہاں کے بچوں کو تعلیمی سہولیات کی فراہمی میں اپنا کردار ادا کرے کامرس کالج کی طالبات نے صوبہ بھر میں ٹاپ کرکے ضلع راجن پور کا نام روشن کردیا پنجاب اسمبلی میں ضلع کے تعلیمی بجٹ میں اضافہ کے لئے ارکان اسمبلی آواز بلند کریں گے قبل ازیں تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا تقریب میں سول سوسائٹی سے مردوخواتین کی کثیر تعداد شریک ہوئی اس موقع پر ضلع بھر کی مختلف یونین کو نسلوں سے آئے شرکاء نے اپنی اپنی یونین کونسلز میں تعلیمی اداروں کو دَرپیش مشکلات سے شرکاء کو آگاہ کیا ۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers