راجن
پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) سابق ڈپٹی کمشنرز ودیگر آفیسران کے زیراستعمال چار
کاریں ڈی سی او کمپلیکس کے گیراج میں تباہ ہونے لگیں نشئی اور آوارہ منش
افراد کاروں سے قیمتی پرزے غائب کرنے لگے ڈی سی او نوٹس لیں تفصیل کے مطابق
کار نمبر ی DGA9000 کار نمبر ی RP42سمیت دیگر کاریں جو ایڈیشنل ڈپٹی
کمشنرز کے زیراستعمال رہی ہیں وہ گیراج میں کھڑی کھڑی تباہ ہورہی ہیں جبکہ
ان گاڑیوں کی مناسب نگہبانی نہ ہونے کی وجہ سے ان کے پرزے بھی غائب ہورہے
ہیں عوامی وشہری حلقوں نے گاڑیوں کی مناسب دیکھ بھال کرنے اور انہیں قابل
استعمال بنانے کا مطالبہ کیا ہے ۔
0 comments:
Post a Comment