راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈاکٹر ثاقب عزیز نے کہا ہے
کہ کھچی کینال کی تکمیل سے بلوچستان کا سینکڑوں ایکڑ رقبہ سیراب ہو گا ۔جس
سے ملک میں زرعی انقلاب برپا کرنے میں مدد ملے گی ۔ اس پراجیکٹ کو جلد سے
جلد مکمل کیا جئے انہوں نے یہ باتیں کھچی کینال کے دورے کے معائنہ کے دوران
کہیں ۔کمشنر نے ضلع راجن پو ر دولی مقام سے لے کر بلوچستان کے ڈیرہ
بگٹی و سوئی اور اوزمان ، فرید ائر بیس اور دیگر مقامات پر جا کر کھچی
کینال کے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا ۔ اس موقع پر رینجرز کے افسران ، اے
ڈی سی ارشد گوپانگ، پی اے ،چیف انجینئر و پراجیکٹ منیجر طاہر کھوسہ ، ایس
ای کھچی کینال ، ایکسین دلبر علی بزدر ، ایس ڈی او اور دیگر متعلقہ افسران
موجو دتھے ۔ کمشنر نے کہا ہے کہ کھچی کینال میں تعمیراتی کام کرنے والے
انجینئر اور دوسرے سٹاف کو سیکورٹی فراہم کی جا ئے گی ۔ قبل ازیں کمشنر
ڈیرہ غازیخان نے رینجرز افسران کے ہمراہ گوٹھ مزاری میں سرکاری ہسپتال کا
بھی دورہ کیا اور وہاں پر رینجر ز کی طرف سے فری میڈیکل کیمپ کا بھی معائنہ
کیا ۔ اس موقع پر گوٹھ مزاری کے عوام کو رینجرز کی طرف سے خشک راشن کے
پیکٹ بھی تقسیم کیئے ۔ کمشنر نے ڈاکٹر وں کو ہدایت کی کہ عوام کو طبی
معائنہ کے بعد فری دوائیاں بھی دی جا ئیں ۔ کمشنر نے ہسپتا ل کے اچھے کے
انتظامات کو دیکھ کر ڈی سی او محکمہ صحت کے افسران کی کار کردگی کو سراہا ۔
0 comments:
Post a Comment